وزارت اطلاعات ونشریات

اِفّی میں سی بی سی  نمائش میں سینما میں تحریکِ آزادی کی عکاسی کی گئی

Posted On: 21 NOV 2022 3:57PM by PIB Delhi

جہاں ٹیکنالوجی نمائش ، اس سال بھارت کے بین الاقوامی فلم فیسٹیول ( اِفّی) کی نئی پہل ہے، وہیں سینٹرل بیورو آف کمیونیکیشن کی طرف سے لگائی جانے والی ایک اور نمائش ’’ آزادی کی تحریک اور سنیما ‘‘  اپنے منفرد اور وسیع تجربے سے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کر رہی ہے۔

کیمپل فٹ بال گراؤنڈ میں ملٹی میڈیا ڈیجیٹل نمائش کا آج اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے افتتاح کیا۔ وزیر موصوف نے کہا کہ یہ نمائش کئی تکنیکی اختراعات کا استعمال کرتے ہوئے ، بھارت کی جدوجہد آزادی کی مکمل کہانی بیان کرتی ہے۔  یہ یہاں آنے ہر شخص اور خاص طور پر طلبا کے لئے ترغیب ہے ، جو ہمارے عظیم  لیڈروں کے بارے میں زیادہ سے زیادہ معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ ‘‘

   

’ آزادی کا امرت مہوتسو‘ کے مرکزی موضوع  کے تحت سی بی سی ٹیم کے ذریعے لگائی گئی نمائش کیمرہ لینز کی شکل میں ایک کھیل کی طرح بھی ہے۔ جیسے ہی کوئی نمائشی ہال میں داخل ہوتا ہے، ایک بڑی 12x10   فٹ ایل ای ڈی اسکرین دور درشن کی مشہور سیریز ’ سوراج ‘ کے کلپس دکھاتی ہے ، جو نوآبادیاتی حکمرانی کے خلاف آزادی کے مختلف جنگجوؤں کی زندگی اور ان کے تعاون کو پیش کرتی ہے۔

اس کے بعد ، 1857 ء کی جنگ آزادی، راجہ رام موہن رائے، نیتا جی سبھاش چندر بوس، کالاپانی، بھگت سنگھ اور چندر شیکھر آزاد کی تحریک آزادی سے متعلق نایاب فوٹیجز دکھائی گئی ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر فوٹیجز فلمز ڈویژن کے آرکائیو سے حاصل کی گئی ہیں۔

ایک ڈیجیٹل فلپ بک سی بی سی کے ذریعہ تیار کردہ پوسٹروں کی شکل میں بھارت کی آزادی کی جدوجہد کے تاریخی سفر کی عکاسی کرتی  ہے۔  یہاں آزادی کی جدوجہد کی آواز بننے والے گانے سنے جا سکتے ہیں، یہاں تک کہ ملحقہ ساؤنڈ شاور ، آپ کو بھارتی آزادی کے رہنماؤں کی تقریریں سنا تا ہے ۔

   

نیتا جی کا  ’ قدم بڑھائے جا مارچ ‘ ایک حقیقی تجربہ فراہم کرتا ہے ، جہاں کوئی بھی آزاد ہند فوج کی وردی میں بھارت کے عظیم لیڈر کے ساتھ مارچ کر سکتا ہے اور ان کی تصویر کھینچ سکتا ہے۔

   

1857 ء کی جنگِ آزادی پر وسیع تھیٹر ایک منفرد تجربہ ہے ، جسے دیکھا اور محسوس کیا جا سکتا ہے، یہاں تک کہ ورچوئل رئیلٹی سیٹ کے ذریعے ، آپ کاکوری ٹرین ایکشن کو ایک نئے انداز میں دیکھ سکتے ہیں ۔

UM8I458.jpg

فلپ پوسٹر کی نمائش میں ان فلموں کو دکھایا گیا ہے ، جو آزادی کی جدوجہد سے متعلق ہیں اور جنہوں نے قوم کی تعمیر میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اودےکال، اپکار، مدر انڈیا، بوس، دی فارگوٹن ہیرو اس کی کچھ مثالیں ہیں۔

سی بی سی  نمائش میں آزادی کے کویسٹ گیم اور مجاہدینِ آزادی پر نیٹ فلکس  کی  حال ہی میں شروع کی گئی نیٹ فلکس کی اینی میشن سیریز کو بھی دکھایا گیا ہے۔

UM9SCKA.jpg

نمائش کا ڈسپلے پارٹ ، ڈسکوریز جرنی آف انڈیا  کے ساتھ ختم ہوتا ہے، جو اس کہانی کو بتاتا ہے کہ کس طرح قوم نے کثیر جہتی شعبوں میں ترقی کی ہے۔

نمائشی ہال کے مرکز میں جلیانوالہ باغ کا علامتی شہیدی کنواں یا شہدا کا کنواں ہے، جہاں بھارت کی جدوجہدِ آزادی کے تمام معروف اور گمنام ہیروز کو خراج عقیدت پیش کیا جا سکتا ہے۔

UM10JZMN.jpg

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ) 

U. No.  12769



(Release ID: 1877827) Visitor Counter : 136