شہری ہوابازی کی وزارت
شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر جناب جیوترآدتیہ ایم سندھیا نے گوالیار-ممبئی-گوالیار پرواز کا افتتاح کیا
● یہ روٹ ہفتے میں چار بار انڈیگو کے ذریعے چلایا جائے گا
● یہ 15 نومبر سے مالیاتی راجدھانی ممبئی کو ثقافت کے شہر گوالیار سے جوڑے گا
Posted On:
15 NOV 2022 7:49PM by PIB Delhi
شہری ہوا بازی کے وزیر جناب جیوترآدتیہ سندھیا نے آج ممبئی سے گوالیار کے لیے براہ راست پرواز روٹ کا افتتاح کیا۔
اس نئے روٹ کے آپریشن سے ان شہروں کے درمیان رابطے بڑھیں گے اور تجارت، کاروبار اور سیاحت کو فروغ ملے گا۔ پروازیں درج ذیل شیڈول کے تحت چلیں گی۔
فلائٹ نمبر
|
سے
|
تک
|
تعدد
|
روانگی کا وقت
|
آمد کا وقت
|
ہوائی جہاز
|
سے موثر ہے
|
6E 276
|
ممبئی
|
گوالیار
|
1246
|
12:10
|
14:10
|
ایئربس
|
15 سے 30 نومبر 2022
|
6E 265
|
گوالیار
|
ممبئی
|
1246
|
14.45
|
16:45
|
6E 276
|
ممبئی
|
گوالیار
|
2346
|
12:10
|
14:10
|
ایئربس
|
یکم دسمبر 2022
|
6E 265
|
گوالیار
|
ممبئی
|
2346
|
14.45
|
16:45
|
اپنے افتتاحی خطاب میں شہری ہوابازی کے وزیر جناب جیوترآدتیہ ایم سندھیا نے کہا کہ ہندوستان کی اقتصادی راجدھانی ممبئی اور تاریخ اور ثقافت کے گہوارہ گوالیار کے درمیان فضائی رابطے کا آغاز وزیر اعظم کے وژن ہوائی خدمات کے ذریعے ملک کے کونے کونے کو جوڑنے کی طرف ایک بڑا قدم ہے۔
وزیر موصوف نے صنعت کاری کے ایک مرکز کے طور پر گوالیار کی بڑھتی ہوئی صلاحیت پر مزید زور دیا اور یہ کہ نیا فضائی روٹ شہریوں کو سفر کا وقت بچانے والا متبادل فراہم کرے گا اور روزگار اور کاروبار کے نئے مواقع کو فروغ دے گا۔
اس موقع پر مرکزی وزیر زراعت جناب نریندر سنگھ تومر نے کہا کہ شہری ہوابازی کے مرکزی وزیر جناب جیوترآدتیہ سندھیا کی کوششوں سے ملک میں شہری ہوا بازی کی سہولیات میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ملک میں ہوائی اڈوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اور موجودہ ہوائی اڈوں کو جدید بنانے کا کام شروع کیا جا رہا ہے۔ جناب تومر نے کہا کہ گوالیار ہوائی اڈہ بھی ایک نئے انداز میں تعمیر کیا جا رہا ہے جو ہم سب کے لیے ایک کامیابی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گوالیار اور ممبئی کے درمیان ان نئی پروازوں کے آغاز سے گوالیار کی ترقی اور دونوں شہروں کے درمیان کاروباری تعلقات کو تقویت ملے گی۔
افتتاح کے موقع پر مدھیہ پردیش حکومت میں توانائی کے وزیر جناب پردیومن سنگھ تومر، مدھیہ پردیش کے آبی وسائل کے وزیر جناب تلسی سلوات، مدھیہ پردیش کے باغبانی اور فوڈ پروسیسنگ کے وزیر مملکت جناب بھرت سنگھ کشواہا، لوک سبھا کے رکن جناب وویک نارائن شیجولکر، لوک سبھاکے رکن جناب گوپال چنایا شیٹی، ممبر پارلیمنٹ جناب اروند گنپت ساونت کے علاوہ، سکریٹری وزارت شہری ہوابازی جناب راجیو بنسل، انڈیگو کے منیجنگ ڈائریکٹر کے پرنسپل ایڈوائزر جناب آر کے سنگھ اورایم او سی اے ، انڈیگو اور ممبئی اور گوالیار کے مقامی انتظامیہ کے دیگر معززین بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ م ع۔ع ن
(U: 12572)
(Release ID: 1876314)
Visitor Counter : 115