ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان کے نائب صدر جمہوریہ 28 نومبر 2022 کو ماسٹر دستکاروں کو شلپ گرو اور قومی ایوارڈ پیش کریں گے


ٹیکسٹائل، صارفین کے امور، خوراک اور عوامی نظام تقسیم اور تجارت و صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل تقریب کی صدارت کریں گے

شلپ گرو اور نیشنل ایوارڈز کا مقصد دستکاری کے شعبے میں ماسٹر دستکاروں کو شناخت دینا ہے

Posted On: 27 NOV 2022 12:38PM by PIB Delhi

ٹیکسٹائل کی مرکزی وزارت کل، پیر، 28 نومبر، 2022 کو سال 2017، 2018 اور 2019 کے  لئے  ماسٹر  دستکاروں کو شلپ گرو اور قومی ایوارڈز کا اہتمام کرے گی۔

نائب صدر جمہوریہ جناب جگدیپ دھنکھڑ ایوارڈ تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ ٹیکسٹائل، امور صارفین، خوراک اور عوامی  نظام تقسیم اور تجارت و صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل تقریب کی صدارت کریں گے۔ ریل اور ٹیکسٹائل کی وزیر مملکت محترمہ درشنا وکرم جردوش تقریب کی اعزازی مہمان  ہوں گی۔

دستکاری کے فروغ کے کمشنر کا دفتر سال  1965 سے ماسٹر دستکاروں کے لیے قومی ایوارڈز کی اسکیم کو نافذ کر رہا ہے اور 2002 میں شلپ گرو ایوارڈز کا آغاز کیا گیا تھا۔ یہ ایوارڈ ہر سال دستکاری کے نامور ماسٹر دستکاروں کو پیش کیے جاتے ہیں جن کے کام اور لگن نے نہ صرف ملک کی خوشحالی اور متنوع دستکاری کی وراثت  کے تحفظ  کے لئے بلکہ مجموعی طور پر دستکاری کے شعبے کی بحالی کے لئے  بھی  تعاون دیا ہے۔ اس کا بنیادی مقصد دستکاری کے شعبے میں ماسٹر دستکاروں  کو پہچان دینا ہے۔ ایوارڈ یافتہ ملک کی تقریباً تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ ساتھ مختلف مقامات سے  دستکاری کے مختلف طرزکی نمائندگی کرتے ہیں۔

وبا کی وجہ سے پچھلے تین برسوں کے ایوارڈز ایک ساتھ پیش کیے جارہے ہیں۔

دستکاری کا شعبہ ملکی معیشت میں لازمی اور اہم کردار ادا کرتا ہے۔ یہ دیہی اور نیم شہری علاقوں میں دستکاروں کے ایک بڑے طبقے کو روزگار فراہم کرتا ہے اور اپنے ثقافتی ورثے کو محفوظ رکھتے ہوئے ملک کے لیے خاطر خواہ غیرملکی زرمبادلہ بھی پیدا کرتا ہے۔ دستکاری کا شعبہ روزگار پیدا کرنے اور برآمدات میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔

 

************

 

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 13014)


(Release ID: 1879371) Visitor Counter : 163