وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

53ویں اِفّی میں فلم پرسنالٹی آف دی ایئر ایوارڈ ممتاز فلمی اسٹار چرنجیوی کو دیا گیا

Posted On: 20 NOV 2022 7:34PM by PIB Delhi

چرنجیوی جی ہاں، 2022 کا اِفّی انڈین فلم پرسنالٹی آف دی ایئر ایوارڈ ممتاز اسٹار اور اداکار-پروڈیوسر چرنجیوی کونیڈیلا کو دیا جاتا ہے۔ یہ اعلان مرکزی وزیر برائے اطلاعات و نشریات انوراگ سنگھ ٹھاکر نے آج گوا میں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا افی کے 53ویں ایڈیشن کے شاندار افتتاح کے موقع پر کیا۔

چار دہائیوں سے زیادہ عرصہ پر محیط ایک شاندار فلمی کیریئر میں چرنجیوی نے تیلگو میں 150 سے زیادہ فیچر فلموں کے ساتھ ساتھ ہندی، تامل اور کنڑ فلموں میں کام کیا۔ ان کا شمار تیلگو سنیما کے سب سے کامیاب اور بااثر اداکاروں میں ہوتا ہے۔

انہوں نے 1982 میں انیٹلو رمایا ویدیلو کرشنیا میں اپنی پرفارمنس سے عوام کے تخیلات کو اپنی گرفت میں لے لیا۔ ان کو پرجوش ڈانس پرفارمنس اور بھرپور طاقت والے فائٹ سیکونسز کے لیے خوب سراہا جاتا ہے۔ ان کے اثر و رسوخ نے انہیں میگا اسٹار کے لقب کا دیا ہے!

2006 میں انہیں ہندوستانی سنیما میں ان کی خدمات کے لیے ہندوستان کے تیسرے سب سے بڑے شہری اعزاز پدم بھوشن سے نوازا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Chiranjeevi6D6D.jpg

اس ایوارڈ کا اعلان مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات نے اِفّی کی افتتاحی تقریب میں اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن کے ساتھ اسٹیج پر کیا۔ یہ ایوارڈ ایک ایسا اعزاز ہے جو قوم کی طرف سے ان کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے بیحد پسند کیے جانے والے بڑے فلم اسٹار کو سنیما، مقبول ثقافت اور سماجی طور پر اہم فنکارانہ کام میں ان کے تعاون کے لیے دیا جاتا ہے۔

آزمودہ کار اداکار کو مبارکباد دیتے ہوئے اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کہا ہے کہ چرنجیوی کا تقریباً چار دہائیوں پر محیط ایک شاندار کیریئر رہا ہے، جس میں انہوں نے ایک اداکار، رقاص اور پروڈیوسر کے طور پر 150 سے زیادہ فلمیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘وہ تیلگو سنیما میں بے حد مقبول ہیں، دلوں کو چھو لینے والی ناقابل یقین پرفارمنس کے ساتھ!’’

وحیدہ رحمان، رجنی کانت، الیاراجا، ایس پی بالاسبرامنیم، امیتابھ بچن، سلیم خان، بسواجیت چٹرجی، ہیما مالنی اور پرسون جوشی جیسے فلمی ستاروں کو ماضی میں اس ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 12742)



(Release ID: 1877617) Visitor Counter : 229