کامرس اور صنعت کی وزارتہ

مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے میڈیا کے اندر خو د انضباط کی ضرورت پر زور دیا ہے اور تفریح صنعت کو اپنے طو رپر غور کرنے کے لئے کہا ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ خود انضباط کی عدم  موجودگی میں معاشرہ حکومت کی دخل اندازی کا خواستگار ہوگا


ہندستان کے پاس دنیا کے لئے مواد تیار کرنے والا بننے کی صلاحیت ہے:پیوش گوئل

ترقی کو آگے لے جانے کے لئے میڈیا اور تفریح کے لئے ہمارے قانونی فریم ورک کو زیادہ عصری بنانے کی ضرورت ہے:مرکزی وزیر گوئل کا بیان

ایک سنگل ونڈو نظام کے ذریعہ پیداوار کی اجازت دینے کے عمل  کو آسا ن بنانے کی ضرورت ہے: پیوش گوئل

مرکزی وزیر نے صنعت سے اپیل کی  کہ وہ  تفریخ کے نئے زاویوں مثلاً گیمنگ اور شرط لگانے کے لئے فری پروگراموں کی سطحوں پر غور کرے جن کی اجازت دینا ممکن ہو

Posted On: 17 NOV 2022 4:58PM by PIB Delhi

کامرس اور صنعت ، صارفین کے امور ، خوراک اور عوام نظام تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے میڈیا کے اندر خود انضباط کی ضرورت پر زور دیا ہے اور تفریح صنعت کو اپنے طور پر غور کرنے کے لئے کہا ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ خود انضباط کی عدم  موجودگی میں معاشرہ حکومت کی دخل اندازی کا خواستگار ہوگا۔جناب گوئل آج نئی دہلی میں گیارہویں سی سی آئی  بگ پکچر سمٹ کے الوداعی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ  ایک طرف ہم اپنی ثقافت ، اپنی وراثت اپنی مالا مال  روایات اپنے کنبے کی  قدر کے نظام کی بات کرتے ہیں تو دوسری جانب ہم ٹیلی ویژن اور او ٹی ٹی پلیٹ فارم کو دیکھتے ہیں۔ یقیناً یہ  عام طور پر تسلیم  شدہ معیارات سے پرے ہے جس کی  بھارتی ثقافتی منظر نامےکے اندر کوئی گنجائش نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ متن کے پیش کرنے کا جدید اور تفریحی طریقہ کافی حد تک قابل تعریف اور قابل قبول ہے۔ لیکن  ہندستان  کو پیش کرنے میں نفاست کی ایک یقینی سطح ہونا چاہئے ۔ ہندستانی  کنبے اور ہندستانی ثقافت پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ان پروگراموں   میں پیغامات کو ہندستانی حقیقت کے ساتھ نظر انداز نہیں کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ  اگر صنعت خود انضباط والی نہیں ہے تو معاشرے  کی طرف سے شور شرابہ ہوگا اور تب حکومت   کو اپنے طور پر انضباطی اقدام کرنے ہوں گے۔

وزیر موصوف نے صنعت سے اپیل کی  کہ وہ  تفریخ کے نئے زاویوں مثلاً گیمنگ اور شرط لگانے کے لئے فری پروگراموں کی سطحوں پر غور کرے جن کی اجازت دینا ممکن ہو۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہاں  توازن کو برقرار رکھا جانا چاہئے تاکہ یہ جدید تفریحی ماڈل ہماری ثقافت پر  منفی اثرارت نہ ڈال سکے۔  

جناب گوئل نے کہا کہ میڈیا اور تفریح کا سیکٹر ہندستان کے لئے ایک زبردست موقع پیش کرتا ہے۔   انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اس موقع کو  اسی صورت میں پورا کیاجاسکتا کہ تمام صنعت اور اس کے تمام عمودی اور شراکت دار تال میل اور نظریے کی غرض سے ایک ساتھ آئیں گے۔ انہوں نے صنعت کی اس بات کے لئے ستائش  کی کہ اس نے  قابل اعتماد اور معیاری متن کے ذریعہ عالمی وبا کے مشکل دور میں ملک کے شہریوں کو باخبر رکھا ، انہیں جوڑا اورتفریح کا سامان مہیا کرکے انہیں مشغول رکھا۔

