امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

بی آئی ایس نے، نصاب کے ایک حصے کے طور پر ہندوستانی معیارات کو متعارف کرانے کے لیے ہندوستان کے اعلیٰ چھ انجینئرنگ اداروں کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کیے


اداروں میں 'بی آئی ایس معیار بندی چیئر پروفیسر' قائم کی گئی

Posted On: 30 NOV 2022 1:27PM by PIB Delhi

نصاب میں لازمی حصے کے طور پر ہندوستانی معیارات کو  متعارف کرانے کی غرض سے  ہند وستانی معیارات سے متعلق بیورو (بی آئی ایس) میں ہندوستان کے  6  اعلیٰ انجینئرنگ اداروں کے ساتھ  ایک  مفاہمت نامے (ایم او یو) پر دستخط کئے ہیں۔ یہ پہل اساتذہ  کی  سرگرم  شراکت داری حاصل کرنے کے  لئے باوقار ادارو ں کے ساتھ  بی آئی ایس کے  ادارہ جاتی  جڑاؤ  کی  سمت میں ہے۔

28نومبر 2022  کو  ‘بی آئی ایس معیار بندی چیئر پروفیسر’ کے قیام کے لئے  انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی  (بی ایچ یو)،  مالویہ  نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ، جے پور،  انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی  اندور، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، پٹنہ، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، مدراس اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، تریچی کے ساتھ  مفاہمت نامے پر  دستخط کئے گئے۔

ان کے قیام سے  متعلقہ  اداروں میں سائنس اور  دوسرے مختلف  موضوعات  کے شعبے میں تعلیم  اور تحقیق  و ترقی میں  نہ صرف بہتری آئے گی بلکہ  انہیں فروغ بھی حاصل ہوگا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001F50A.jpg

بی آئی ایس کے ڈائریکٹر جنرل جناب پرمود کمار تیواری  نے  دستخط کے دوران کہا کہ  پریمیم تعلیمی اداروں اور  بی آئی ایس  کے درمیان  مفاہمتی عرضداشت سے تحقیق اور ترقیاتی  پروجیکٹوں کی سہولتوں ، معیارتی  عمل کے شعبے میں  نوجوان دماغ کی شراکت داری کی حوصلہ افزائی کر کے معیار بندی کی سرگرمیوں کو مضبوطی حاصل ہو گی۔  ساتھ ہی  اس سے  مشترکہ طور سے  سیمینار، اجلاس ، ورکشاپ، سمپوزیم اور لیکچر ، تربیت  اور  جزوقتی تعلیمی پروگرام منعقد کرنے میں بھی  مدد ملے گی۔ انہوں نے نئے معیارات  کی تعمیر  اور  موجودہ معیارات پر عمل آوری میں تعلیمی اداروں میں  اسٹارٹ اپ  اور  انکیوبیشن مراکز کے ساتھ جڑنے کی ضرورت پر بھی  زور دیا۔ اس بات کا بھی  اندازہ لگایا ہے کہ ٹیکنالوجی پر مبنی  مصنوعات اور خدمات  کے فروغ  کو مہمیز  کرنے کے لئے ٹیکنالوجی اختراعات  اور معیار بندی  کو  ایک دوسرے کے ساتھ  مربوط کیا جانا چاہئے۔

پروفیسر  وکاس دوبے، ڈین (آر این ڈی) آئی آئی  ٹی، بی ایچ یو،  ڈاکٹر نرائنا پرساد پادھی، ڈائریکٹر ایم این آئی ٹی، ڈاکٹر  سہاس ایس جوشی، ڈائریکٹر آئی آئی  ٹی اندور، پروفیسر ٹی این سنگھ، ڈائریکٹر آئی آئی ٹی  پٹنہ، پروفیسر مہیش پنگچانگ نولا ڈین المونائی اینڈ کارپوریٹ رلیشن آئی آئی  ٹی مدراس، اور  ڈاکٹر ایس  متھوکمارن ڈین آر اینڈ سی  این آئی ٹی تریچی نے  اس پہل کے تئیں  عہد بندی کی  یقین دہانی کرائی اور ہر طرح کی  ضروری حمایت پر رضا مندی کا اظہار کیا۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح- ق ج- ق ر)

U-13127



(Release ID: 1879940) Visitor Counter : 126