وزارت اطلاعات ونشریات

مشہور اینی میٹر ڈاکٹر کرشچین  جیزڈک کی اینی میشن آئی پی پر کام کرنے کی صلاح


’’اینی میشن ٹی وی سیریز بنانے کے لیے سب سے اہم بنیادی خیال کا ہونا ہے‘‘

Posted On: 25 NOV 2022 7:18PM by PIB Delhi

’’اینی میشن سیریز کے لیے  اسکرین پلے رائٹنگ بہت اہم ہے۔ کتابوں میں استعمال ہونے والی زبان اسکرین پلے کی زبان سے بہت الگ ہوتی ہے، انہیں کامک بُک یا کسی دوسری کہانی کو اپنانے کی حالت میں ترجمہ کے لیے مخصوص عملہ کی ضرورت ہوتی ہے۔‘‘ یہ بات  بی ای کیو انٹرٹینمنٹ  کے سی ای او ڈاکٹر  کرشچین جیزڈک نے آج 53ویں ہندوستانی بین الاقوامی فلم فیسٹیول (آئی ایف ایف آئی) کے موقع پر ’ہاؤ ٹو پچ یور اینی میشن آئی پر‘ پر ماسٹر کلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2022-11-25at7.15.04PM6PH1.jpeg

ڈاکٹر جیزڈک نے بتایا کہ اینی میشن شو بنانے کی لاگت بہت زیادہ آتی ہے۔ 26 منٹ کے اینی میشن شو پر 10-7 ملین ڈالر خرچ ہو سکتے ہیں۔ فلم ساز، ہدایت کار، کلرسٹ، اسکرین پلیئر کی تلاش اہم ہے۔ لیکن بنیادی خیال کا ہونا سب سے زیادہ اہم ہے۔

90 کی دہائی سے ویڈیو گیم، وی ایف ایکس، اینی میشن صنعت کی پیش رفت پر  روشنی ڈالتے ہوئے ڈاکٹر جیزڈک نے کہا، یہ پیش رفت قابل ذکر ہے اور یہ صرف یوروپ اور امریکہ میں نہیں، بلکہ ہندوستان میں بھی روایتی صنعت کی جگہ لے رہا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’میں 90 کی دہائی میں الگ الگ کمپنیوں کے ساتھ ہندوستان آیا کرتا تھا۔ اب ہم ہندوستان میں پونہ، بنگلور، کولکاتا، دہلی وغیرہ کی کئی کمپنیوں کے ساتھ  سرگرمی سے کام کر رہے ہیں۔‘‘

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2022-11-25at7.15.04PM(1)0XIA.jpeg

امکانی رقم فراہم کرنے والوں، پروڈیوسرز، براڈکاسٹرز اور دیگر متعلقین کے لیے اینی میشن سیریرز کے خیالات کو پچ کرنے پر  نئے آنے والوں کے لیے ڈاکٹر کرشچین جیزڈک کے کچھ مشورے یہاں دیے گئے ہیں۔

  • اینی میشن ٹی وی سیریز بنانے کا سب سے اچھا طریقہ ایک بنیادی خیال ہونا ہے
  • اپنے اینی میشن آئی پی کو کسے پچ کرنا ہے؟ - تہوار یا مخصوص بازار۔ یوروپ میں، کارٹون فورم میں جہاں ایک ہزار سے زیادہ پروڈیوسر اور براڈکاسٹر اپنے پروجیکٹوں کو پیش کرنے کے لیے جاتے ہیں۔ تو، پہلے کسی براڈکاسٹر سے ملیں یا یو ٹیوب کے لیے اپنے سیٹ اپ کا انتخاب کریں
  • اگر آپ کر سکتے ہیں تو تحریری مواد سے متعلق فائنانسر کو دیکھنے سے بچیں، موضوعات کو یاد کرنے کا طریقہ کھوجیں
  • ایک پچ کے لیے ضروری اجزاء
    • اپنے خیالات کو تین لائنوں میں بیان کریں: تصور، کردار، کائنات
    • ایک ٹریلر دکھائیں جو چھوٹا اور اچھی طرح سے بنایا گیا ہو
    • ٹریلر میں اپنے کرداروں کا تعارف پیش کریں
    • یہ ثابت کریں کہ آپ کہانی جانتے ہیں
    • پچ کرتے وقت اپنی کہانی پڑھیں – جو آپ کے من میں ہے اسے دکھائیں
    • ایک ڈیزائن/اسٹائل کے بارے میں سوچیں کیوں کہ ایک خیال بے شمار طریقوں سے بنایا جا سکتا ہے
    • کام کو نافذ کرنے کے لیے ضروری بجٹ کو جانیں
    • اپنی ٹیم اور شراکت داروں کے بارے میں پہلے سے سوچیں

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2022-11-25at7.15.05PMWVH8.jpeg

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 12976



(Release ID: 1879074) Visitor Counter : 151