وزارتِ تعلیم

تمل  وفد کے دوسرے گروپ  کو ’کاشی تمل سنگمم‘ کے 5ویں دن کاشی کی روایت، فن اور ثقافت کا براہ راست تجربہ حاصل ہوا


’ہنومان گھاٹ‘، سبرامنیم بھارتی کی رہائش گاہ،  تجارتی سہولت مرکز، سارناتھ میں میوزیم اور بی ایچ یو ایمفی تھیٹر میں ثقافتی پروگرام دن  کے خصوصی پروگرام ہیں

Posted On: 23 NOV 2022 2:47PM by PIB Delhi

مہینے بھر چلنے والے ’کاشی تمل سنگمم‘ فیسٹیول میں حصہ لینے کے لیے تمل ناڈو کے وفد کی دوسری کھیپ نے گنگا ندی کے ساحل پر واقع ’ہنومان گھاٹ‘ پر صبح سویرے مقدس ڈبکی لگائی۔ پہلے ’رامیشورم گھاٹ‘ کے نام سے جانا جانے والا ’ہنومان گھاٹ‘ وارانسی کے  سب سے زیادہ دیکھنے جانے والے گھاٹوں میں سے ایک ہے۔ آس پاس کے علاقے  جنوبی ہندوستانی مٹھوں جیسے کیرالہ مٹھ، کانچی مٹھ، شنکر مٹھ، شرنگیری مٹھ وغیرہ سے  گنجان آبادی والے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001PLV9.jpg

مقدس ڈبکی لگانے کے بعد، وفد نے ’ہنومان گھاٹ‘ واقع سبرامنیم بھارتی کی رہائش گاہ کا دورہ کیا۔ وفد کے ممبران نے اس بات کا شکریہ ادا کیا کہ وہ اپنے رسم و رواج، روایات اور ثقافت سے جڑ سکے تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002Y5FJ.jpg

تمل وفد کی دوسری کھیپ میں کاریگروں اور کاروباریوں کا ایک گروپ بھی شامل تھا۔ اس کے بعد اس ٹکڑی نے ٹی ایف سی مرکز میں واقع میوزیم کا براہ راست تجربہ حاصل کرنے کے لیے  تجارتی سہولت مرکز (ٹی ایف سی) کا دورہ کیا۔ میوزیم میں پوروانچل علاقے کی  ہینڈ لوم مصنوعات  کی عظمت اور سارناتھ  کی قدیم اشیاء کے نمونے مہمانوں کو دکھائے گئے۔ دورے پر آئے وفد کے لیے ٹی ایف سی میں ایک ثقافتی پروگرام بھی منعقد کیا گیا، جس میں اس گروپ کے کچھ ممبران نے بھی سرگرمی سے حصہ لیا۔ ثقافتی پروگرام کے بعد دن میں انہیں سارناتھ کی سیر پر بھی لے جایا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003I13D.jpg

وفد شام کو سارناتھ سے بی ایچ یو ایمفی تھیٹر پہنچے گا اور ثقافتی پروگرام میں بھی شامل ہوگا۔ وہ پروگرام کی جگہ پر مختلف اسٹالوں کا بھی دورہ کریں گے۔ 75 اسٹالوں میں شمالی اور جنوبی ہندوستان دونوں طرح کے بٹیک شامل ہیں جن میں  فنی نمونے، ہینڈ لوم، دستکاری، روایتی پوشاک،  جنوبی اور شمالی ہندوستان کے کھانے وغیرہ تمل وفد اور وارانسی کے مقامی لوگوں دونوں کے لیے پیش کیے گئے ہیں۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 12857

 



(Release ID: 1878277) Visitor Counter : 104