وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

جناب سنجے کمار نے  حکومت ہند کی وزارت تعلیم میں اسکولی تعلیم اور خواندگی کے محکمہ کے سکریٹری کے طور پر اپنا عہدہ سنبھالا

Posted On: 01 DEC 2022 5:44PM by PIB Delhi

جناب سنجے کمار نے آج نئی دہلی کے شاستری بھون میں محکمہ اسکولی تعلیم اور خواندگی  کے سکریٹری کے طور پر اپنا عہدہ سنبھال لیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001V0C4.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002DC5M.jpg

عہدہ سنبھالنے کے بعد، جناب کمار نے وزارت کے سینئر عہدیداروں کے ساتھ ایک میٹنگ کی، جس میں انہوں نے محکمہ کے کام کاج،  اسکولی تعلیم سے  وابستہ  خود مختار اداروں اور متعدد اسکیموں کا جائزہ لیا۔ میٹنگ کے دوران  قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے نفاذ، اساتذہ کی صلاحیت سازی، اسکولوں کے بنیادی ڈھانچے، اور  وزیر اعظم کے آئندہ ہونے والے پروگرام ’پریکشا پہ چرچہ‘ پر بات چیت کی گئی۔

جناب کمار نے کہا کہ  وہ ملک کے ہر ایک طالب علم کو معیاری، قابل رسائی اور سستی تعلیم مہیا کرانے کی کوششوں میں اپنا تعاون دینے کے لیے پوری طرح سے تیار ہیں۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 13193


(Release ID: 1880368) Visitor Counter : 137


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil