وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری

 مویشی  پروری کا محکمہ، دودھ کا قومی دن منائے گا


بنگلورو میں ‘‘بھارت میں سفید انقلاب کے بانی’’  کا 101 واں یوم پیدائش  منایاجائے گا

ان تقریبات کے حصے  کے طور پر  2022کے لئے  قومی گوپال رتن ایوارڈس ، تفویض کئے جائیں گے

مویشیوں کےقرنطینہ  کی اسناد سے متعلق خدمات کا افتتاح کیاجائے گا

Posted On: 25 NOV 2022 1:47PM by PIB Delhi

مویشی پروری  اورڈیری کی صنعت کا محکمہ ‘‘بھارت میں سفید انقلاب کے بانی’’ڈاکٹرورگھیز کورئین، جو بھارت کے ملک مین کے نام سے بھی مشہورہیں ، کے 101ویں یوم پیدائش کے موقع پر دودھ کا قومی دن  منائے گا۔مویشی پروری اورڈیری کی صنعت کامحکمہ 26نومبر 2022کو بینگلورو میں ‘آزادی کے امرت مہوتسو’ کے حصے کے طورپر دودھ کا قومی دن منارہاہے ۔ اس تقریب کے دوران سال 2022کے لئے باوقار قومی گوپال رتن ایوارڈس بھی تفویض کئے جائیں گے ۔

کرناٹک ریاست میں اس یادگار قومی تقریب کے اہتمام کی غرض سے حکومت ہند کے مویشی پروری اور دودھ کی صنعت کے محکمے ، کرناٹک سرکارکے مویشی پروری اورماہی گیری کے محکمے ، اورکرناٹک کے نیشنل ڈیری ڈیولپمنٹ  بورڈ اور کرناٹک ملک فیڈریشن نے آپ میں تال میل قائم کیاہے ۔

حکومت ہند کے ماہی پروری ، مویشی پروری اوردودھ کی صنعت کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹرسنجیو کماربالیان ، ورچول طورپر بینگلور و میں ہیسرا گھاٹا کے مقام پرسینٹرل فروزن سیمین  پروڈکشن اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں ٹریننگ  کی جدید ترین سہولت اور مویشی پروری سے متعلق  سینٹرل کیٹل بریڈنگ فارم کے مقام پر کرناٹک بوائن  –IVF سے متعلق سرگرمیوں کا بھی آغاز کریں گے ۔

تقریب کے دوران ممتاز شخصیات ، ورگھیز کورئین کی زندگی کے بارے میں تحریر کردہ ایک کتاب اور دودھ کو مغشوش بنانے کے بارے میں ایک کتابچہ کا بھی اجراء کریں گے ۔

حکومت  ہند کے ماہی گیری ، مویشی  پروری اوردودھ کی صنعت کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹرسنجیوکماربالیان کے علاوہ کرناٹک کے مویشی پروری کے وزیرجناب پربھو  بی چوہان، اور کے ایم ایف کے چیئرمین جناب بالاچندرا ایل جرکی ہولی بھی اس تقریب میں شرکت کرنے والوں میں شامل ہیں ۔ اور مویشی  پروری اوردودھ کی صنعت کے مرکزی سکریٹری جناب راجیش کمار سنگھ اور مویشیوں اور دودھ کی صنعت کی ترقی کے محکمے کی ایڈیشنل سکریٹری محترمہ ورشا جوشی بھی تقریب سے خطاب کریں گی ۔

ماہی گیری ،مویشی پروری اوردودھ کی صنعت کے مرکزی وزیرمملکت ، ان تقریبات کے ایک حصے کے طورپر بینگلورو میں ہاسیرگھاٹا کے مقام پرمویشیوں کے قرنطینہ سے متعلق اسناد کی خدمات  کا بھی آغاز کریں گے ۔ اے کیو سی ایس،  مویشیوں سے متعلق مصنوعات اور مویشیوں کی درآمدات کے لئے مناسب وقت پر آن لائن منظوری کے ایک نظام سے لیس ہوگا۔ اوریہ مقامی معیشت کے لئے ایک یکسرتبدیلی لانے والا بڑا قدم ثابت ہوگا۔

***********

(ش ح ۔ع م۔ ع آ)

U -12943



(Release ID: 1878810) Visitor Counter : 117