وزارت اطلاعات ونشریات

فلم شوٹنگ اور پوسٹ پروڈکشن کے لئے ہندوستان کو ایک سب سے طلبگار منزل بنایا جائے گا:انوراگ ٹھاکر


اِفّی کے تصور اور اقدار کی جڑیں اس کے واسو دھیو کٹمبکم کے موجوع میں پیوست ہے

اس سال کی ہندوستانی فلم شخصیت کا ایوارڈ اداکار چرنجیوی کو عطا کیا گیا

Posted On: 20 NOV 2022 8:12PM by PIB Delhi

اطلاعات و نشریات اور نوجوانوں کے امور کھیلوں کے مرکزی وزیر نے کہا ہے کہ یہ ایک وژن ہے تاکہ ہمارے صنعتی لیڈروں کی اختراع اور ہمارے عوام کی ذہانت سے تحریک پاکرفلم کی شوٹنگ اور  پوسٹ پروڈکشن  کے لئے ہندوستان کو ایک سب سے طلبگار منزل بنایا جاسکے۔وہ تحریک سے پر تقاریر اور سنسنی خیز کارکردگی کے ساتھ فلمی ستاروں کی ایک شاندار تقریب میں گو ا کے پنجی میں ہندوستان کے 53 ویں بین القوامی فلم فیسٹول کا افتتاح کررہے تھے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ اِفّی کے لئے ان کا وژن صرف ایک  تقریب تک  محدود نہیں ہے بلکہ اِفّی کو اس وقت کیسا ہونا چاہئے جب  ہندوستان اپنی آزادی کا سوواں سال منائے گا اور جب ہم امرت مہوتسو سے امرت کال کی طرف منتقل ہوجائیں گے۔ہم علاقائی تہواروں کو بڑھا کرہندوستان کو متن کے اختراع خصوصاً علاقائی  سینما کا ایک پاور ہاؤس بنانا چاہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ  ہندوستان ہمارے ہنر مند نوجوانوں میں بے پناہ تکنیکی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر دنیا کا پوسٹ پروڈکشن کا مرکز بن سکتا ہے۔

ایشیا کے سب سے پرانے فلمی میلے کی یادگارکوتازہ کرتے ہوئے انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ اِفّی  کے تصور کی جڑ اس کے ’واسودھیوا کٹمبکم‘ کے تھیم میں پیوست ہے، جو پرامن بقائے باہم کے جوہر کو مجسم کرتی ہے جہاں دنیا ایک کنبہ  ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان کا بڑھتا ہوا عالمی کردار اورجی 20 کی صدارت، وزیر اعظم نریندر مودی کی  اہل قیادت کے تحت ایک کرہ ارض ایک کنبہ ایک مستقبل کے اس موضوع کےارد گرد گھومتی ہے۔

پہلی بار ہندوستان کے، عالمی سنیما اوراو ٹی ٹی کے گالا پریمیئرز اِفّی  میں منعقد کیے جائیں گے، جس میں عالمی سطح پر مشہور سیریز فودا کے چوتھے سیزن کا پریمیئر بھی شامل ہے، جس میں آج دنیا کے سب سے بڑے اسرائیلی ستارے شامل ہیں۔وزیر موصوف نے کہا کہ  میں یہ بھی بتانا چاہوں گا کہ اس شو کا اگلا سیزن بھی اِفّی میں شروع کیا جائے گا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/HIM19ABO.jpg

وزیر نے مشہور ہسپانوی فلم ساز کارلوس سورا کو اس سال  کاستیہ جیت رے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ جیتنے کیلئے مبارکباد دی۔ وزیر موصوف نے یہ بھی اعلان کیا کہ انڈین فلم پرسنالٹی آف دی ایئر کا ایوارڈ جنوبی ہند کے اداکار چرنجیوی کو دیا جائے گا۔جناب  ٹھاکر نے یہ بھی کہا کہ  اِفّی کا یہ ایڈیشن  منی پوری سنیما کے 50 سال کی یاد منائے گا جس میں قابل ذکر فیچر اور غیر فیچر منی پوری فلموں کے خصوصی طور پر تیار کردہ پیکیج کی نمائش کی جائے گی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/HIM260Z2.jpg

جناب انوراگ ٹھاکر نے فلم بازار کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی جس کا اہتمام اِفّی کے موقع پر کیا جا رہا ہے۔ وزیر موصوف نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بار اِفّی نے کنٹری پویلینز متعارف کروا کر فلم بازار کے دائرہ  کو بڑھایا ہے۔ میں آپ کو 40 سے زیادہ پویلین دیکھنے کی دعوت دیتا ہوں جو فلم بازار کے 15ویں ایڈیشن میں نمائش کے لیے پیش کیے جائیں گے۔ اور پہلی بار آئی ایف ایف آئی کے پاس ایک ٹیکنالوجی ہب ہوگا جو سنیما کی دنیا کی تازہ ترین اختراعات کی نمائش کرے گا۔

اِفّی  کی طرف سے اسے مزید جامع اور ہر کسی کے لیے قابل رسائی بنانے کی کوششوں کی وضاحت کرتے ہوئے، وزیر موصوف نے کہا کہ دیویانگجن اسکریننگ (خصوصی طور پر معذور افراد کے لیے) کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی رسائی کی ضروریات کو ذہن میں رکھتے ہوئے، اس سیکشن میں فلمیں آڈیو ویژول سے لیس ہوں گی، جن میں ایمبیڈڈ آڈیو ڈسکرپشن اور سب ٹائٹلز ہوں گے۔ فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا (ایف ٹی آئی آئی) خصوصی طور پر معذور افراد کے لیے اسمارٹ فون فلم میکنگ (آٹسٹک افراد کے لیے تیار کردہ) اور اسکرین ایکٹنگ (وہیل چیئر استعمال کرنے والوں کے لیے تیار کردہ) کے لیے دو خصوصی کورسز لے گا۔

 

***********

ش ح ۔   ح ا ۔ م ش

U. No.12753



(Release ID: 1877650) Visitor Counter : 115