وزارت آیوش

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 11 دسمبر 2022 کو تین قومی آیوش انسٹی ٹیوٹ قوم کے نام وقف کریں گے


تین اداروں کا افتتاح، بنیادی ڈھانچے کی توسیع اور روایتی ادویات میں تحقیق کے فروغ کی جانب ایک قدم ہے - جناب سربانند سونووال

Posted On: 06 DEC 2022 2:25PM by PIB Delhi

آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج اعلان کیا کہ 11 دسمبر 2022 کو وزیر اعظم جناب نریندر مودی،تین قومی آیوش انسٹی ٹیوٹ - آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید (اے آئی آئی اے) گوا، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یونانی میڈیسن (این آئی یو ایم)غازی آباد اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہومیوپیتھی (این آئی ایچ) دہلی - کوقوم کےنام وقف کریں گے۔یہ سیٹلائٹ ادارے تحقیق اوربین الاقوامی تعاون کو مزید مضبوط کریں گے نیز بڑی پیمانے پرکمیونٹی کے لیے سستی آیوش خدمات کی سہولت فراہم کریں گے۔

میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے، جناب سربانند سونووال نے 9ویں عالمی آیوروید کانگریس (ڈبلیو اے سی) کی تفصیلات بھی بتائیں، جو گوا کے پنجم میں عالمی سطح پر آیوش نظام کی سائنسی نوعیت، افادیت اورطاقت کو اجاگر کرے گی۔ اس موقع پر آیوش کے وزیر مملکت ڈاکٹر منجاپاڑا مہندر بھائی کے ساتھ آیوش کی وزارت کے سکریٹری ویدیا راجیش کوٹیچا اور وزارت آیوش کے دیگر افسران موجود تھے۔ وزیر اعظم 11 دسمبر کو گوا میں ڈبلیو اے سی کے اختتامی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001WAS0.jpg

اس موقع پر جناب سربانند سونووال نے کہا کہ ان اداروں کا قیام، بنیادی ڈھانچے اور انسانی وسائل کی توسیع، روایتی طبی نظاموں میں تحقیق کو فروغ دینے کے وزیر اعظم کے وژن کے مطابق ہے۔ حکومت ہند، ان انسٹی ٹیوٹس کے ذریعے ملک کے ہر شہری اور ہر خطہ کو سستی صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے کے لیے اپنی صلاحیتوں کو مزید مستحکم کرے گی۔

آیوروید، ہومیوپیتھی اور یونانی میں ان تین قومی آیوش اداروں کے قیام سے، ان 400 طلباء کے لیے 400 اضافی نشستیں پیدا ہوں گی، جویوجی، پی جی اور ڈاکٹریٹ کےکورسز کرنا چاہتے ہیں اور ان تینوں سلسلوں میں 550 اضافی بستر بھی شامل کیے جائیں گے۔

آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیور وید (اےآئی آئی اے) گوا، آیورویدطبی نظام کے ذریعے تعلیم، تحقیق اور مریضوں کی دیکھ بھال کی خدمات کے ضمن میں، یو جی، پی جی اور پوسٹ ڈاکٹریٹ کے سلسلے میں اعلیٰ ترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے کام کرے گا۔ اسے میڈیکل ویلیو ٹریول (ایم وی ٹی) کو فروغ دینے والے آیوروید کے فلاح و بہبود کے مرکز کے طور پر تیار کیا جائے گا اور یہ تعلیمی اور تحقیقی مقاصد کے لیے، بین الاقوامی اور قومی تعاون کے لیے ایک ماڈل سینٹر کے طور پر کام کرے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0021Z8S.jpg

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہومیوپیتھی (این آئی ایچ)دہلی اپنی نوعیت کا پہلا ادارہ ہے جو شمالی ہندوستان میں ہومیو پیتھک نظام کی ادویات کو تیار کرنے اور صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔ یہ آیوش صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کو مرکزی دھارے سے جوڑنے اور جدید ادویات کے ساتھ مربوط کرنے کا کام کرے گا اور تحقیق و ترقی اور اختراع کی حوصلہ افزائی کرے گا نیز باوقار قومی اداروں کو تیار کرے گا۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یونانی میڈیسن (این آئی یو ایم)غازی آباد، اتر پردیش، موجودہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یونانی میڈیسن بنگلور کا ایک سیٹلائٹ سینٹر ہوگا۔ یہ شمالی ہندوستان میں پہلا ایسا انسٹی ٹیوٹ ہوگا اور دہلی، ہریانہ، اتر پردیش اور ہندوستان کی دیگر ریاستوں کے مریضوں کےساتھ ساتھ، ایم وی ٹی کے تحت غیر ملکی مریضوں کی دیکھ بھال بھی کرے گا۔

آیوش کی وزارت، گوا کےپنجم میں 9ویں عالمی آیوروید کانگریس (ڈبلیو اے سی) کے انعقاد کے لیے تعاون کر رہی ہے اور عالمی سطح پر آیوش نظام کی ادویات کی سائنسی نوعیت، افادیت اور طاقت کو اجاگر کرے گی۔ اس مقصد کے لیے مختلف سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے اور آیوش برادری بھی مختلف مباحثوں، پیشکشوں وغیرہ میں حصہ لے رہی ہے۔

*****

(ش ح - اع - ر ا)   

U.No.13353



(Release ID: 1881215) Visitor Counter : 109