وزارت اطلاعات ونشریات
انوراگ سنگھ ٹھاکر کل حصار آئیں گے
مرکزی وزیرجناب انوراگ سنگھ ٹھاکر حصار میں جلسہ تقسیم اسناد کی تقریب کی صدارت کریں گے
Posted On:
03 DEC 2022 7:14PM by PIB Delhi
اوم ا سٹرلنگ گلوبل یونیورسٹی، حصار 4 دسمبر 2022 کو جلسہ تقسیم اسناد کی پہلی تقریب کرنے جا رہی ہے۔ جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر، حکومت ہند کے اطلاعات و نشریات اور نوجوانوں کے امور اور کھیل کے وزیر ، اس جلسہ تقسیم اسناد کی تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے۔ حصار سے لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ جناب برجیندر سنگھ اور شہری مقامی ادارے کے وزیر ڈاکٹر کمل گپتا اور دیگر معززین بھی اس تقریب میں شرکت کریں گے۔ ان سالوں میں یونیورسٹی نے ہزاروں نوجوانوں کو تعلیم دے کر اور انہیں روزگار کے قابل بنا کر ملک کو ایک نئی سمت دی ہے۔
جلسہ تقسیم اسناد تقریب کے دوران 815 طلباء کو ڈگریاں، ڈپلومہ؛ 15 انڈر گریجویٹ کورسز کے 184 طلباء اور 59 پوسٹ گریجویٹ کورسز کے 426 طلباء کو بالترتیب ڈگریاں دی جائیں گی۔ اس کے علاوہ 14 ڈپلومہ کورسز کے 178 طلباء کو ڈپلومہ دیا جائے گا۔ مختلف شعبہ جات کے 3طلبہ کو گولڈ میڈل اور 8طلبہ کو پڑھائی میں بہترین کارکردگی کے لیے میرٹ سرٹیفکیٹ بھی دیئے جائیں گے۔
جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر اس موقع پر نوجوانوں کے ساتھ تعلیم، کیریئر، کھیل وغیرہ سے متعلق بہت سے مسائل پر خصوصی طور پر بات چیت کریں گے۔ جلسہ تقسیم اسناد کی تقریب میں شرکت کے علاوہ، مرکزی وزیر اوم اسٹرلنگ گلوبل یونیورسٹی کے جرنلزم اور ماس کمیونیکیشن کےمحکمہ میں قائم ایک کمیونٹی ریڈیو اسٹیشن 90.0 'بھووانی' کا بھی افتتاح کریں گے۔ یہ کمیونٹی ریڈیو اسٹیشن اس تقریب میں مرکزی وزیر کے خطاب کو بھی نشر کرے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ج ا (
13264
(Release ID: 1880765)
Visitor Counter : 136