وزارت اطلاعات ونشریات

آئی ایف ایف آئی۔53 میں منی پور سنیما کے پچاس شاندار برسوں کا جشن

Posted On: 19 NOV 2022 8:40PM by PIB Delhi

شمال مشرقی کی آٹھ ریاستوں میں سے ایک منی پور جسے جیول سٹی آف انڈیا یعنی ہندوستانی شہروں کا نگینہ کہا جاتا ہے۔ 53 ویں بین الاقوامی ہندوستانی فلمی میلے (آئی ایف ایف آئی) میں شمال مشرقی فلموں کو علمبردار ہوگا۔

منی پور سنیما کی گولڈن جبلی کے موقع پر ،ایشیاء کے سب سے پرانے فلم فیسٹول IFFI میں پانچ فیچر اور پانچ غیر فیچر فلموں کی نمائش کی  جائے گی جو انڈین پنورما کے تحت منی پور اسٹیٹ فلم ڈیولپمنٹ سوسائٹ کے زیر اہتمام ہے۔ ہر سال 9 اپریل کو منی پور سنیما کے آغاز کا دن منایا جاتا ہے کیونکہ پہلی منی پور ی فلم متامگی منی پور کی نمائش نو اپریل کو ہوئی تھی۔ اس کے ہدایت کار دیپ کمار بوس تھے۔

افتتاحی فیچر فلم ’اشانو‘‘ اور غیر فیچر فلم ’رتن تھیم‘ دی مین آف تھیٹر کی نمائش سے سنیما شائقین کو منی  پور ریاست کی مالا مال ثقافت ، رقص، موسیقی اور روایات سے لطف اندوز ہونے کا نادر موقع حاصل ہوگا۔

منی پور کی اہم فلمی ہستیاں اربم شیام شرما ، اوکم اماکچم، نرملا چانو، بورن تھوکم، رومی میتی اور دیگر اکابرین 53 ویں IFFI میں منی پوری سنیما کے 50 سال مکمل ہونے کے جشن میں بفنس نفیس موجود ہوں گے۔

ایشانو

اربم شیام شرما کی ہدایت میں بنی فلم ’اشانو‘ کلیدی رول والی ایک عورت کے اردگرد گھومتی ہے جس کا نام تمپھا ہے اور اس کے شوہر اور بچے بھی نمایاں ہیں۔ ان کی زندگی میں اچانک ہلچل مچ جاتی ہے جب تمپھا میبی گورو کی تلاش میں اپنا گھر چھوڑ کر چلی گئی جس کے بارے میں تمپھا کا خیال تھا کہ انھوں نے اسے میبس  فرقے کی قیادت کے لئے چنا ہے۔

بروجیندراگی لوہونگبا

ایس این چاند سجاتی کی ہدایت ہدایت میں بنائی گی فلم میں بروجیندر ا جو کہ ایک ڈاکٹر ہے اپنی ماں کی پسند کی لڑکی سے شادی کرتا ہے لیکن شادی کے بعد بھی کا چہرہ دیکھنے سے انکار کردیتا ہے۔ بعد میں ایک موسیقی کے پروگرام میں اسے ایک خوبصورت لڑکی دکھائی دیتی ہے اور وہ اسے دلچسپی کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ وہ احساس جرم کا شکار ہوکر گھر لوٹتا ہے لیکن پھر اسے پتہ چلتا ہے کہ وہی لڑکی اس کی بیوی ہے۔

لوکٹک لیرمبی

یہ ایک موسیقی ریز فلم ہے اور منی پور کی لیک لوکٹک کے مقامی لوگوں کی زندگی کا احاطہ کرتی ہے۔ ایک مچھیرے کو اتفاقا ایک ہتھیار مل جاتا ہے جسے ہتھیار ہاتھ میں آنے کے بعد ایک نئے اعتماد کا احساس ہوتا ہے اور پھر یہ تشدد کی راہ کھول دیتا ہے۔ اس فلم کے ہدایت کار ہوبم پبم کمار ہیں۔

