نیتی آیوگ

اٹل انوویشن مشن نے کمیونٹی انوویٹر فیلوشپ کے لیے ایپلی کیشنز لانچ کیں

Posted On: 01 DEC 2022 3:16PM by PIB Delhi

اٹل انوویشن مشن (اے آئی ایم)، نیتی آیوگ نے  یکم دسمبر 2022  بروز منگل  معاشرے کے خواہش مند اختراع کاروں کو علم کی سہولت فراہم کرانے اور بنیادی ڈھانچے کی مدد، جو کہ ان کی صنعت کاری کے سفر کے لئے ضروری ہے،  فراہم کرانے کے لئے  یو این ڈی پی  انڈیا کے تعاون سے  نیتی آیوگ کے اٹل انوویشن مشن کی ایک پہل ہے کمیونٹی انوویٹر فیلوشپ (سی آئی ایف) کے لیے  ایپلی کیشن لانچ کرنے کا  کیا ہے ۔ اے آئی ایم کے   اٹل کمیونٹی انوویشن سینٹر (اے سی آئی سی)  میں  اس وقت  22 کمیونٹی انوویٹر فیلوز کو انکیوبیٹ کیا جا رہا ہے۔

کمیونٹی انوویٹر فیلو ایک کاروباری ذہن رکھنے والا فرد ہوتا ہے، جس کے پاس اپنے کاروبار کے ذریعے کمیونٹی کے چیلنج کو حل کرنے کا خیال ہوتا ہے۔ فیلو کے سفر کو 5 مراحل میں ترتیب دیا گیا ہے اور درخواست دہندگان اس لنک پر جا سکتے ہیں - https://aim.gov.in/acic-fellowship.php

لانچ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے اے آئی ایم  کے مشن ڈائریکٹر ڈاکٹر چنتن ویشنو نے کہا کہ ’’مائیکرو سطح پر، اسٹارٹ اپ انقلاب ہندوستان کے ٹیئر 2 اور ٹیئر 3 شہروں  تک پہنچ گیا ہے اور  اس ان خطوں میں اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کو  فروغ دیا ہے۔ صحت  دیکھ ریکھ، تعلیم، زراعت، مالیاتی خدمات جیسے معاملات میں بڑے پیمانے پر مقامی مسائل کو حل کرنا اٹل انوویشن مشن کے لیے کلیدی محرک ہے تاکہ نچلی سطح پر مقامی معاشرے کے مسائل حل کرنے  کے لئے  اختراع کاروں کو بااختیار بنایا جا سکے۔ اسٹریٹجک مقامات کے ساتھ اٹل کمیونٹی انوویشن سینٹرز نچلی سطح کے اختراع کاروں میں  ان کے مکمل کیریئر کے متبادلوں کے طور پر کاروباری صلاحیت کو آگے بڑھانے کا کام کررہے ہیں۔ فیلوشپ کے لیے ایپلی  کیشن کے اس  لانچ کے ساتھ ہم درخواست دہندگان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ کمیونٹی میں تبدیلی پیدا کرنے کے سفر پر روانہ ہوں۔

یہ ایک سال پر محیط فیلوشپ پروگرام ہے جس میں ایک خواہشمند کمیونٹی اختراع کار  اپنے سماجی و اقتصادی پس منظر سے قطع نظر درخواست دے سکتا ہے جس کا مقصد ایک ایسا سازگار ماحول پیدا کرنا ہے جہاں علم، رہنمائی، کمیونٹی انضمام اور شمولیت مناسب انفراسٹرکچر اور فنڈنگ ​​کے ذریعے ترقی کر سکے۔ اس فیلوشپ کے دوران، ہر فیلو کی میزبانی اٹل کمیونٹی انوویشن سینٹر میں کی جائے گی اور وہ اپنے آئیڈیا پر کام کرتے ہوئے ایس ڈی جی سے آگاہی، کاروباری مہارت اور زندگی کی مہارتیں حاصل کریں گے ۔

اے آئی ایم پورے ملک میں اٹل کمیونٹی انوویشن سینٹرز (اے سی آئی سی) قائم کر رہا ہے۔ فی الحال ایسے 14 مراکز ہیں، جو 9 ریاستوں میں پھیلے ہوئے ہیں اور مستقبل قریب میں 36 مزید قائم  کئے جائیں گے جس سے  ان کی  مجموعی تعداد بڑھ کر  50  ہوجائے گی۔

فیلوشپ کے واسطے  درخواست دینے  کا لنک:

https://docs.google.com/forms/d/e/1FAIpQLSd8v1_D8DntoHPr9rSL1rBSeBCF2cUKgt4k-h4AiOVGV6BFBA/viewform

سی آئی ایف  کے بارے میں: https://aim.gov.in/acic-fellowship-program-structure.php

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-13182                



(Release ID: 1880333) Visitor Counter : 119