وزارت خزانہ

ڈی آر آئی کل اپنا 65واں یوم تاسیس منائے گی


اس موقع پر علاقائی کسٹمز انفورسمنٹ کی 8ویں میٹنگ (آر سی ای ایم) منعقد کی جائے گی

Posted On: 04 DEC 2022 9:07AM by PIB Delhi

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) اس سال 5 تا 6 دسمبر کو اپنا  65 واں یوم تاسیس  منا رہا ہے۔ خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن اور خزانہ کے مرکزی وزیر مملکت جناب پنکج چودھری کے ساتھ  دو روزہ پروگرام کا افتتاح  کریں گی۔

ڈی آر آئی،   بالواسطہ ٹیکس کے مرکزی بورڈ اور کسٹمز (سی بی آئی سی)،  بھارت سرکار کے تحت انسداد اسمگلنگ کے معاملات پر ایک اہم انٹیلی جنس اور انفورسمنٹ ایجنسی ہے۔ 4 دسمبر 1957 کو اس کا قیام عمل میں آیا تھا۔  نئی دہلی میں ڈی آر آئی  کے صدر دفتر کے علاوہ اس کی 12 زونل اکائیاں۔ 35 علاقائی اکائیاں اور 15 ذیلی علاقائی اکائیاں ہیں، جن میں تقریباً 800 افسران   اپنی خدمات انجام دے رہےہیں۔

ڈی آر آئی، چھ دہائیوں سے زیادہ عرصے سے  پورے بھارت اور بیرون  ملک میں اپنی موجودگی کے ساتھ منشیات اور سائیکو ٹراپک مادوں، سونا، ہیرے، قیمتی دھاتوں، جنگلی حیاتیات سے متعلق اشیاء، سگریٹ، اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز اشیا، جعلی کرنسی نوٹ، غیر ملکی کرنسی، اسکومیٹ آئٹمز،  خطرناک اور ماحولیاتی اعتبار سے حساس مواد، نوادرات وغیرہ  کی اسمگلنگ کی روک تھام  اور ان کا پتہ لگانے کے کام کو سرانجام دے رہا ہے اور اس میں ملوث منظم جرائم پیشہ گروپوں کے خلاف تعزیری کارروائی کرتا ہے۔ ڈی آر آئی کمرشیل فراڈ اور کسٹم ڈیوٹی کی چوری کا پتہ لگانے میں بھی مصروف عمل ہے۔

ڈی آر آئی، مختلف ممالک کے ساتھ کسٹمز  سے متعلق معاملات پردستخط کئے گئے باہمی تعاون کے معاہدوں کے تحت  کسٹمز سے متعلق بین الاقوامی تعاون  میں بھی پیش پیش رہا ہے، جہاں معلومات کے تبادلے اور  دیگر کسٹمز انتظامی امور کے بہترین طور طریقوں  سے سیکھنے پر زور دیا جاتا ہے۔

دریں اثنا،   اپنے یوم تاسیس کے موقع پر ڈی آر آئی،  علاقائی کسٹمز انفورسمنٹ میٹنگ (آر سی ای ایم) کا انعقاد کررہا ہے، تاکہ  انفورسمنٹ سے متعلق معاملات کے لئے  شراکتداری  کسٹمز تنظیموں اور بین الاقوامی ایجنسیوں، انٹرپول جیسی کسٹمز سے متعلق بین الاقوامی ایجنسیو ں کے ساتھ مؤثر طور پر جڑا جاسکے۔ اس سال،  عالمی کسٹمز تنظیم (ڈبلیو سی او)، انٹرپول، منشیات اور جرائم  سے متعلق  اقوام متحدہ  کے دفتر (یو این او ڈی سی)  اور علاقائی انٹیلی جنس  رابطہ آفس- ایشیا پیسفک (آر آئی ایل او- اے پی) جیسی بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ  ایشیا پیسفک علاقو ںکا احاطہ کرنے والی 22 کسٹمز   انتظامیہ کو  تقریب میں شامل ہونے کے لئے مدعو کیا گیا ہے۔

خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن اس موقع پر‘‘بھارت میں اسمگلنگ رپورٹ 22-2021’’ کا موجودہ ایڈیشن جاری کریں گی۔ یہ رپورٹ انسداد اسمگلنگ اور کمرشیل فراڈ کے شعبے  میں رجحانات اور پچھلے مالی سال میں ڈی آر آئی کی کارکردگی  اور تجربات کا احاطہ  کرتی ہے۔

ڈی آر آئی کا دن ماضی کی کامیابیوں پر عزت افزائی اور تسلیم   کرنے کے دن  کے طور پر منایا جاتا ہے،  یہ دن سی بی آئی سی اور ڈی آر آئی کے نوجوان افسروں کو تحریک دینے اور علاقائی  ممالک   کی کسٹمز انتظامیہ اور اہم علاقائی تجارتی شراکتداروں  کے ساتھ بات چیت  اور غور و خوض کرنے کا موقع بھی فراہم کرتا ہے۔  اس طرح خطے میں  کسٹم سے متعلق معاملات  میں بھارت کے رول کو تقویت حاصل ہوتی ہے۔

 

******

ش ح۔ ن ر (04.12.2022)

U NO:13269

 



(Release ID: 1880787) Visitor Counter : 165