وزارت اطلاعات ونشریات
نوجوان اور مشہور مجاہدِ آزادی خودی رام بوس پر تیلگو بائیوپک 53ویں افی میں دکھائی گئی
میں چاہتا ہوں کہ سب خودی رام کے بارے میں جانیں، فلم میں جد و جہد آزادی کے بہت ہی کم معلوم حقائق دکھائے گئے ہیں: ہدایت کار ودیا ساگر راجو
#افی وڈ، 22 نومبر 2022
ترپن (53) ویں افی میں انڈین پینورما سیکشن کے تحت نوجوان، معروف مجاہد آزادی اور ہندوستان کی جد و جہد آزادی کے سب سے کم عمر شہیدوں میں سے ایک، خودی رام بوس پر تیلگو میں ایک بائیوپک آج دکھائی گئی۔
ہدایت کار ودیا ساگر راجو نے بائیوپک بنانے کا انتخاب اس وقت کیا جب انہوں نے تیسری بار ہدایت کار ی کا فیصلہ کیا، کیونکہ، جیسا کہ انہوں نے کہا ’’میں چاہتا ہوں کہ سب خودی رام کے بارے میں جانیں‘‘۔
افی کے موقع پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر ودیا ساگر راجو نے کہا کہ اسکرپٹ کو تیار کرنے سے پہلے انہیں گہری تحقیق کرنی تھی۔ خودی رام کی زندگی اور آزادی کی تحریک کے اہم واقعات اور شخصیات ، جیسے کہ بنگال کی تقسیم اور رابندر ناتھ ٹیگور، سوامی وویکانند، سسٹر نویدیتا، بریندر ناتھ گھوش اور دیگر ایک ساتھ جڑے ہوئے ہیں ۔ فلم میں جدوجہد آزادی کے بارے میں وہ حقائق بھی دکھائے گئے ہیں جن کا علم بہت کم لوگوں کو ہے۔ جیسے چھ وکیلوں نے خودی رام کا مقدمہ لڑا تھا۔ اس زمانے کے معروف وکیل نریندر کمار باسو نے خودی رام کا مقدمہ لڑا تھا، حالانکہ وہ اسے جیت نہیں سکے۔ یہ دکھایا گیا ہے کہ ہندوستان کا پہلا جھنڈا سسٹر نویدیتا نے ڈیزائن کیا تھا اور یہ اس فلم کا بہت اہم پلاٹ ہے۔ ایک اور اہم تاریخی واقعہ، ملک میں پہلی صوتی ریکارڈنگ جو 1906 میں ہوئی تھی ، ہے جس میں رابندر ناتھ ٹیگور نے وندے گایا تھا۔
ودیا ساگر راجو نے کہا ’’جب ہماری ٹیم نے خودی رام کی تاریخ پر نظر ڈالی، تو ہم نے دیکھا کہ دکھانے کے لیے بہت سی چیزیں تھیں۔اسکرپٹ ہمیں بنگال میں تقسیم کی ہولناکیوں سے گزارتی ہے، جس میں بہت سے تاریخی کردار شامل ہیں۔ میں نے بایوپک کو تھوڑا وسیع بنانے کی کوشش کی ہے‘‘۔
ہدایت کار، پوری کاسٹ اور عملے کو فلم کو اچھی طرح سے منظر عام پر لانے کا کریڈٹ دیتے ہیں۔ اس میں کام کرنے والے سینئر ٹیکنیشن جانتے تھے کہ اسکرپٹ کو کیسے زندہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ’’وہ فلم کے پس پردہ ہیں، لیکن میرے لیے وہ سب سے آگے ہیں‘‘۔
نئے اداکار راکیش جاگرلامودی، جنہوں نے ٹائٹل رول ادا کیا ہے، اپنی پہلی فلم میں ایک مجاہد آزادی کا کردار ادا کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ تاریخی حقیقی زندگی کے کردار کو پیش کرنا ان کے لیے تھوڑا چیلنجنگ تھا۔ لیکن، ٹیم کی حمایت نے اسے آسانی کے ساتھ کرنے میں مدد کی ۔ راکیش نے کہا کہ وویک اوبرائے، اتل کلکرنی، نصیر اور دیگر سینئر اداکاروں کے ساتھ کام کرنا ایک ڈیبیو کرنے والے کے لیے سیکھنے کا ایک بھرپور تجربہ تھا۔
ودیا ساگر راجو نے کہا کہ فائن ٹیوننگ، کمال، منٹ کی تفصیلات، ثقافت اور کرداروں کو اپنانا فلم سازی کے اہم عناصر ہیں۔ علاقائی فلموں پر بات کرتے ہوئے، انہوں نے کہا ’’دنیا بھر میں تمام جذبات ایک جیسے ہیں۔ اس لیے علاقائی فلمیں بھی بین الاقوامی سامعین کو پسند آتی ہیں۔
ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ جب ملک نے ’آزادی کا امرت مہوتسو‘منانا شروع کیا تو ہم نے اپنے قابل احترام مجاہدین آزادی پر فلم بنانے کا سوچا۔ ’’پھر ہم نے خودی رام کے ساتھ اپنا سفر شروع کیا‘‘۔
یہ فلم سات ہندوستانی زبانوں میں ریلیز کی جائے گی۔ خودی رام بوس بایوپک کی ٹیم نے کہا کہ ٹیم پارلیمنٹ میں آئندہ سرمائی اجلاس کے دوران ہندی ورژن کی نمائش کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ م م۔ ن ا۔
U-12842
(Release ID: 1878204)
Visitor Counter : 263