قانون اور انصاف کی وزارت

روزگار کی فراہمی کو اولین ترجیح دینے کے وزیراعظم کے عزم کے تحت ملک بھر میں 45 مقامات پر روزگار میلوں کا انعقاد


قانون اور انصاف کے وزیر مملکت پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل نے وسنت کنج میں روزگار میلے میں امیدواروں کو تقرری نامے  فراہم کئے

Posted On: 22 NOV 2022 1:39PM by PIB Delhi

روزگار کی فراہمی کو سب سے زیادہ ترجیح دینے کے وزیراعظم کے عزم کے تحت آج ملک بھر میں 45 مقامات پر روزگار میلوں کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے 71,000 نئے بھرتی ہونے والوں میں تقرری  نامے (او او اے) تقسیم کئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002FAQ8.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0012Z25.jpg

قانون اور انصاف کے وزیر مملکت پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل، جنہوں نے شوریہ آفیسرز انسٹی ٹیوٹ، سی آر پی ایف، وسنت کنج، نئی دہلی میں منعقدہ روزگار میلہ میں شرکت کی، نے اجتماع سے خطاب کیا اور وزیر اعظم کی قیادت میں حکومت کے اقدامات کی وضاحت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004QBZF.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003KQNI.jpg

انسٹی ٹیوٹ میں کل 224 اہل امیدوار موجود تھے۔ پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل نے امیدواروں کو تقرری  نامے فراہم کئے۔

قانون اور انصاف کے وزیر مملکت پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل نے امیدواروں کو مبارکباد دی اور انہیں مشورہ دیا کہ یہ ان کے لیے شاندار دور میں قوم کی خدمت کرنے اور اعلیٰ عہدوں کے لیے اپنی تیاریوں کو جاری رکھنے کا ایک بہترین موقع ہے۔ آجرین کا تعلق بنیادی طور پر دفاع، مالیات، تعلیم، صحت، ریلوے، گھر، بجلی، آبی وسائل وغیرہ جیسے شعبوں سے تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006UA85.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005AFER.jpg

وزیر اعظم کے خطاب کے بعد، قانون و انصاف کے وزیر مملکت پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل نے کچھ امیدواروں میں او او ایز کی فزیکل کاپیاں تقسیم کیں۔ انہوں نے امیدواروں سے بھی بات چیت کی۔

نئے تقرری حاصل کرنے والے افراد حکومت میں شامل ہو کر قوم کی خدمت کریں گے۔ وہ قوم کی تعمیر میں اہم کردار ادا کریں گے اور انڈیا@47 کا مشاہدہ کریں گے۔ یہ تقریب اس سلسلے کی دوسری تقریب ہے (پہلی تقریب 22 اکتوبر 2022 کو 50 مقامات پر منعقد کی گئی تھی) جس کے تحت اگلے ایک سال کے دوران وزیر اعظم کے تصور کے مطابق 10 لاکھ تقرریاں فراہم کی جائیں گی۔

 

***********

ش ح ۔ س ب ۔ م ش

U. No.12805



(Release ID: 1877943) Visitor Counter : 94