سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پسماندہ طبقات کے لئےقومی کمیشن

Posted On: 02 DEC 2022 5:34PM by PIB Delhi

جناب ہنس راج گنگارام اہیر نے آج یہاں پسماندہ طبقات کے لئے قومی کمیشن کے چیئرپرسن کا چارج سنبھال لیا۔ ان کا تعلق ریاست مہاراشٹر کے ضلع چندر پور سے ہے۔ وہ پیشے کے اعتبار سے ایک زرعی ماہرہیں۔

جناب ہنس راج گنگارام اہیر، مہاراشٹرکےپارلیمانی حلقہ چندر پور سے چار مرتبہ  رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے اور وہ مہاراشٹر قانون ساز کونسل کے رکن بھی رہے۔ وہ پارلیمنٹ کی مختلف قائمہ کمیٹیوں کے رکن رہ چکے ہیں اور کوئلہ اور اسٹیل سے متعلق پارلیمانی قائمہ کمیٹی کے چیئرپرسن کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ 16ویں لوک سبھا میں ، حکومت ہند میں مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اور کیمیکل اور فرٹیلائزر کےمرکزی وزیرمملکت رہ چکے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001LF99.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002BBJT.jpg

*****

(ش ح - اع - ر ا)   

U.No.1323


(Release ID: 1880576) Visitor Counter : 144


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil