وزارت اطلاعات ونشریات

ہدایتکار سلیل کلکرنی کی فلم 'اِکڑا کائے جھالا' کہانیوں کے ذریعے بچوں سے بات کرنے کا ایک انوکھا طریقہ تلاش کرتی ہے


مرکزی اداکار سمت راگھون کا کہنا ہے کہ "اچھی فلموں میں کاسٹ ہونے کی وجہ سے صحیح اسکرپٹ کا انتظار کرنے میں میرا یقین مضبوط ہوتا ہے"

Posted On: 26 NOV 2022 3:06PM by PIB Delhi

 

#IFFIWood،  26 نومبر 2022

 

مراٹھی میں بچوں کے لیے سونے کے وقت کی کہانیاں اکثر 'اِکڑا کائے جھالا' کے جملے سے شروع ہوتی ہیں جس کا ترجمہ 'ایک بار کا ذکر ہے' ہوتا ہے۔ موسیقار، مصنف اور ہدایت کار ڈاکٹر سلیل کلکرنی کی فلم جس کے عنوان کے ساتھ ایک ہی فقرہ ہے، وہ بھی ایک خوبصورت کہانی بتاتی ہے لیکن یہ یقینی طور پر صرف بچوں کے لیے نہیں ہے۔

فلم اِکڑا کائے جھالا، 53 ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا نمائش کے لیے پیش کی گئی ایک ایسے شخص کے بارے میں ہے جو ایک انوکھا اسکول چلاتا ہے۔ اس کا ماننا ہے کہ کہانی کے ذریعے دنیا کی ہر چیز کا خیال پیش کیا جاسکتا ہے چاہے وہ کیسی ہی چھوٹی یا بڑی کیوں نہ ہو۔ وہ اپنے اسکول میں تمام مضامین پڑھانے میں کہانیوں کا استعمال کرتا ہے جہاں اس کا بیٹا بھی پڑھتا ہے۔ جب اسے اپنی زندگی میں کسی مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اسے اپنے بیٹے تک یہ خبر پہنچانی ہوتی ہے تو وہ کہانیوں کو استعمال کرنے کے اس فلسفے کا سہارا لیتا ہے۔

بھارت کے 53 ویں بین الاقوامی فلمی میلے کی سائیڈ لائنز پر پی آئی بی کے زیر انعقاد 'ٹیبل ٹاک' سیشن میں میڈیا اور فیسٹیول کے مندوبین سے گفت و شنید کرتے ہوئے ڈائریکٹر ڈاکٹر سلیل کلکرنی نے کہا کہ "بالغ اکثر یہ سمجھتے ہیں کہ بچوں کو ان چیزوں پر کیا رد عمل ہوگا جو انھیں بتائی جارہی ہیں۔ بچوں کو کسی صورتحال سے آگاہ کرنا خاص طور پر مشکل ہوسکتا ہے اگر بڑوں کو خود اس معاملے سے نمٹنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہو۔ اس فلم کے ذریعے میں نے یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ کس طرح اچھی اور بری دونوں طرح کی خبروں کو بچوں کے ساتھ نازک انداز میں شیئر کیا جاسکتا ہے بغیر کسی پہلے سے تصور شدہ تصورات کو مسلط کیے، جو بالغوں کے پاس ہوسکتا ہے جس سے وہ رد عمل ظاہر کرتے ہیں۔

افی 53 میں فلم کے منتخب ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر کلکرنی نے کہا کہ وہ فلم کے اختتام پر ناظرین کو آنسوؤں میں دیکھ کر بہت متاثر ہوئے۔ انھوں نے اسکریننگ کے تجربے کا موازنہ لتا منگیشکر کے گانے کی ریکارڈنگ کے دوران کیے گئے تجربے سے کیا۔ اور کہا کہ وہ دونوں مواقع پر یکساں طور پر جذبات سے مغلوب تھے۔

خود ایک میوزک کمپوزر ڈاکٹر کلکرنی سے ان کی اپنی فلم کے لیے گانے کمپوز کرنے کے تجربے کے بارے میں پوچھا گیا۔ انھوں نے جواب دیا کہ یہ ایک بہت ہی مختلف تجربہ تھا کیونکہ وہ جانتے تھے کہ گانوں کو کس طرح شوٹ کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ "دوسرے لوگوں کے ساتھ شوٹنگ کرنا ہمیشہ حیرت کا عنصر ہوتا ہے، چاہے یہ خوشگوار ہو نہ ہو!"

