امور داخلہ کی وزارت

بھارت  اوربنگلہ دیش کے درمیان سکیورٹی اورسرحدی بندوبست سے متعلق جوائنٹ ورکنگ گروپ (جے ڈبلیو جی) کی  18ویں میٹنگ کا انعقاد

Posted On: 06 DEC 2022 8:43PM by PIB Delhi

بھارت اوربنگلہ دیش کے درمیان سکیورٹی اورسرحد کے بندوبست سے متعلق مشترکہ ورکنگ گروپ (جے ڈبلیو جی) کی اٹھارہویں میٹنگ ، 5اور6 ؍دسمبر کو منعقد ہوئی ۔بھارت کے وفد کی قیادت داخلہ امورکی وزارت ، حکومت ہند کے ایڈیشنل سکریٹری جناب پیوش گوئل نے کی جب کہ حکومت بنگلہ دیش کی وزارت داخلہ کے ایڈیشنل سکریٹری جناب اے کے مخلص الرحمٰن نے بنگلہ دیش کے وفد کی قیادت کی ۔

مرکزی وزیرداخلہ جناب امت شاہ نے نئی دہلی میں 18نومبر کی ‘‘دہشت گردی کے لئے کوئی رقم نہیں ’’ کے موضوع پرمنعقد  ہ کانفرنس کے موقع پربنگلہ دیش کے وزیرداخلہ جناب  اسعدالزماں خاں سے ملاقات کی تھی ۔

گذشتہ ماہ دونوں وزراء کے درمیان  کے بعد سے ، دونوں ملکوں کے درمیان آج کی اس میٹنگ سے دونوں ملکوں کے درمیان شاندار دوطرفہ تعلقات اجاگرہوتے ہیں اورسکیورٹی اورسرحد سے متعلق امورمیں باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے اور مستحکم بنانے کا اعادہ ہوتاہے ۔ بنگلہ دیش کے وفد نے سال 1971میں بنگلہ دیش کی جنگ آزادی کے دوران بھارت کے گراں قدر تعاون کا ذکرکیا۔

میٹنگ میں دوطرفہ امور، جیسے کہ بین الاقوامی سرحد کے 150گز کے دائرے کے اندر سرحد پرباڑھ لگانا اورترقیاتی کام ، غیرقانونی طریقے سے سرحدپارکرنے ، شورش وغیرہ پرقابوپانے کی غرض سے دوطرفہ تعاون ، دہشت گردی ، منظم جرائم اوراسمگلنگ وغیرہ سے مقابلہ کرنے اور ان کی روک تھام سے متعلق امورپرتبادلہ ٔ خیال کیاگیا۔

***********

(ش ح ۔ع  م۔ ع آ)

U -13379



(Release ID: 1881308) Visitor Counter : 148


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Telugu