ریلوے کی وزارت

ہندوستانی ریلوے بھارت گورو ٹرین اسکیم کے تحت صرف ایل ایچ بی کوچ مختص کرے گا

Posted On: 16 NOV 2022 4:47PM by PIB Delhi

بہتر معیار والے کوچوں اور قابل عمل ٹور پیکجوں کے التزام کے توسط سے ریل پر مبنی سیاحت کو فروغ دینے کی کوششوں پر زور دینے کے لئے بھارت گورو ٹرین اسکیم کا تجزیہ کیا گیا ہے۔

ترمیم شدہ پالیسی کی اہم خصوصیات:

  • اب سے بھارت گورو ٹرین اسکیم کے تحت صرف لِنکے ہاف من بُش(ایل ایچ بی)کوچ مختص کئے جائیں گے۔
  • ریلوے سیاحت کو فروغ دینے اور مصنوعات و اشیاء کے مفاد میں ریلوے کی وزارت نے اِس اسکیم کے تحت بھارت گورو ٹرینوں کو چلانے کے لئے مقرر شدہ اور قابل تبدیلی ڈھلائی فیس میں اوور ہیڈ اِکائی نہیں لگانے کا فیصلہ لیا ہے۔بھارت گورو ٹرین اسکیم کے تحت ریلوے سیاحت کو بڑھاوا دینے کے لئے ہندوستانی ریلوے کے ذریعے تقریباً 33فیصد رعایت دی جائے گی۔
  • موجودہ خدمات فراہم کاروں ، جنہیں پہلے ہی بھارت  گورو ٹرین پالیسی کے ڈھانچے کے تحت آئی سی ایف ریک مختص کئے جاچکے ہیں، کو ترمیم شدہ چارچز پر معاہدے کی بقیہ مدت کے لئے ایل ایچ بی ریک پر سوئچ کرنے کا متبادل دیا جائے گا۔اگر وہ پہلے سے مختص ریکوں کو جاری رکھنے کا متبادل منتخب کرتے ہیں تو ترمیم شدہ چارجز کا فائدہ آئندہ دسیتاب ہوگا۔
  • لاگو ترمیم شدہ چارجز کو نوٹیفائی کیا جاچکا ہے۔

************

 

ش ح-ج ق–ن ع

U. No.12606



(Release ID: 1876563) Visitor Counter : 103