وزارت اطلاعات ونشریات

اطلاعات ونشریات کے  سکریٹری نے سنٹرل بیورو آف کمیونیکیشن سوچنا بھون، دہلی میں صفائی کی خصوصی مہم 2.0 کے تحت پیش رفت کا جائزہ لیا

Posted On: 28 OCT 2022 7:02PM by PIB Delhi

اطلاعات ونشریات کے سکریٹری جناب اپوروا چندرا نے 27 اکتوبر 2022 کو سنٹرل بیورو آف کمیونیکیشن (سی بی سی) کے صدردفاتر سوچنا بھون میں صفائی کی خصوصی مہم 2.0 کے تحت پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر  جناب جینت سنہا، اے ایس اور ایف اے اور جناب آر کے۔ جینا، اطلاعات ونشریات کی وزارت میں سینئر اقتصادی مشیرجناب ستیش نمبودری پاد، اے ڈی جی (ایڈمن) اور محترمہ رنجنا دیو شرما، اے ڈی جی (اکاؤنٹس) اور سی بی سی دیگر افسران موجود تھے۔

جناب چندرا نے اکاؤنٹس سیکشن کے ریکارڈ رومز، جو ایک خصوصی مہم کے تحت دس سال سے زائد عرصے سے پڑے پرانے ادائیگی کے بلوں کو صاف کرنے کے لیے مختص کیے گئے تھے، کے علاوہ دفتر کی مختلف منزلوں کا معائنہ کیا ۔ عہدیداروں نے اطلاعات ونشریات کی وزارت  میں  سکریٹری کو پرانے ریکارڈ کی صاف صفائی اور خالی جگہوں کے تعلق سے ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔18-2017 سے پہلے کے ریکارڈز فہرست سازی کے بعد حذف کر دیے گئے۔ 50 فیصد سے زائد کام پہلے ہی مکمل ہو چکا ہے۔ ٹیم کو ترتیب شدہ بل رکھنے کے لیے مختص کمرے بھی دکھائے گئے۔ اطلاعات ونشریات کی وزارت کے  سکریٹری نے مکمل شدہ کام کی جگہ کی صفائی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ایک خصوصی مہم کے تحت بلوں، آئی ٹی ویسٹ اور اخبار کی پرانی ماڈل کاپیوں کو صاف کرنے کے بعد 2500 مربع فٹ جگہ خالی کرنے کی امید ہے۔

اطلاعات ونشریات کی وزارت   کے سکریٹری نے اکاؤنٹس کے محکموں کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے بلنگ کے عمل کی وضاحت کی۔ انہوں نے سی بی سی حکام کی ٹیم کی کوششوں کی تعریف کی اور کہا کہ باقی کاموں کو جلد مکمل کرنے کی ضرورت ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001JU96.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002SS67.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0035Y15.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004O199.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ع ح۔

 (U: 13386)



(Release ID: 1881324) Visitor Counter : 93