بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

جواہر لال نہرو پورٹ اتھارٹی کے چیئر مین سنجے سیٹھی نے کنٹوس میرین واٹر کوالٹی مونٹرنگ اسٹیشن کا افتتاح کیا


پائیداری میں لیڈر شپ حاصل کرنے میں مدد کے لئے الیکٹرانک ماحولیاتی نگرانی کرنے والی وہیکل کی شروعات

Posted On: 23 NOV 2022 11:20AM by PIB Delhi

ہندوستان کی بہترین کارکردگی کرنے والی بندر گاہ جواہر لال نہرو پورٹ اتھارٹی نے سول انجینئرنگ آئی آئی ٹی مدراس کے محکمے کے اشتراک سے ایک کنٹونو س میرین واٹر کوالٹی مونٹرنگ اسٹیشن(سی ایم ڈبلیو کیو ایم ایس) تیار کی ہے اور بندرگاہ پر 21 نومبر 2022 کو ایک الیکٹرک ماحولیاتی مونٹرنگ وہیکل(ای وی) کی شروعات کی۔مونٹرنگ اسٹیشن اور وہیکل کا افتتاح جواہر لال نہرو پورٹ اتھارٹی کے چیئر مین جناب سنجے سیٹھی نے کیا۔ اس موقع پر جواہر لال نہرو پورٹ اتھارٹی کے ڈپٹی چیئر مین جناب امیش شرد واگھ کے ساتھ ساتھ جواہر لال نہرو پورٹ اتھارٹی کے سبھی ایچ او ڈیز بھی موجود تھے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب سنجے سیٹھی نے کہا کہ جواہر لال نہرو پورٹ اتھارٹی تجارت کے  تئیں  قدرپیدا کرنے  اور پائیداری میں لیڈر شپ حاصل کرنے کے لئے عہد بستہ ہے  جس کی عکاسی اقتصادی سماجی اور ماحولیاتی پیرا میٹر میں کی گئی ہے۔ جواہر لال نہرو پورٹ اتھارٹی ہمیشہ ایک ماحولیاتی ذمہ دار بندرگاہ ہونے کی وجہ سے ترقی کرتا ہے۔ مسلسل میرین واٹر کوالٹی مانیٹرنگ اسٹیشن اور ای وہیکلز کا اجراء پائیدار ترقی کے عزم کی جانب ایک اور قدم ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001YVDY.png

بندر گاہ کے علاقے کے اندر ماحولیاتی معیار کو منضبط کرتے ہوئے بندرگاہ علاقے میں سمندر کے پانی اور ہوا کے معیار کے بندو بست میں کنٹونوس واٹر کوالٹی سسٹم اور الیکٹرک مونٹرنگ وہیکل مددگار ثابت ہوگی۔ جواہر لال نہرو پورٹ اتھارٹی (جے این پی اے) گاڑیوں سے نکلنے مضر گیس کو کم کرسکے گی۔ اس کے علاوہ واٹر کوالٹی اسٹیشنوں کے  اعداد و شمار کے ذریعہ بندرگاہ اسٹیٹ  کے اطراف ماحولیاتی معیار کے مطابق چینکنگ کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوگی۔ان میں  درج حرارت ، پی ایچ ،تحریر شدہ آکسیجن ،نمونیا ،کنڈکٹوٹی ،نائٹ ریٹ ،سیلینٹی ،ٹربینٹی شامل ہےاور بحری ماحولیات میں  ہائی جینک اسٹینڈرڈ س برقرار رکھنے کے لئے بحری سمندر کی کوالٹی میں ایک ڈاٹا بیس کے سمندر ی پانی کی ٹی جی ایس لازمی ہے ۔

ای  وہیکل جواہر لال نہرو پورٹ اتھارٹی میں جاری محیطی ہوا اور شور کی نگرانی کی سرگرمیوں کو بھی ثابت کرتی ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002TSOL.png

جواہر لال نہرو پورٹ اتھارٹی (جے این پی اے) نے مختلف ماحولیاتی اپ گریڈیشن اور گرین پورٹ اقدامات کئے ہیں جن میں سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ، کنٹنوس محیطی ہوا کی کوالٹی کی نگرانی کا اسٹیشن (سی اے اے کیو ایم ایس)، جامع  ٹھوس کچرے کے بندو بست کی سہولت ، بندرگاہی علاقے اور ٹاؤن شپ میں تبدیل کئے گئے ایل ای ڈی  کے لیمپس ، ای آر ٹی جی سی ایس، ساحل پر بجلی کی فراہمی،جے این پی اے میں شیوا ٹیمپل اور شیو فٹ ہل کےنزدیک آبی ذخیرے کو پھر سے متحرک کرنا ، سنٹرلائزڈ پارکنگ پلازہ میں ٹریفک کی آسانی کے لیے پہل، پورٹ گرین کور بشمول مینگرووز مینجمنٹ، آئل اسپل ریسپانس وغیرہ شامل ہیں۔ جواہر لال نہرو پورٹ نے تقریباً 4.10 میگاواٹ پاور کے سولر پینل بھی نصب کیے ہیں۔ جو38 فیصد تک بجلی کی ضرورت قابل تجدید توانائی سے پیدا ہوتی ہے ، اور توانائی کی کھپت کو کم کرنے اور کاربن فوٹ پرنٹ کو کم کرنے کے لیے پورٹ ایریا میں ایل ای ڈی لائٹس کو بھی تبدیل کر دیا ہے۔

 

***********

ش ح ۔  ح ا ۔ م ش

U. No.12839



(Release ID: 1878196) Visitor Counter : 125