عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

کابینہ سکریٹری جناب راجیو گوبا نے ‘‘مشن کرم یوگی’’ کے تحت حکومت ہند کی وزارتوں اور محکموں کے لئے سالانہ صلاحیت سازی منصوبوں پر ایپروچ پیپر کا آج وگیان بھون میں آغاز کیا


کابینہ سکریٹری نے تمام وزارتوں اور محکموں  کے سکریٹری صاحبان سے صلاحیت سازی کمیشن (سی  بی سی) کے زیراہتمام منعقدہ ورکشاپ کے دوران سالانہ صلاحیت سازی منصوبوں کے بارے میں بات چیت کی

حکومت کے صلاحیت سازی نظام کی مکمل طور پر کایا پلٹ کی ضرورت ہے اور  صلاحیت سازی کمیشن اسی سمت میں کام کر رہا ہے: جناب راجیو گوبا

Posted On: 01 DEC 2022 4:21PM by PIB Delhi

عزت مآب وزیراعظم جناب نریندر مودی نے مشن کرم یوگی کے تحت حکومت میں انسانی وسائل کے بندوبست کے طور طریقوں کو بہتربنانے کا جو ویژن پیش کیا ہے، اس پر عمل کرتے ہوئے کابینہ سکریٹری جناب راجیو گوبا نے صلاحیت سازی کمیشن ( سی بی سی) کے زیر اہتمام آج وگیان بھون میں منعقدہ ورکشاپ میں تمام وزارتوں اور محکموں کے صلاحیت سازی کے سالانہ  منصوبوں پر تمام متعلقہ سکریٹری صاحبان سے بات چیت کی۔ سی بی سی کی جانب سے سالانہ صلاحیت سازی منصوبوں پر ایک ایپروچ پیپر کا بھی اس  موقع پر  اجراء کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001A6SL.jpg

وزارتوں اور محکموں کےلئے سالانہ صلاحیت سازی منصوبوں پر ایپروچ پیپر لانچ کئے جانے کے موقع پر کابینہ سکریٹری جناب راجیو گوبا نے سی بی سی کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ مشن کرم یوگی کا بنیادی خیال یہ ہے کہ ہر سطح پر معلومات کو جمہوری رنگ دیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ  مختصر مدت کے اندر کمیشن کی مدد سے ریلوے وزارت اور پولیس فورس کے ایک لاکھ سے زیادہ عملے کو مشن کرم یوگی کے تحت تربیت دی جا چکی ہے ۔ مختلف  مرکزی وزارتوں کے  200 سے زیادہ ٹھیکے پر کام کرنے والے ملازمین کو بھی اس عرصے میں ٹرینڈ کیاگیا۔

جناب  گوبا نے کہا کہ حکومت  ہند کے تحت وزارتوں اور محکموں  نے شہریوں پر اور فوجی ترجیحات پر مرکوز    ہونے کے وزیراعظم کے ویژن کو حاصل کرنے کی جانب اہم پیش رفت کی ہے۔ انہوں نے مختلف وزارتوں، محکموں کی اس بات کے لئے تعریف کی کہ انہوں نے سالانہ صلاحیت سازی منصوبے پر کام شرو ع کرنے کے لئے اقدامات کئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0029VMW.jpg

مختلف وزارتوں اور محکموں کی جانب سے کی گئی کوششوں کو سراہتے ہوئے جناب گوبا نے کہا کہ وزارتیں اس جانب قابل ستائش کام کر رہی ہیں۔

جناب گوبا نے وزیراعظم جناب نریندر مودی کے یہ الفاظ دوہرائے کہ حکومت کے صلاحیت سازی نظام کی کایا پلٹ کی ضرورت ہے۔ صلاحیت سازی کمیشن اس سمت میں کام کر رہا ہے اور سول سروسز برادری کے لئے اچھے اثرات مرتب کر رہا ہے۔۔ انہوں نے کہا کہ وزارتوں اور محکموں کے لئے صلاحیت سازی کے منصوبوں  سے افسران کو ان کے کام کے ہر میدان میں مجموعی مہارت حاصل ہونی چاہئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0032QOV.jpg

جناب گوبا نے تناؤ کے بندوبست سے متعلق صلاحیت سازی کمیشن کے تیار کردہ تربیتی طریقہ کار کی بھی تعریف کی اور اسے حکومت کے ملازمین کے لئے ایک لازمی حصہ قرار دیا ۔

انہوں نے تمام وزارتوں ؍ محکموں ؍ تنظیموں کے لئے سالانہ صلاحیت سازی منصوبوں کی ضرورت پر زور دیا تاکہ ان چیلنجوں سے نمٹا جا سکے، جو ماضی میں ہندوستان کے سامنے آ چکے ہیں۔ کمیشن کو تمام وزارتوں ؍ محکموں اور    تنظیموں کے لئے سالانہ صلاحیت سازی منصوبوں کی تیاری میں مدد کرنے کا کام سونپا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004IDJD.jpg

مختلف وزارتوں کے سکریٹری صاحبان نے اس موقع پر پریزنٹیشن دے کر اپنی اپنی وزارتوں کے لئے سالانہ صلاحیت سازی منصوبوں کی پیش رفت دکھائی۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا

 



(Release ID: 1880344) Visitor Counter : 89