سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
صدر جمہوریہ 3 دسمبر کو معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر معذور افراد کو با اختیار بنانے کے لیے انجام دیے گئے نمایاں کام کو قومی ایوارڈز سے نوازیں گے
یہ ایوارڈز افراد، اداروں، تنظیموں اور ریاست/ضلع وغیرہ کو ان کی نمایاں حصولیابیوں اور معذور افراد کو با اختیار بنانے کے لیے کیے گئے کام پر دیے جائیں گے
Posted On:
02 DEC 2022 3:02PM by PIB Delhi
صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو 3 دسمبر 2022 کو نئی دہلی کے وگیان بھون میں مرکزی وزارت برائے سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے محکمہ برائے معذور افراد (دویانگ جن) کی طرف سے منعقد کیے جانے والے ’معذور افراد کے بین الاقوامی دن‘ کے موقع پر معزز تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گی۔ صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو افراد، اداروں، تنظیموں اور ریاست/ضلع وغیرہ کو ان کی شاندار کامیابیوں اور معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے کام کرنے کی خاطر سالانہ قومی ایوارڈز سے نوازیں گی۔
سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار تقریب کی صدارت کریں گے، جب کہ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر مملکت جناب رام داس اٹھاولے، جناب اے نارائن سوامی اور محترمہ پرتیما بھومک بھی اس تقریب میں شرکت کریں گے۔
معذور افراد کے بین الاقوامی دن، یعنی 3 دسمبر، کے موقع پر معذور افراد (دویانگ جن) کو بااختیار بنانے کا محکمہ، وزارت سماجی انصاف اور تفویض اختیارات افراد، اداروں، تنظیموں، ریاست/ضلع وغیرہ کو ان کی شاندار کامیابیوں اور معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے کام کرنے کی خاطر ہر سال قومی اعزازات سے نوازتی ہے۔
سال 2021 اور 2022 کے لیے معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے قومی ایوارڈز مندرجہ ذیل زمروں میں دیے جا رہے ہیں:-
- سرو شریشٹھ دویانگ جن؛
- شریشٹھ دویانگ جن؛
- III. شریشٹھ دویانگ بال/بالیکا؛
- سروشریشٹھ ویکتی – دویانگ جنوں کے سشکتی کرن کے لیے کاریہ رت؛
- سرو شریشٹھ پنرواس پیشہ ور - دویانگتا کے شیتر میں کاریہ رت؛
- سروشریشٹھ انوسندھان /نو پرورتن/اتپاد وکاس- دویانگتا کے سشکتی کرن کے شیتر میں؛
- دویانگ سشکتی کرن ہیتو سروشریشٹھ سنستھان (پرائیویٹ تنظیم، این جی او)؛
- دویانگوں کے لیے سرو شریشٹھ نیوکتا (سرکاری تنظیمیں/ پی ایس ای/ خودمختار ادارے/ پرائیویٹ سیکٹر)؛
- دویانگوں کے لیے سروشریشٹھ پلیسمنٹ ایجنسی – حکومت/ریاستی حکومت/مقامی اداروں کو چھوڑ کر؛
- سوگمیہ بھارت ابھیان کے کاریان وین / بادھا مکت ورن کے سریجن میں سروشریشٹھ راجیہ/ مرکز کے زیر انتظام علاقے/ضلع؛
- سروشریشٹھ سوگمیہ یاتایات کے سادھن/سوچنا ایوم سنچار پرودیوگکی (سرکاری/پرائیویٹ ادارہ)؛
- دویانگ جنوں کے ادھیکار ادھی نیم/یوڈی آئی ڈی ایوم دویانگ سشکتی کرن کی انیہ یوجناؤں کے کاریان وین میں سرو شریشٹھ راجیہ/مرکز کے زیر انتظام علاقے/ضلع؛
- دویانگ جنوں کے ادھیکار ادھی نیم، 2016 کے اپنے راجیہ میں کاریان وین میں سروشریشٹھ راجیہ آیوکت دویانگ جن؛
- پنرواسن پیشہ وروں کے وکاس میں سنلگن سروشریشٹھ سنگٹھن۔
سال 2017 تک، ایوارڈ اسکیم قومی ایوارڈز کے ضابطہ، 2013 کے تحت چلتی تھی جس نے معذور افراد کے ایکٹ، 1995 کے مطابق معذوروں کی 7 قسمیں فراہم کیں۔ تاہم، معذور افراد کے حقوق کے قانون، 2016 کے نافذ ہونے کے بعد 19 اپریل 2017 کو نئے قانون کے تحت مخصوص معذوروں کی تعداد 7 سے بڑھ کر 21 ہو گئی۔ اسی مناسبت سے، تمام 21 معذوروں کو قومی ایوارڈ کے رہنما خطوط کے تحت شامل کیا گیا ہے جنہیں 2 اگست 2018 کو ہندوستان کے غیر معمولی گزٹ میں نوٹیفائی کیا گیا ہے۔
سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے ماتحت کام کرنے والا معذور افراد (دویانگ جن) کو بااختیار بنانے کا محکمہ ریاستی حکومتوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ایڈمنسٹریٹرز اور مرکزی وزارتوں/محکموں کو مختلف زمروں میں قومی ایوارڈز کے لیے نامزدگی بھیجنے کے لیے مکتوب ارسال کرتا ہے۔ ایوارڈز کی وسیع تشہیر کے لیے قومی/علاقائی زبان کے روزناموں میں اشتہار بھی شائع کیا جاتا ہے۔ قومی ایوارڈز کی تفصیلی اسکیم کے ساتھ ساتھ منگائی جانے والی درخواستوں کے لیے جاری کردہ اشتہار بھی محکمہ کی ویب سائٹ (www.disabilityaffairs.gov.in) پر ڈاؤن لوڈ کے قابل فارمیٹ میں دستیاب کرایا جاتا ہے۔
تمام 21 مخصوص معذوریوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے سال 2021 اور 2022 کے لیے درخواستیں طلب کرنے والا ایک اشتہار نیز معذور افراد (دویانگ جن) کو بااختیار بنانے کے لیے کام کرنے والے افراد/اداروں کے لیے 19 اگست 2022 کو آخری تاریخ کے ساتھ معروف اخبارات میں شائع ہوا تھا، جس میں بتایا گیا تھا کہ 15 جولائی 2022 سے 28 اگست 2022 تک صرف وزارت داخلہ کے مرکزی پورٹل (www.awards.gov.in) پر آن لائن موڈ کے ذریعے درخواستیں جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ اس تاریخ کو بعد میں بڑھا کر 04.09.2022 کر دیا گیا تھا۔ اشتہار کی کاپی محکمہ کی ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ کی گئی تھی، اس کے علاوہ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو خطوط لکھ کر وسیع پیمانے پر اس کی تشہیر کی گئی تھی۔ سال 2021 کے لیے کل 844 اور سال 2022 کے لیے 1210 درخواستیں موصول ہوئیں۔ انتخاب کا عمل درخواست دہندگان کی طرف سے جمع کرائے گئے دستاویزات اور ریکارڈ کی جانچ پر مشتمل تھا۔ ان درخواستوں کی اسکریننگ اور شارٹ لسٹ کرنے کا کام محکمہ کی طرف سے تشکیل کردہ اسکریننگ کمیٹیوں کے ذریعے کیا گیا۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 13227
(Release ID: 1880534)
Visitor Counter : 136