محنت اور روزگار کی وزارت

امپلائز   اسٹیٹ  انشورینس کارپوریشن  (ای ایس آئی سی) کی 189ویں میٹنگ کی صدارت مرکزی وزیر محنت اور روزگار جناب بھوپیندر یادو نے کی

Posted On: 04 DEC 2022 5:48PM by PIB Delhi
  • ای ایس آئی سی ’نرمان سے شکتی‘ پہل کے تحت اپنے بنیادی ڈھانچے کو اپ گریڈ اور جدید بنائے گا ،مرکزی وزیر محنت جناب بھوپیندر یادو نے کہا

ای ایس آئی سی شیاملی بازار، اگرتلہ، تریپورہ میں 100 بستروں کا نیا ای ایس آئی سی ہسپتال اور اڈوکی، کیرالہ میں 100 بستروں والا ای ایس آئی سی ہسپتال قائم کرے گا۔

ای ایس آئی سی نرسنگ کالجوں میں بیمہ شدہ افراد کے وارڈ کے لیے ای ایس آئی سی سیٹوں کی تعداد میں اضافہ کرے گا اور آنے والے سیشنوں سے پی ایچ ڈی، ایم ڈی ایس، نرسنگ اور پیرامیڈیکل کورسز بھی شروع کرے گا۔

ایکویٹی میں سرپلس فنڈز کی سرمایہ کاری کے لیے منظوری دی گئی، ایکسچینجڈ ٹریڈڈ فنڈز تک محدود

ماہانہ ڈیجیٹل جرنل -ای ایس آئی سماچار مرکزی وزیر محنت اور روزگار کے ذریعہ جاری کیا گیا۔

 

امپلائز   اسٹیٹ  انشورینس کارپوریشن  کی 189ویں میٹنگ آج ای ایس آئی سی ہیڈکوارٹر میں محنت و  روزگار اور ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ اجلاس کے دوران کئی اہم اقدامات کا اعلان کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001RLMI.jpg

ای ایس آئی اسکیم کے دائرے میں آنے والے بیمہ شدہ کارکنوں اور ان کے زیر کفالت افراد کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ کو تسلیم کرتے ہوئے، مرکزی وزیر محنت جناب بھوپیندر یادو نے ای ایس آئی سی کو ہدایت دی کہ وہ بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے پر زور دیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ای ایس آئی ایس اسپتالوں اور ڈسپنسریوں کے بنیادی ڈھانچے کو مرحلہ وار طریقے سے مضبوط اور جدید بنانے کے لیے 'نرمان  سے شکتی' اقدام شروع کیا گیا ہے۔ میٹنگ کے دوران حکومت ہند کے  محنت و  روزگار اور پٹرولیم و قدرتی گیس  کے مرکزی وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی، نے بتایا کہ ای ایس آئی سی کی طرف سے ڈرون اور آن لائن ریئل ٹائم  ڈیش بورڈ کا استعمال کرتے ہوئے پروجیکٹوں کی تعمیر اور نگرانی کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجیز کو اپنانے کی تجویز ہے۔

صحت کی دیکھ بھال اور فوائد  خدمات کی فراہمی کے طریقہ کار کو بہتر بنانے اور ای ایس آئی اسکیم کے دائرے میں آنے والے بیمہ شدہ کارکنوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کا انتظام کرنے کے لیے ای ایس آئی سی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے وژن کے ساتھ، ای ایس آئی سی نے ،تریپورہ  کے  اگرتلہ  کے شیاملی بازارمیں نئے 100 بستروں والے ای ایس آئی سی اسپتال اورکیرالہ  کے اڈوکی میں 100 بستروں والے  ای ایس آئی سی اسپتال کے قیام کی تجاویز کو منظوری دی ۔ اگرتلہ اور اڈوکی میں 100 بستروں والے ای ایس آئی سی اسپتال لگ بھگ ساٹھ ساٹھ  ہزار مستفیدین کی طبی ضروریات کو پورا کریں گے۔

ای ایس آئی سی،  طبی اداروں میں وارڈ آف آئی پیز کوٹہ کے تحت داخلے کے لیے امیدواروں کی تعداد میں نمایاں اضافہ کو دیکھتے ہوئے، کارپوریشن نے گلبرگہ اور بنگلورو میں اپنے دو ای ایس آئی سی نرسنگ کالجوں میں وارڈز آف انشورڈ پرسنز (آئی پیز) زمرے کے تحت نشستوں کی تعداد بڑھانے کی تجویز کو منظوری دی۔ ۔ مزید، ای ایس آئی کارپوریشن نے ملک بھر میں پھیلے اپنے طبی اداروں میں پی ایچ ڈی، ایم ڈی ایس، نرسنگ اور پیرا میڈیکل کورسز شروع کرنے کی تجویز کو بھی منظوری دی۔

