وزارت سیاحت
وزارت سیاحت نے پائیدار اور سہولتوں کی حامل سیاحتی مقامات کی ترقی پر علاقائی ورکشاپ کا انعقاد کیا
Posted On:
30 NOV 2022 12:30PM by PIB Delhi
اہم جھلکیاں:
- ورکشاپ میں سنٹرل اور ویسٹرن ریجن یعنی مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، مہاراشٹر، گجرات، دمن اور دیو اور گوا کی ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے سیاحتی صنعت کے اسٹیک ہولڈرزاور سینئر سرکاری حکام کی وسیع شرکت دیکھنے میں آئی۔
- ورکشاپ میں وزارت سیاحت کی ٹریول فار لائف مہم بھی متعارف کرائی گئی۔
پائیدار اور سہولت کی حامل سیاحتی مقامات کی ترقی اور ملک میں پائیدار سیاحت کو فروغ دینے کے لیے، وزارت سیاحت نے آئی آئی ٹی ٹی ایم، یو این ای پی اور آر ٹی ایس او آئی کے ساتھ مل کر 29 نومبر 2022 کو کھجوراہو میں پائیدار اور سہولت کی حامل سیاحتی مقامات کی ترقی پر پہلی علاقائی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ ورکشاپ میں سنٹرل اور ویسٹرن ریجن یعنی مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، مہاراشٹر، گجرات، دمن و دیو اور گوا کی ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے سیاحتی صنعت کے اسٹیک ہولڈرزاور سینئر سرکاری حکام کی وسیع شرکت دیکھنے میں آئی۔
ورکشاپ سے کلیدی خطاب وزارت سیاحت کےڈائرکیٹرجناب پرشانت رنجن نے کیا۔ انہوں نے سیاحت میں پائیداری کی ضرورت اور اس مقصد کو حاصل کرنے میں مرکز، ریاست اور صنعت کے تعاون کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ماحولیاتی استحکام کے لیے وزیر اعظم کے وژن کے بارے میں بھی بات کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سیاحت کو لائف مشن کے ساتھ کیسے جوڑا جا سکتا ہے۔ انہوں نے وزارت سیاحت کی طرف سے شروع کی گئی ٹریول فار لائف مہم کو متعارف کرایا۔
سیاحت کی وزارت کے اسسٹنٹ ڈائرکٹر جنرل، شری اُتنک جوشی نے سودیش درشن 1.0 کی کامیابی کی کہانیاں شیئر کیں، جو ملک میں سیاحت کے بنیادی ڈھانچے کی تشکیل کے لیے وزارت سیاحت کی مرکزی اسپانسر شدہ اسکیم ہے۔ انہوں نے سودیش درشن 2.0 کا ایک جائزہ بھی پیش کیا اور یہ کہ یہ کس طرح سیاحتی مقام کی ترقی میں پائیداری کو مربوط کرتا ہے۔
ایک نامور ماحولیاتی سیاحت کے ماہر اور آر ٹی ایس او آئی کے نمائندے جناب انیرودھ چاوجی نے شرکاء کے ساتھ سیاحوں کو حساس بنانے اور ذمہ دارانہ سفر کی مانگ پیدا کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔
محترمہ منیشا چودھری نے کچھ اہم کوششوں کا اشتراک کیا جیسے گلوبل ٹورازم پلاسٹک اقدام اور گلاسگو ڈیکلریشن آن کلائمیٹ ایکشن ان ٹورازم جو نومبر 2021 میں موسمیاتی تبدیلی کوپ26 میں شروع کیا گیا تھا۔ انہوں نے اسٹیک ہولڈرز کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ ایسے اقدامات میں شامل ہوں اور آب و ہوا کے کرۂ ارض کے سہ جہتی بحران یعنی موسمیاتی تبدیلی ، آلودگی اور حیاتیاتی تنوع کا نقصان اور پائیدار ترقی کے لیے قومی اور عالمی عہدبندیوں کے مطابق تبدیلی سے نمٹنے کے لیے اہداف مقرر کریں۔
ریاستی محکمہ سیاحت کے وسطی اور مغربی خطے کے نمائندوں کی طرف سے بھی پریزنٹیشنز پیش کی گئیں، جس میں پائیدار سیاحت میں ان کے بہترین طریقوں پر توجہ دلائی گئی۔
سنٹرل نوڈل ایجنسی برائے پائیدار سیاحت، سیاحت اور سفر کے انتظام سے متعلق ہندوستانی ادارہ نے شرکاء کو پائیدار سیاحت کے معیار برائے ہندوستان (ایس ٹی سی آئی) کی نمایاں خصوصیات کے بارے میں آگاہ کیا۔ شرکاء نے ٹریول فار لائف کا عہد بھی لیا کہ وہ ذمہ داری کے ساتھ سفر کرنے کیلئے عہدبند ہیں۔
زمینی سطح کی صنعت کے اسٹیک ہولڈرز نے وسطی اور مغربی علاقوں کے مختلف علاقوں میں پائیدار سیاحت کو نافذ کرنے کے اپنے اختراعی طریقے بھی پیش کیے تاکہ ٹھوس مثبت اثرات مرتب ہوں۔
ورکشاپ نے پائیداری کے اہداف کو حاصل کرنے کیلئے وزارت سیاحت، ریاستی حکومتوں/مرکز کے زیرانتظام علاقے اور صنعتی اسٹیک ہولڈرز کے درمیان مصروفیت کو مضبوط کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ اک۔ ع ن۔
U- 13123
(Release ID: 1879945)
Visitor Counter : 148