قبائیلی امور کی وزارت

قبائلی طلباء کے لئے قومی تعلیمی سوسائٹی (این ای ایس ٹی ایس ) اور1 ایم 1بی  فاؤنڈیشن نے ای ایم آرایسز کے اساتذہ اورطلباء کو تربیت فراہم کرنے کی غرض سے مفاہمت نامے  پردستخط کئے

Posted On: 18 NOV 2022 2:10PM by PIB Delhi
  • پروگرام کے تحت منظم حقائق  (آے آر) اورمجازی یا ورچول حقائق (وی آر) ہنرمندیوں کے شعبے میں تربیت فراہم کی جائے گی۔
  • مفاہمت کے حصے کے طورپر آزمائشی مرحلے میں ، یہ پروگرام دوریاستوں  یعنی راجستھان اوراتراکھنڈ  کے ای ایم آرایسز نہیں نافذ کیاجارہاہے۔

قبائلی طلباء  کے لئے قومی تعلیمی سوسائٹی (این ای ایس ٹی ایس ) جوکہ قبائلی امورکی وزارت کے تحت ایک خود مختار ادارہ ہے ، اور1 ایم 1بی  فاؤنڈیشن (1 ایم 1بی  )کے درمیان نئی دہلی کے ہیڈکوارٹرس کے مقام پر7نومبر ،2022کو مفاہمت نامے کی ایک یادداشت پردستخط کئے گئے ۔ اس مفاہمت نامے پراین ای ایس ٹی ایس کے کمشنر جناب اسیت گوپال اور1 ایم 1بی   کے منیجنگ ڈائریکٹرجناب مانوسبودھ نے 1 ایم 1بی  اوراین ای ایس ٹی ایس کی ٹیموں کے سامنے دستخط کئے ۔

اس پرگرام کے تحت اساتذہ اورطلباء کو منظم حقائق  (اے آر) اورمجازی حقائق (وی آر) ہنرمندیوں کے ساتھ باصلاحیت  بنایاجائے گا، جس کے لئے سی بی ایس ای کے ذریعہ شروع کیاگیا اے آر-وی آر ہنرمندیوں سے متعلق نصاب کا استعمال کیاجائے گا۔ اس پروگرام کے مقاصد میں ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں(  ای ایم آرایس )کے اساتذہ اورطلباء کے لئے تربیت اور صلاحیت سازی سے متعلق پروگراموں کا انعقاد شامل ہے ۔ مفاہمت نامے کے حصے کے طورپرآزمائشی مرحلے کے طورپر اس پروگرام کو دوریاستوں یعنی راجستھان اوراتراکھنڈ کے ای ایم آرایس میں نافذ کیاجارہاہے ۔

.

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0017O43.pnghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0027ER0.png

ایک ارب کے لئے دس لاکھ ( 1ایم 1 بی ) اقوام متحدہ سے تسلیم شدہ  بینگلورو کی ایک غیرمنافع بخش کمپنی ہے ۔ اوراسے اقوام متحدہ کی اقتصادی  اور سماجی کونسل (ای سی او ایس اوسی ) سے ایک خصوصی مشاورتی درجہ ملاہواہے اوریہ کمپنی اقوام متحدہ کے عالمی مواصلات کے محکمے سے منسلک ہے ۔  یہ کمپنی نیتی آیوگ کے این جی او درپن پورٹل کے ساتھ رجسٹرڈ ہے ۔ ایک معتبرتنظیم ہے ۔

نافذ کرنے والی ایجنسی   1ایم 1 بی کے ساتھ ساجھیداری میں این ای ایس ٹی ایس کامقصد ای ایم آرایس کے طلباء کو قوم کی تعمیرسازی کے کام میں مصروف کرناہے ۔ اوراس مقصد کے لئے اساتذہ اورطلباء کو ابھرتی  ہوئی ٹکنالوجی کے ذریعہ پیش کردہ امکانات اورمواقع کی دنیا کی سوجھ بوجھ  اور سمجھ میں معاونت کرنا ہے ۔ اورانھیں منظم حقائق (اے آر) اورمجازی حقائق (وی آر) کے استعمال سے تخلیق کاربناناہے تاکہ بھارت میں  ایک اورمیٹاورس تخلیق کیاجاسکے ۔

**********

(ش ح ۔ع م۔ ع آ)

U -12676

 



(Release ID: 1877016) Visitor Counter : 106