وزارت دفاع
ڈی آر ڈی او نے آکاش ویپن سسٹم (انڈین آرمی ورژن) کے اتھارٹی ہولڈنگ سیلڈ پارٹیکولرز میزائل سسٹمز کوالٹی ایشورنس ایجنسی کے سپرد کئے
Posted On:
04 DEC 2022 10:36AM by PIB Delhi
ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) نے 3 دسمبر 2022 کو حیدرآباد میں آکاش ویپن سسٹم (انڈین آرمی ورژن) کے اتھارٹی ہولڈنگ سیلڈ پارٹیکولرز(اے ایچ ایس پی) میزائل سسٹم کوالٹی ایشورنس ایجنسی (ایم ایس کیو اے اے) کے حوالے کئے۔ سپرد کرنے کا اہتمام ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ لیبارٹری ( ڈی آر ڈی ایل) میں کیا گیاجو کہ ایک نوڈل ایجنسی ہے اور جس نے آکاش ویپن سسٹم ڈیزائن اور تیار کیا ہے۔ تکنیکی تفصیلات اور معیار کی دستاویز اور مکمل ویپن سسٹم اجزا کی ڈرائنگ کو پراجیکٹ آکاش کے ذریعہ مہر بند کیا گیا اور انہیں اے ایچ ایس پی منتقلی کے حصے کے طور پر ایم ایس کیو اے اے کے سپرد کر دیا تھا۔
رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے اے ایچ ایس پی کی منتقلی کو ایک تاریخی واقعہ قرار دیتے ہوئے ڈی آر ڈی او، ہندوستانی فوج اور صنعت کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے یہ اعتماد ظاہر کیا کہ یہ افواج کی ضروریات کو پورا کرنے میں ایک اہم رول ادا کرے گا۔
دفاعی آر اینڈ ڈی کے محکمے کے سکریٹری اور ڈی آر ڈی او کے چیئرمین ڈاکٹر سمیر وی کامت نے میزائل اور ملٹی پل گراؤنڈ سسٹمز پر مشتمل ایسے کمپلیکس سسٹم کے لئے ایم ایس کیو اے اے کو میزائل کلسٹر سے پہلے اے ایچ ایس پی کی منتقلی کے لئے پراجیکٹ آکاش ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ منتقلی کا یہ عمل مستقبل کے میزائل سسٹمز کے لیے روڈ میپ تیار کرنے میں معاون ہوگا، جو کہ تیاری کے مرحلے میں ہے۔
آکاش پہلا جدید ترین دیسی ساخت کا سطح سے ہوا میں مار کرنے والا میزائل سسٹم ہے جو تقریباً ایک دہائی سے مسلح افواج کے پاس ہے اور ہندوستانی آسمانوں کا دفاع اور قومی سلامتی فراہم کرا رہا ہے۔ اسے ہندوستانی فوج اور ہندوستانی فضائیہ نے 30,000 کروڑ روپے کے آرڈر ویلیو کے ساتھ شامل کیا ہے، جو ملک میں تیار کئے گئے میزائل سسٹم کے سب سے بڑے سنگل سسٹم آرڈرز میں سے ایک ہے۔
ڈی آر ڈی ایل کے علاوہ ڈی آر ڈی او کی کئی لیبز کا سسٹم کو تیار کرنے میں رول رہا ہے۔ ان میں ریسرچ سنٹر عمارت ،الیکٹرانکس اینڈ ریڈار ڈیولپمنٹ اسٹیبلشمنٹ؛ ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ اسٹیبلشمنٹ (انجینئرز)؛ انٹیگریٹڈ ٹیسٹ رینج؛ آرمامینٹ ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ اسٹیبلشمنٹ؛ ہائی انرجی میٹریلز ریسرچ لیبارٹری اور وہیکلز ریسرچ ڈیولپمنٹ اسٹیبلشمنٹ شامل ہیں۔ یہ سسٹم بھارت ڈائنامکس لمیٹڈ، بھارت الیکٹرانکس لمیٹڈ، لارسن اینڈ ٹوبرو، ٹاٹا ایڈوانسڈ سسٹمز لمیٹڈ، الیکٹرانکس کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ، بی ای ایم ایل لمیٹڈ کے ساتھ ساتھ مائیکرو، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز اور دیگر صنعتی شراکت داروں کے ذریعے تیار کیے گئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
(2022۔12۔04)
U- 13273
(Release ID: 1880794)
Visitor Counter : 172