کابینہ سکریٹریٹ

نیشنل کرائسس مینجمنٹ کمیٹی (این سی ایم سی) نے خلیج بنگال پر ممکنہ گردابی طوفان کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے میٹنگ کی

Posted On: 06 DEC 2022 6:41PM by PIB Delhi

کابینہ سکریٹری جناب راجیو گوبا کی صدارت میں نیشنل کرائسس مینجمنٹ کمیٹی (این سی ایم سی) نے آج میٹنگ کی اور خلیج بنگال میں ممکنہ گردابی طوفان سے متعلق تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے مرکزی وزارتوں/ ایجنسیوں اور ریاستی/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔

انڈیا میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ (آئی ایم ڈی) کے ڈائریکٹر جنرل نے کمیٹی کو خلیج بنگال میں موسمی نظام کی موجودہ صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا، جس کے مغرب-شمال مغرب کی طرف بڑھنے اور آج شام تک جنوب مشرقی خلیج بنگال پر ایک ڈپریشن کی شکل میں مرتکز ہونے کا امکان ہے۔  اس کے بعد، اس کے مغرب-شمال مغرب کی طرف بڑھنے کا امکان ہے، 07 دسمبر کی شام کے قریب یہ گردابی طوفان مزید شدت اختیار کرے گا اور 08 دسمبر کی صبح تک شمالی تامل ناڈو-پڈوچیری اور ملحقہ جنوبی آندھرا پردیش کے ساحلوں سے جنوب مغربی خلیج بنگال تک پہنچ جائے گا۔ یہ اگلے 48 گھنٹوں کے دوران مغرب-شمال مغرب کی طرف شمالی تامل ناڈو-پڈوچیری اور ملحقہ جنوبی آندھرا پردیش کے ساحلوں کی طرف بڑھتا رہے گا۔

آندھرا پردیش، تمل ناڈو کے چیف سکریٹریوں اور پڈوچیری کے سینئر عہدیداروں نے کمیٹی کو گردابی طوفان کے متوقع راستے میں آبادی کے تحفظ کے لیے کی جانے والے تیاریوں اور مقامی انتظامیہ کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا، جس میں ماہی گیروں سے سمندر میں نہ نکلنے کے لئے کہنا اور سمندر میں موجود لوگوں کو محفوظ برتھ پر واپس بلانا اور ہنگامی خدمات کو تیار رکھا جانا شامل ہے۔

این ڈی آر ایف نے حسب مطالبہ   5 ٹیمیں تمل ناڈو اور 3 ٹیمیں پڈوچیری کے لیے دستیاب کرائی ہیں، اور آندھرا پردیش کو ریاستی حکومت کی خواہش کے مطابق فعال کرنے کے لیے، ٹیموں کو بھی اسٹینڈ بائی پر رکھا جا رہا ہے۔ فوج اور بحریہ کی ریسکیو اور ریلیف ٹیموں کے ساتھ جہازوں اور ہوائی جہازوں کو تیار رکھا گیا ہے۔ کوسٹ گارڈ بھی اپنے جہازوں کے ساتھ تیار ہے۔

ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور مرکزی ایجنسیوں کی تیاری کے اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے، جناب راجیو گوبا نے زور دیا کہ ریاستی/ مرکز کے زیر انتظام حکومتوں اور متعلقہ مرکزی ایجنسیوں کے متعلقہ حکام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں۔ اس کا مقصد جانوں کے نقصان کو صفر پر رکھنا اور املاک اور انفراسٹرکچر جیسے پاور اور ٹیلی کام کو ہونے والے نقصان کو کم سے کم کرنا اور اس انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کی صورت میں اسے جلد از جلد بحال کیا جانا شامل ہے۔

کابینہ سکریٹری نے ریاستی / مرکز کے زیر انتظام حکومتوں کو یقین دلایا کہ تمام مرکزی ایجنسیاں تیار ہیں اور مدد کے لیے دستیاب ہوں گی۔

میٹنگ میں آندھرا پردیش اور تمل ناڈو کے چیف سکریٹریز اور پڈوچیری کے سینئر حکام، مرکزی داخلہ سکریٹری، وزارت بجلی کے ایڈیشنل سکریٹری، ڈی جی ٹیلی کام، ممبر سکریٹری این ڈی ایم اے، سی آئی ایس سی آئی ڈی ایس، آئی جی این ڈی آر ایف، ڈی جی آئی ایم ڈی، ڈی جی کوسٹ گارڈ اور وزارت داخلہ کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 13368



(Release ID: 1881234) Visitor Counter : 141