ماتمگی منی پور

اس فلم میں متوسط درجے کے کنبے کی کہانی ہے۔ تونسا ایک ریٹائرڈ شخص ہے اور اس کے تین بڑے بچے ہیں۔ نئے اور پرانے اقدار کی رسہ کشی چلتی ہے اور یہ سب اپنے راستے بدل لیتے ہیں۔ لیکن الگ ہونے کے بعد یہ سب ایک دوسرے کے نکتہ نظر کو زیادہ اچھی طرح سمجھنے لگتے ہیں اور پھر ہنسی خوشی زندگی بسر کرتے ہیں۔ ہدایت کار دیپ کمار بوس ہیں۔

پھجی گی منی

اونم گوتم کی ہدایت کاری کے ساتھ اس فلم میں کلیدی رول والی عورت یائپھابی اپنے خاندان کو پھر سے یکجا کرنے کے لئے نکلتی ہے ۔ وہ اپنے والدین اور اپنے بھائی کے کڑوے رشتوں کو ختم کرانا چاہتی ہے۔

رتنم تھیم۔ دی مین آف تھیٹر

منی پور کے کورس ریپڑی تھیٹر کے بانی ۔ ہدایتکار رتنم تھیم کی زندگی پر بنی یہ فلم تھیٹر گورو کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتی ہے۔ فلم کی ہدایت اوکم اماکچم اور نرملا چانو کی ہے۔

یشا اماگی ماہو

نیشنل اکیڈمی ایوارڈ یافتہ این کنج موہن کے افسانے پر مبنی فلم میں چوبااپنی فیملی کا پیٹ پالنے کے لئے ندی میں مچھلیاں پکٹرتی ہے۔ بہت دنوں بعد چوبا اور اسکا بیٹا ہلسا پکڑتے ہیں اور گھر آکر اسے پکانا چاہتے ہیں لیکن یہ نہیں ہوسکا کیونکہ چوبا کو ہلسا بیچ کر چاول خریدنے پڑے۔ فلم کی ہدایت لنگٹھوچا لنگچا نے دی ہے۔

لُک ایٹ دی اسکائی

ایک چالیس سالہ دیہاتی ہے ، اپنے خاندان کے ساتھ ایک دور دراز کے گاؤں میں رہتا ہے الیکشن میں ایک مقبول امیدوار کی حمایت نہ کرنے کی پاداش میں جس کا گاؤں والے حقہ پانی بند کردیتے ہیں۔ ان سب مشکلات کے باوجود وہ ووٹ کے اپنے حق کے لڑتا رہتا ہے۔ فلم کے ہدایت کار اشوک ویلو ہیں۔

دی سائلنٹ پوئٹ

بورن تھوکچوم کی ہدایت میں بنی یہ فلم سماجی کارکن ایروم شرمیلا چانو کی منی پور کے ایک سخت حفاظت والے اسپتال جیل میں ان کی زندگی کے ایک شاعرانہ پہلو پر روشنی ڈالتی ہے۔ خودکشی کی کوشش کے الزام میں وہ سزا کاٹ رہی ہیں اور اپنی نوٹ بک میں اپنے احساسات رقم کرتی ہیں۔

دی ٹینٹڈ مائنر

اسکول جانے والا بچہ چورین اپنے دوست ثنا سے حسد کرتا ہے جسے فٹ بال کوچ نے ٹیم کیپٹن منتخب کرلیا ہے۔ بعد میں وہ حسد میں اندھا  ہو کر ایک مجرمانہ کارروائی انجام دیتا ہے اور سبزی پر کیمکل چھڑک کر اسے کھانے کو دیتا ہے۔ ثنا دوسرے دن اسکول نہیں آتا، فلم کی ہدایت رومی میتی کی ہے۔

****

 

U.No:12727

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1877483) Visitor Counter : 209