کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اپریل - نومبر 2022 کے دوران کوئلے کی ریکارڈپیداوار اور ترسیل


اپریل تا نومبر میں،17.13 فیصد اضافے کے ساتھ، 524.20 ملین ٹن کوئلے کی پیداوار

کیپٹیو/دیگر کانوں کی پیداوار میں33.41 فیصد اضافہ ہوا ہے

Posted On: 02 DEC 2022 4:18PM by PIB Delhi

اپریل سے نومبر 2022 کے دوران،ہندوستان کی کوئلے کی پیداوار، 17.13 فیصد کے اضافے کے ساتھ، 524.20 ملین ٹن (ایم ٹی) ہو گئی جبکہ پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران یہ پیداوار 447.54 ایم ٹی تھی۔ کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل) نے مالی سال 23 کے نومبر مہینے تک کوئلے کی پیداوار 412.63 ایم ٹی ہونے کی رپورٹ دی ہے جبکہ یہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران 353.41 ایم ٹی تھی جو کہ اس کے مقابلے میں 16.76 فیصد کااضافہ ہے۔

کوئلے کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے مقصد کے ساتھ، کوئلہ کی وزارت نے 141 نئے کول بلاکس کو تجارتی نیلامی کے لیے رکھا ہے اور وہ ملک میں کوئلہ کی مختلف کمپنیوں کے ساتھ باقاعدگی سے رابطہ قائم کئے ہوئے ہے اور ان کی پیداوار کی نگرانی کر رہی ہے۔ ملکی پیداوار اور ترسیل کو بڑھانے کے لیے کی جانے والی ہمہ جہت کوششوں کے انتہائی اچھے نتائج سامنے آئے ہیں۔ ہندوستان توانائی استعمال کرنے والا دنیا کا تیسرا سب سے بڑا ملک ہے اور یہاں بجلی کی طلب میں سالانہ تقریباً 4.7 فیصد اضافہ ہوتا ہے۔

وزارت نے ایم ایم ڈی آر (ترمیمی) قانون2021 کے تحت، معدنی رعایت (ترمیمی) کےضابطوں1960 میں بھی ترمیم کی ہے تاکہ اینٖڈ یوزپلانٹ کی شرائط کو پورا کرنے کے بعد،کیپٹیو مائنز کو لیز پر لینے والے کو ،کوئلہ یا لگنائٹ کی مجموعی اضافی پیداوار کا 50 فیصدتک کا حصہ فروخت کرنے کی اجازت دی جا سکے۔ اس ترمیم نے کیپٹیو کول بلاکس کی کان کنی کی صلاحیتوں کے زیادہ سے زیادہ استعمال کے ذریعے، مارکیٹ میں اضافی کوئلے کے اجراء کی راہ ہموار کی ہے جس کی وجہ سے کیپٹیو اور دیگر کمپنیوں کے کوئلے کی پیداوار میں اپریل-نومبر 22 کے دوران اس میں33.41 فیصدکے ساتھ 71.07 ایم ٹی تک کا اضافہ ہوا ہے جبکہ مالی سال 22 کی اسی مدت کے دوران یہ پیداوار 53.27 ایم ٹی تھی۔

کوئلہ کی وزارت، تیز تر نقل و حمل کو یقینی بنانے کے لیے، پی ایم-گتی شکتی کے تحت، تمام بڑی کانوں کے لیے ریل رابطے کے بنیادی ڈھانچے میں توسیع کرنےکے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ اسکے نتیجے میں، مالی سال 22 کی اسی مدت کے دوران 519.26 ایم ٹی کے مقابلے میں اپریل-نومبر 22 کے دوران کوئلے کی مجموعی ترسیل 557.95 ایم ٹی تک رہی ہے جو کہ 7.45 فیصد کی نمو کو ظاہر کرتی ہے جو ملک بھر میں مختلف شعبوں کو کوئلے کی مسلسل اور موثر ترسیل کو ظاہر کرتی ہے۔

*****

(ش ح - اع - ر ا)   

U.No.1322


(Release ID: 1880541) Visitor Counter : 124