صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

بچوں کے دن کے موقع پر  صدر جمہوریہ نے مختلف اسکولوں کے طلباء   سے ملاقات کی


صدرجمہوریہ  نے بچوں کو بڑے خواب دیکھنے کیلئے   کہا، کیونکہ آج کے خواب کل کی حقیقت ہوں گے

Posted On: 14 NOV 2022 2:05PM by PIB Delhi

مختلف اسکولوں کے طلباء نے آج صبح (14 نومبر 2022) کو راشٹرپتی بھون کلچرل سنٹر (آر بی سی سی ) میں صدر جمہوریہ ہند، محترمہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔

اس موقع پر صدر جمہوریہ نے کہا کہ بچپن زندگی کا سب سے خوبصورت دور ہوتا ہے۔ بچے جیسے بھی ہوں، عزیزہوتے ہیں۔ یہی وہ چیز ہے جو انہیں زندگی دیتی  ہے۔ آج ہم بچوں کی اس معصومیت اور پاکیزگی کا دن منا رہے ہیں۔

صدر جمہوریہ  نے کہا کہ ہر نئی نسل نئے امکانات اور نئے خواب لے کر آتی ہے۔ یہ ٹیکنالوجی اور اطلاعاتی  انقلاب کا ایک نیا دور  ہے۔ بچے اب مختلف گھریلو، سماجی اور ماحولیاتی مسائل کے تئیں  کافی بیدار ہیں۔ ٹیکنالوجی کی آمد کے بعد علم اور معلومات اب ان کے ہاتھ میں ہیں ۔ لہذا یہ سب سے زیادہ اہم ہے کہ ہم انہیں صحیح اقدار سکھانے اور انہیں مختلف سرگرمیوں اور مباحثوں میں شامل کرنے کی زیادہ کوشش کریں۔ ہم بچوں سے بھی بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔

صدر جمہوریہ نے بچوں کو مشورہ دیا کہ وہ بڑے خواب دیکھیں اور ایک نئے اور ترقی یافتہ بھارت  کا خواب دیکھیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کے خواب کل کی تعبیر ہوں گے۔ انہوں نے بچوں کو  مشورہ دیا کہ  وہ اس قسم کے بھارت کے بارے میں سوچیں کہ  جب وہ بڑے ہوں ، تو وہ اس میں رہنا چاہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وہ نتائج کی فکر کیے بغیر  اپنے فرائض انجام دیتے رہیں،  بالآخر وہ انہیں بڑی کامیابی سے ہمکنار کرائیں  گے۔ انہوں نے کہا کہ آج وہ جس راستے کا انتخاب کرتے ہیں وہ آئندہ  دنوں میں بھارت  کا سفر طے کرے گا۔ انہوں  نے انہیں یہ بھی مشورہ دیا کہ وہ بڑے ہونے کے بعد بھی  اپنے بچپن  کو زندہ رکھیں۔ انہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ ہندوستان کی ثقافت سے جڑے رہیں، ہمیشہ اپنے والدین کا احترام کریں اور مادر وطن سے محبت کریں۔

***

ش ح۔ ش ر۔ ک ا



(Release ID: 1875785) Visitor Counter : 118