ڈ  یٹ انسٹرومنٹ  پر  نسبتاً کم منافع اور اسے  متنوع بنانے کی ضرورت کی وجہ سے، ای ایس آئی کارپوریشن نے ایکویٹی میں اضافی فنڈز کی سرمایہ کاری کے لیے اپنی منظوری دے دی، جو کہ ایکسچینڈ ٹریڈڈ فنڈز تک محدود ہے۔ ابتدائی سرمایہ کاری 5فیصد  سے شروع ہوگی اور دو سہ ماہیوں کے جائزے کے بعد بتدریج 15 فیصد  تک بڑھ جائے گی۔ سرمایہ کاری ایکسچینڈ  ٹریڈڈ فنڈز یعنی نفٹی 50 اور سنسیکس میں ہی محدود رہے گی۔ اس کا انتظام اے ایم سی کے فنڈ مینیجرز کریں گے۔ ایکویٹی سرمایہ کاری کی نگرانی موجودہ کسٹوڈین، ایکسٹرنل کنکرنٹ آڈیٹر اور کنسلٹنٹ کے ذریعے کی جائے گی جو ایکویٹی کے لیے ای ٹی ایف کے انتظام کے علاوہ قرض کی سرمایہ کاری کو دیکھ رہے ہیں۔

ای ایس آئی کارپوریشن نے ،ای ایس آئی کارپوریشن کے پروجیکٹ مینجمنٹ ڈویژن (پی ایم ڈی) کے تحت انجینئرنگ ونگ کی طرف سے سالانہ مرمت کی دیکھ بھال اور آپریشنل کام (اے آر ایم او) اور خصوصی مرمت (ایس آر) کے کاموں کو انجام دینے کے لیے اصولی منظوری دی ہے۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ای ایس آئی سی میں کیپٹل کاموں کو سی پی ڈبلیو ڈی کے علاوہ مرکزی / ریاستی  پی ایس یو کے ذریعے انجام دیا جائے۔ اس طرح کے مرکزی / ریاستی پی ایس یو کے ایک نئے پینل کو ای ایس آئی سی کی طرف سے مقررہ وقت میں فہرست سازی کے لیے مدعو کیا جائے گا۔

مانیسر کے 500 بستروں والے ای ایس آئی سی ہسپتا ل کے لیے آرکیٹیکچرل ڈیزائن مقابلے کے دو فاتحین کو مرکزی وزیر محنت نے باالترتیب   2 لاکھ  اور 1.5 لاکھ کی انعامی رقم سے نوازا۔ ڈیزائن مقابلے کا اعلان مرکزی وزیر محنت نے مانیسر میں 500 بستروں والے ای ایس آئی سی ہسپتال کے لیے سنگ بنیاد رکھنے کے دوران کیا تھا۔ یہ مقابلہ نوجوان معمار(آرکیٹیکٹ) طلباء کو ای ایس آئی سی ہسپتال، مانیسر کے لیے بہترین آرکیٹیکچرل ڈیزائن کے ساتھ آنے کے لیے حوصلہ افزائی اور مواقع فراہم کرنے کے لیے منعقد کیا گیا تھا۔ اسی قسم کا مقابلہ ای ایس آئی سی ہسپتالوں، سانند اور کلول، گجرات کے لیے بھی منعقد کیا جا رہا ہے۔

میٹنگ کے دوران جناب  بھوپیندر یادو نے ای ایس آئی سی کے ماہانہ ڈیجیٹل جریدے ’ای ایس آئی سماچار‘ کا پہلا شمارہ جاری کیا۔

سال 2021-22 کے لیے کارپوریشن کے سالانہ اکاؤنٹس کے ساتھ سی اے جی کی رپورٹ اور سال 2021-22 کے لیے ای ایس آئی کارپوریشن کی سالانہ رپورٹ کے ساتھ اس کے تجزیے کو کارپوریشن نے منظور کیا اور اپنایا۔ اسے اب وزارت محنت اور روزگار، حکومت ہند کی منظوری کے بعد پارلیمنٹ میں رکھا جائے گا۔

میٹنگ میں محترمہ ڈولا سین، ایم پی، جناب رام کرپال یادو، ایم پی، جناب کھگین مرمو، ایم پی، محترمہ آرتی آہوجا، سکریٹری (ایل اینڈ ای)، ڈاکٹر راجندر کمار، ڈائرکٹر جنرل، ای ایس آئی سی اور ڈاکٹر ایم سرینواس، ڈائریکٹر، ایمس، نئی دہلی  نے شرکت کی ۔میٹنگ میں ریاستی حکومتوں کے پرنسپل سکریٹریز/ سکریٹریز، ملازمین کے نمائندے، ملازمین اور طبی شعبے کے ماہرین بھی موجود تھے۔

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 13278



(Release ID: 1880844) Visitor Counter : 133