سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

جناب نتن گڈکری نےہریانہ میں  بھارت مالا  پروجیکٹ کے تحت 1322.13 کروڑ روپے کی لاگت سے  این ایچ-148 بی  کے  بھیوانی – ہانسی سڑک سیکشن کو 4-لین کا بنانے کی منظوری دی

Posted On: 24 NOV 2022 2:17PM by PIB Delhi

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے ٹویٹ کرکے بتایا کہ ہریانہ کے بھیوانی اور حصار ضلعوں میں بھارت مالا پروجیکٹ کے تحت، این ایچ-148 بی  کے بھیوانی-ہانسی روڈ سیکشن کو 1322.13 کروڑ روپے کے بجٹ کے ساتھ  ایچ اے ایم پر چارلین کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔  انہوں نے کہا کہ یہ پروجیکٹ تیز رفتار  آمدورفت اور بہتر بین ضلعی کنکٹیوٹی فراہم کرے گا۔

جناب نتن گڈکری نے کہا کہ اس سیکشن کے فروغ  سے طویل دوری کی  آمدورفت اور مال ڈھلائی کی مجموعی  صلاحیت میں  بھی بہتری آئے گی،  جس سے کسی روک ٹوک کے بغیر اور محفوظ آمدورفت یقینی ہونے کے ساتھ ہی  آمدورفت کے وقت میں خاطرخواہ کمی اور گاڑیوں  کی آپریٹنگ لاگت (وی او سی) میں کمی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس پروجیکٹ سے ہریانہ میں بنیادی ڈھانچے کو فروغ ملے گا، جس سے علاقے کی جامع اقتصادی ترقی کو تقویت ملے گی۔

************

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 12902)



(Release ID: 1878602) Visitor Counter : 116