وزارت اطلاعات ونشریات

سنسکرت میں شوٹ کی گئی فلم یانم میں ہندوستان کے ڈریم پروجیکٹ منگلیان  کو دکھا گیا ہے


سنسکرت زبان کسی ایک مذہب یا ایک کمیونٹی  کی نہیں ہے

Posted On: 28 NOV 2022 6:17PM by PIB Delhi

یانم گوا میں ہندوستانی بین الاقوامی  فلم فیسٹیول کے 53 ویں ایڈیشن میں ہندوستانی پینورما سیکشن کے تحت  ریلیز کی گئی ایک غیرفیچر فلم ہے۔ یہ  خلا کے سابق چیئرمین   پدم بھوشن ڈاکٹر کے رادھاکرشنن کی سوانح عمری  پر مبنی کتاب ’’ مائی اوڈیسی : میموئرس آف دی مین بی ہائینڈ دی منگلیان مشن ‘‘  پر مبنی ہے۔

یانم فلم   ہندوستان کے ڈریم پروجیکٹ منگلیان مشن کو پیش کرتی ہے ۔ یہ عالمی سنیما کی تاریخ میں سنسکرت زبان میں پہلی سائنس دستاویزی فلم ہے۔ یہ  ہندوستان کی خلائی تحقیقی تنظیم  (اسرو) کی صلاحیت اور مہارت، خلائی سائنسدانوں کی اہم خدمات اور سنسکرت زبان کی اہمیت کو ظاہر کرتی ہے کہ کس طرح ہندوستان نے پہلی ہی کوشش میں ایک مشکل بین سیاراتی سفر کو پار کرکے ایک شاندار کامیابی  حاصل کی۔

فلم کے پروڈیوسر اے وی انوپ نے کہا، ’’ مجھے خوشی ہے کہ میں نے ایفّی میں انڈین پینورما سیکشن میں تمام کیٹیگریز کی فلمیں پیش کی ہیں۔ پچھلی بار میں نے ایک فیچر فلم اور ایک مختصر  فلم پیش کی تھی۔ اس سال میں ایک غیر- فیچر فلم پیش کر رہا ہوں۔

اسرو کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کو بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ، اسرو ہندوستان کا فخر ہے۔ ہم نے خط لکھ کر  اسرو سے اجازت  مانگی تھی ۔ موجودہ چیئرمین ڈاکٹر ایس سومناتھ نے خطوط کو دیکھا اور ہمیں ببلاکر  کہا، ’’ہاں، ہم یہ کر رہے ہیں۔‘‘ ہم خوش قسمت ہیں کہ اسرو نے ہماری درخواست کو قبول کر لیا، یہ ایک بے حد خفیہ اور انتہائی سیکیورٹی  والا علاقہ ہے۔ ہم نے  چار جنوبی ریاستوں میں  الگ الگ مقامات پر فلم کی شوٹنگ کی ہے۔ کیرالہ میں  میں وکرم سارا بھائی خلائی مرکز، آندھرا پردیش میں سری ہری کوٹہ، کرناٹک میں اسرو ہیڈ کوارٹر اور تمل ناڈو میں سب سے پرانی آبزرویٹری۔ ہمیں ہر جگہ شوٹنگ کرنے کی اجازت تھی۔انہوں نے کہاکہ انہوں نے ہمیں لانچ کے دوران استعمال کیے جانے والے سبھی ساز وسامان فراہم کئے ۔

ہمیں آئی آئی ٹی سمیت کئی سائنس کالجوں سے دعوت نامے مل رہے ہیں۔ ہندوستان میں 500 سے زیادہ کالج ہیں جواب سنسکرت پڑھاتے ہیں۔ وہ سبھی ہمیں مدعو کر رہے ہیں۔ یہ پوچھے جانے پر کہ انہوں نے فلم کو صرف سنسکرت میں بنانے کا فیصلہ کیوں کیا ، پروڈیوسر نے جواب دیا، ’’سنسکرت سب سے قدیم  زبان ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی غلط فہمی ہے کہ یہ زبان صرف ایک مذہب، ایک  کمیونٹی کی ہے ۔ ہم اس  تصور کو  غلط ثابت کرنا چاہتے ہیں ‘‘۔

انہوں نے آخر میں یہ کہا کہ ’’ تقریباً ہر ہفتے، ہمیں دنیا بھر کے مختلف بین الاقوامی فلمی فیسٹیول میں اسکریننگ کے لیے منتخب کیا جا رہا ہے۔‘‘

************

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 13064)



(Release ID: 1879702) Visitor Counter : 131