صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

صدر جمہوریہ ہند نے بھوپال میں خواتین کے اپنی امداد ایپ  گروپوں کی کانفرنس میں بہ نفس نفیس شرکت کی


معاشی خود کفالت خواتین کو بااختیار بنانے کا مؤثر وسیلہ ہے: صدر جمہوریہ مرمو

Posted On: 16 NOV 2022 1:45PM by PIB Delhi

ہندوستان کی صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو نے آج ( 16 نومبر 2022 ) بھوپال میں خواتین کے اپنی مدد آپ گروپوں کی کانفرنس میں شرکت کی اور شرکاء سے خطاب کیا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان کو خود کفیل اور ترقی یافتہ ملک بنانے کے لئے خواتین کی زیادہ سے زیادہ شمولیت لازمی ہے۔ ہمیں ایک ایسا ماحول تیار کرنا ہے جہاں خواتین خود کو آزاد اور بے خطر محسوس کریں اور اپنے تمام تر امکانات کو بروئے کار لاسکیں۔

صدر جمہوریہ نے خواتین پر زور دیا کہ وہ ایک دوسرے کو ترغیب دیں، ایک دوسرے کی مدد کریں، ایک دوسرے کے حقوق کے لئے مل کر آواز بلند کریں اور ترقی کے راستے پر مل کر آگے بڑھیں۔ انھوں نے کہا کہ اپنی مدد آپ گروپ خواتین کو ایک ساتھ لانے اور ترقی کی مختلف منزلوں کی طرف ان کی پیش قدمی کے لئے ایک اچھا پلیٹ فارم ہیں۔ انھوں نے اس بات  پر خوشی ظاہر کی کہ یہ کانفرنس خواتین کو بااختیار بنا کر معاشرے کی ترقی کے مقصد سے منعقد کی گئی ہے۔

صدر نے کہا کہ معاشی خود کفالت خواتین کو بااختیار بنانے کا اہم وسیلہ ہے۔ اور خودکفالت ایک دوسرے کی محرک ہیں۔ سیلف ہیلپ گروپ خواتین کو خود کفیل بنانے میں مؤثر طور سے کردار ادا کرسکتے ہیں۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ مدھیہ پردیش میں خواتین کے چار لاکھ سے زیادہ اپنی مدد آپ گروپ کا م کررہےئ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سیلف ہیلپ گروپوں کے ذریعہ خواتین کی زایادہ سے زیادہ شمولیت سے معیشت معاشرہ اور ملک مضبوط ہوگا۔ خواتین کے سیلف ہیلپ گروپوں کو ایک عوامی تحریک بنانا قابل تعریف ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہاکہ خواتین زیادہ سے زیادہ اپنی مدد آپ گروپوں کی سربراہی کررہیں اور اپنی مصنوعات ہندوستان میں اور بیرون ملک فروخت کررہی ہیں۔ انھوں نے اس بات کو بھی سراہا کہ قبائلی عورتوں کی تیار کردہ مصنوعات ٹرائبل کو آپریٹیو مارکٹنگ ڈیولپمنٹ فیڈریشن آف انڈیا ملٹڈ( TRIDED) کے ذریعہ صارفین تک پہنچائی جارہی ہیں۔

صدر نے کہا کہ یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ دیہی علاقوں میں خواتین کی خواندگی کی شرح بڑھ رہی ہے ، انھوں نے کہا کہ ہماری بہنیں اور بیٹیاں آگے بڑھ کر خود اپنی روزی روٹی ، معاشی خود کفالت حاصل کررہی ہیں۔ اس وجہ سے دیہی کنبوں میں زندگی معیار بہتر ہورہا ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ ملک کی مجموعی ترقی ہمارے ملک کی خواتین کی ترقی میں ہے۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ خواتین کی شمولیت سے ہندوستان مستقبل قریب میں ایک ترقی یافتہ ملک بن کر ابھرے گا۔

صدر نے آج صبح بھوپال میں مدھیہ پردیش ٹرائبل میوزیم کا دورہ کیا۔ اس میوزیم میں اس خطے کے قبائلی کلچر ، روایات ، رواج، پینٹنگ اور قبائلی دستکاریوں کو پیش کیا گیا ہے۔

صدر کی مکمل تقریر کے لئے یہاں کلک کریں۔

*****

U.No:12594

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1876570) Visitor Counter : 88