فلمیں بنانے کے حوالے سے اپنے نقطہ نظر کی وضاحت کرتے ہوئے ہدایتکار نے کہا کہ انھوں نے فیصلہ کیا ہے کہ ان کی فلم میں کبھی بھی کوئی ولن نہیں ہوگا۔ ''ہمارے پاس کافی مسائل ہیں۔ ہمیں برے لوگوں کی ضرورت نہیں ہے۔ حالات ہی ولن ہیں"، انھوں نے تبصرہ کیا۔

ہدایتکار کے ذریعے اپنی کاسٹ کے انتخاب میں کی جانے والی کوششوں کے بارے میں ڈاکٹر کلکرنی نے کہا کہ انھوں نے ارجن پورناپترے کا انتخاب کرنے سے پہلے 1700 سے زیادہ بچوں کا آڈیشن لیا تھا جو فلم میں بچے چنتن کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ سمت راگھون نے والد کا کردار ادا کیا ہے جبکہ ارمیلا کانیٹکر کوٹھارے نے ماں کا کردار ادا کیا ہے۔

فلم میں اپنے کردار کے بارے میں بات کرتے ہوئے اداکار سمت راگھون جو وہاں موجود تھے، نے کہا کہ جب سلیل کلکرنی نے کہانی سنائی تو وہ جانتے تھے کہ انھیں اس کردار کو کرنے کے لیے آمادہ ہونا ہی پڑے گا، کیونکہ اداکاروں کو اس طرح کے اچھے اسکرپٹ شاذ و نادر ہی ملتے ہیں۔

فلموں کے انتخاب کے اپنے عمل کی وضاحت کرتے ہوئے راگھون نے کہا کہ ایک اداکار کے طور پر انھوں نے اچھے کرداروں کے لیے انتظار کا کھیل کھیلنے کی کوشش کی ہے یہاں تک کہ جب معاشیات میں کھو جانا آسان ہو۔ "میں نے ہمیشہ محسوس کیا ہے کہ ایک اداکار کی شیلف زندگی محدود ہے۔ میں اپنے کام کے بارے میں صبر کرنے پر یقین رکھتا ہوں۔ انھوں نے کہا کہ اس طرح کی فلموں میں کاسٹ ہونے سے اس یقین کو تقویت ملتی ہے۔

ڈاکٹر سلیل کلکرنی نے برسوں سے بچوں کے لیے جو کام کیا ہے اس کی تعریف کرتے ہوئے سمت راگھون نے کہا، "سلیل بچوں کی نبض کو پہچانتے ہیں۔ انھوں نے بچوں کے ساتھ طویل عرصے سے کام کیا ہے۔ سامعین کے ذریعے فلم کو ملنے والے استقبال پر راگھون نے کہا، "فلم کا موضوع آفاقی ہے اور ہر کوئی اس سے وابستہ ہوسکتا ہے۔ ایک شاندار معاون کاسٹ کے ساتھ، ہر چیز اپنی جگہ پر آگئی۔ اس فلم نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اِفّی کا انتخاب سونے ہر سہاگہ ہے۔

اکڑا کائے جھالا کو 26 نومبر 2022 کو افی میں انڈین پینوراما فیچر فلمز کیکیٹیگری دکھایا گیا۔

***

(ش ح-ع ا-ع ر)

U. No. 12989



(Release ID: 1879133) Visitor Counter : 176