جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
آئی آر ای ڈی اے نے 'یوم آئین' منایا
Posted On:
27 NOV 2022 2:50PM by PIB Delhi
آئی آر ای ڈی اے نے 'یوم آئین' منایا
بھارتی قابل تجدید توانائی کی ایجنسی (آئی آر ای ڈی اے) نے کل یوم آئین منایا اور "بھارتی آئین، بھارت کا خیال" کے موضوع پر ایک ویبینار کا انعقاد کیا۔ یوم آئین، جسے "قومی یوم قانون" یا "سمودھان دیوس" بھی کہا جاتا ہے، ہر سال 26 نومبر کو بھارت میں آئین کی اہمیت کو فروغ دینے اور بھارت کے آئین کے بانی بی آر امبیڈکر کے خیالات و نظریات کو پھیلانے کے لیے منایا جاتا ہے۔
اس ویبینار کا انعقاد جناب نتیش ویاس، ممبر، ینگ شالہ، بھوپال (مدھیہ پردیش) اور اسکول فار ڈیموکریسی (لوک تنترشالا)، راجستھان کے سابق آئینی اقدار کے فیلو نے کیا۔ جناب ویاس نے آئینی اقدار اور آئین ہند کے بنیادی اصولوں کی اہمیت اور موجودہ دور میں اس کی اہمیت پر زور دیا۔
آئی آر ای ڈی اے کے سی ایم ڈی نے آئی آر ای ڈی اے کے تمام عہدیداروں کو ورچوئل وسیلےسے خطاب کیا اور کہا کہ "سمودھان دیوس منانے کی حقیقی روح انصاف، آزادی، مساوات اور بھائی چارے کے بارے میں آئین میں درج چار نکاتی آدرشوں کو اپنانے اور ان پر عمل درآمد کرنے میں مضمر ہے۔ اگر ہم اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی میں ان اصولوں پر عمل کرنے کی کوشش کرتے رہیں اور اس جذبے پر کاربند رہیں تو آئین آنے والے تمام وقتوں میں بھارت کی خدمت کرسکتا ہے۔"
ویبینار میں ڈائریکٹر (ٹیکنیکل) آئی آر ای ڈی اے اور دیگر حکام نے ورچوئل وسیلے سے شرکت کی۔ ویبینار کے بعد بھارتی آئین کی تمہید پر حلف لیا گیا۔
***
(ش ح-ع ا-ع ر)
U No 13023
(Release ID: 1879384)
Visitor Counter : 134