وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

تمل صنعت کاروں کا بیچ’کاشی تمل سنگمم‘ میں شرکت کے لیے کاشی پہنچا


مہمانوں نے ’شری کاشی وشوناتھ مندر‘ کا دورہ کیا؛ شام کو’گنگا آرتی‘ کا مشاہدہ کریں گے

Posted On: 06 DEC 2022 2:55PM by PIB Delhi

تمل کاروباری افراد کا  ایک بیچ ’کاشی تمل سنگمم‘ میں شرکت کے لیے ایرناکولم-پٹنہ سپر فاسٹ ایکسپریس ٹرین کے ذریعے مقدس شہر کاشی پہنچا۔ مندوبین کی آمد پر کل رات وارانسی کینٹ میں ایڈیشنل ڈویژنل ریلوے منیجر جناب لال جی چودھری نے ان کا استقبال کیا۔ ریلوے اسٹیشن پر پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور پھولوں کی  پتیاں برسائی  گئیں۔

وفد نے صبح شری کاشی وشوناتھ مندر اور گنگا گھاٹ کا دورہ کیا اور پوجا کی۔

مہمان نے ’ماتا وشالاکشی‘ اور ’ماتا اناپورنا‘ کے دربار پر بھی حاضری دی اور پرارتھنا کی۔ اپنے دورے کے پروگرام کے ایک حصے کے طور پر، مہمان ’روی داس گھاٹ‘ جائیں گے اور ’گنگا آرتی‘ کا مشاہدہ کریں گے۔

روشنی کا مشہور تہوار ’کارتکئے دیپم‘  آج بی ایچ یو کیمپس میں منایا جائے گا۔ بی ایچ یو کیمپس  ہزاروں دیوں سے جگمگا ئے گا۔ اس مقام  کو بی ایچ یو کے طلباء اور تمل ناڈو کے مہمانوں نے سجایا ہے۔

*****

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-13354         


(Release ID: 1881171) Visitor Counter : 168