وزیر موصوف نےکہاکہ  میڈیا اور تفریح سیکٹر ابھرتا ہوا سیکٹر ہے ۔ انہوں نے کہاکہ  صنعت درحقیقت تیز رفتار سے بڑھ رہی ہے    لیکن انہوں نے بڑے نتائج حاصل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے زبردست وسائل کے بارے میں بھی بات کی جوہمارےنوجوان لڑکے لڑکیوں میں تکنیکی ہنر مندی سےلے کر ذہانت تک  اس سیکٹر میں ہندستان کے پاس موجود ہے۔ جسے 5 جی کےشروع ہونے کے بعد مزید تقویت دی گئی ہے۔ انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ  ہندستان کے پاس میڈیا تفریح  صنعت کے لئے ایک بڑی مارکیٹ موجود ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں    اہم ہدف تک پہنچنے کے لئے طویل راستہ طےکرنا ہے۔  انہوں نے ایکو نظام کو وسعت دینے کے لئے صنعت کے  نئے نئے اور قابل عمل  نظریات کی ضرورت  پر زور دیا اور معیشت کے پیمانے کو بڑھانے کے لئے زور دیا۔  

جناب گوئل نے کہا کہ  ہمارےقانونی فریم ورک کو زیادہ عصری بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نےکہا کہ یہی وقت ہےکہ ہم  نوآبادیاتی  مائنڈ سیٹ سے باہر نکلیں جس کا تصور وزیراعظم جناب نریندر مودی نے پیش کیا اور متروک قوانین سے چھٹکارا حاصل کریں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت ایسے  قوانین پر غور کرنے کے لئے صنعت کے ساتھ رابطہ بنائے گی جو  اس سیکٹر میں روز مرہ کی کارروائیوں  کو آسان بنانے کے علاوہ صحیح معنو ں میں ترقی کی راہ ہموار کریں گے ۔

وزیر موصوف نے صنعت سے کہا کہ وہ اپنی سب سے  طاقتوراقدار والی تجاویز کی نشاندہی کرے۔ انہوں نے تجویز پیش کی  کہ  بہت زیادہ کفایتی لاگت پرہندستان میں متن تیار کیاجاسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ  ہندستان کے پاس  یہ صلاحیت ہے کہ  وہ دنیا کے لئےمتن تیار کرنے   والا بن سکتا ہے۔  انہوں  نے صنعت کو بتایا کہ  دنیا کے لئے ہندستان میں متن تیار ہوتا ہے۔

جناب گوئل نے اپنے پلیٹ فارموں کو دنیا تک لے جانے کی ضرورت پرزور دیا اور نئی ٹکنالوجی اور آلات لانے  کی ضرورت کے بارے میں بھی  بات کی تاکہ ویژول ایفکٹ اور اینی میشن میں بہتری لائی جاسکے۔  وزیر موصوف نے داستان گوئی اور اختراع کو اپنانے کے بارے میں بات کی اور کہا کہ  ہندستان کی تاریخی، ثقافتی اور روایات کی ہندستان کی مالا مال  محفوظ شدہ دستاویزات  سے تحریک لی جاسکتی ہے  تاکہ انہیں عالمی  سطح تک لے جایا جاسکے۔  انہوں نے کہاکہ تفریحی صنعت کے پاس روزگار پیدا کرنے کے بڑےمواقع موجود ہیں۔ انہوں نے زیادہ  ہنر مندی   کی ترقی اور تعلیمی کورسیز کی ضرورت پر زور دیا ۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ   ان لوگوں کے لئے سماجی سیکورٹی ، منصفانہ اجرتیں اور حفظان صحت کو یقینی بنایا جائے جو اس سیکٹر میں کام کرتے ہیں تاکہ  انہیں  اس سیکٹر کی کامیاب  داستان کا ایک اٹوٹ  حصہ بنایا جاسکے۔

انہوں نے اس سیکٹر کے شراکت داروں کو بتایا کہ  وہ جہاں تک ممکن ہو سرکاری طور پرملنے والی  آزادی کے تحت کام کریں۔ انہوں  نے یقین دلایا کہ  حکومت  بہترین حد تک بنانے کے لئےاس سیکٹر کی مدد کرنے اور اس کی راہ کو آسان بنانے   کے لئے تیار ہے۔ انہوں نےمزید کہا کہ  پرائیوٹ سیکٹر اور حکومت کو اس سیکٹر کی ترقی کے لئے شراکت داری کے جذبےسے کام کرنا چاہئے۔

اس موقع پر وزیر موصوف نے دو رپورٹیں بھی جاری کیں  جو براڈ کاسٹنگ سےمتعلق سی سی آئی کی طرف سےتیار کی گئی ہیں۔ اس موقع پر اطلاعات و نشریات کے  سکریٹری  اپورو چند اور دیگر شخصیتیں بھی موجود  تھیں۔

******

ش ح۔ح ا۔ ج

Uno12662



(Release ID: 1876924) Visitor Counter : 114