ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

ماحولیات ، جنگلات اورآب وہوا میں تبدیلی کے مرکزی وزیرجناب بھوپیندریاد و نے سی اوپی-27 کے اختتامی اجلاس سے خطاب کیا

Posted On: 20 NOV 2022 1:15PM by PIB Delhi

آج مصرکے شہرشرم الشیخ  کے مقام پریو این ایف سی سی سی کی کانفرنس آف پارٹنر(سی اوپی-27) کے 27ویں اجلاس کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔  یہ کانفرنس ، جو سابقہ کامیابیوں  کا جائزہ لینے اورمستقبل کے عزائم کے لئے راہ ہموار کرنے کی غرض سے منعقد ہوئی تھی ، دنیا کے  آب وہوا سے متعلق اجتماعی اہداف کی حصولیابیوں کی جانب مل کر اقدام کرنے کی غرض سے ملکوں کے یکجاہونے کے ساتھ ہی اختتام  پذیرہوئی ۔ بھارتی وفد کے قائداورماحولیات ، جنگلات اورآب وہوا کی تبدیلی کے مزکزی وزیرجناب بھوپیندریادو نے اختتامی اجلاس  سے خطاب کیا۔

صدرمحترم،

آپ ایک جامع سی اوپی (کوپ ) کی صدارت کررہے ہیں جہاں ، نقصان اور تباہی سے متعلق ایک فنڈ قائم کئے جانے سمیت ، نقصان اورتباہی  سے نمٹنے کی غرض سے سرمایہ کی فراہمی کے بندوبست کی غرض سے ایک سمجھوتے کو یقینی بنایاگیاہے ۔ دنیا نے اس کا کافی عرصہ تک انتظار کیاہے ۔

ہم ہمہ گیر طرز زندگی اور آب وہوا کی تبدیلی سے نمٹنے سے متعلق اپنی کوششوں میں کھپت اور پیداوار کے دیرپا طریقوں کی جانب تغیر کی شمولیت کا بھی خیرمقدم کرتے ہیں ۔

ہم اس جانب توجہ دیتے ہیں کہ ہم زراعت اورخوراک کی یقینی فراہمی میں موسم اور آب وہوا سے متعلق اقدامات کے بارے میں کارروائی کا ایک چار سالہ پروگرام مرتب کررہے ہیں ۔

زراعت کے شعبے کو جس پرلاکھوںچھوٹے چھوٹے کسان اپنے ذریعہ معاش اورروزی روٹی کے لئے منحصرہیں ، آب وہوا کی تبدیلی سے زبردست نقصان پہنچے گا۔ اس لئے ہمیں اپنی ذمہ داریوں میں تخفیف کرکے ان پرمزید بوجھ نہیں ڈالنا چاہیئے ۔

درحقیقت ، بھارت نے اپنے این ڈی سیز میں سے زراعت میں تخفیف کو برقراررکھاہے ۔

ہم ایک منصافہ تغیر کے بارے میں کام کاج سے متعلق ایک پروگرام بھی تیارکررہے ہیں ۔

زیادہ ترترقی یافتہ ممالک کے لئے ،منصفانہ تغیرکا کاربن کے اخراج سے مبّرا ہونے کے ساتھ موازنہ نہیں کیاجاسکتاہے ۔ لیکن کاربن کے کم اخراج میں بیش رفت سے  کاموازنہ کیاجاسکتاہے ۔

ترقی یافتہ ملکوں ، توانائی میں آمیزش اورایس ڈی جیز کے حصولیابی میں اپنے انتخاب میں آزادی کی ضرورت ہے ۔

ترقی ییافتہ ملک آب وہواسے متعلق اقدامات میں قیادت کررہے ہیں اس لئے یہ عالمی منصفانہ تغیرکا بہت اہم پہلو ہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0014U34.jpg

***********

(ش ح ۔ع م۔ ع آ)

U -12747



(Release ID: 1877630) Visitor Counter : 127