ریلوے کی وزارت

وزیر اعظم نے  میسورو - پوراچی تھلائی ور ڈاکٹر ایم جی آر چنئی سنٹرل وندے بھارت ایکسپریس اور کاشی بھارت گورو ٹرینوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

Posted On: 11 NOV 2022 1:04PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کے ایس آر بنگلورو ریلوے اسٹیشن پر میسورو اور پوراچی تھلائی ور ڈاکٹر ایم جی آر چنئی سنٹرل کے درمیان وندے بھارت ایکسپریس کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔  ملک میں شروع ہونے والی یہ پانچویں وندے بھارت ایکسپریس ہے اور جنوبی ہندوستان کی اپنی نوعیت کی پہلی  ٹرین ہے۔ وزیر اعظم نے آج کے ایس آر ریلوے اسٹیشن، بنگلورو میں بھارت گورو کاشی درشن ٹرین کو بھی جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001UA3N.jpg

 

’میک ان انڈیا‘ کی کامیابی کی ایک بہترین مثال کے طور پر، انڈین ریلویز نے ہندوستان میں تیار کی گئی پہلی  سیمی ہائی اسپیڈ ٹرین - وندے بھارت ایکسپریس کا آغاز کیا  تھا جسے نئی دہلی - کانپور- الہ آباد- وارانسی  کے راستے پر وزیر اعظم نے  15 فروری 2019 کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا تھا۔ اس کے علاوہ  نئی دہلی -ماتا ویشنو دیوی کٹرہ، گاندھی نگر کیپٹل-احمد آباد-ممبئی سنٹرل، اور امب اندورا-نئی دہلی روٹس پر بھی وندے بھارت ایکسپریس ٹرینیں  چلائی گئی ہیں۔

یہ نئی ٹرین چنئی کے صنعتی مرکز اور بنگلورو کے ٹیکنالوجیکل-سافٹ ویئر-اسٹارٹ اپ مرکز اور دنیا کے مشہور سیاحتی شہر میسورو کے درمیان  کنکٹی وٹی میں اضافہ کرے گی۔ اس سے سافٹ ویئر اور بزنس پروفیشنلز، ٹیکنالوجسٹ، سیاحوں، طلباء کے علاوہ میسورو - بنگلورو - چنئی پر سفر کرنے والے مستقل  مسافروں کو فائدہ ہوگا۔ یہ ایئر لائن کی طرح آرام فراہم کرائے گی اور ٹرین کے  سفر کے ایک نئے  تجربے سے روشناس کرائے گی۔

میسورو- چنئی وندے بھارت ایکسپریس کے اوقات

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002UE10.jpg

 

ٹرین نمبر 20607 ایم جی آر چنئی سنٹرل اسٹیشن سے میسور کا کرایہ چیئر کار  کے لئے 1200 روپےاور ایگزیکٹو کلاس کے لیے 2295 روپے ہے۔ ٹرین نمبر 20608 میسور سے ایم جی آر چنئی سنٹرل اسٹیشن کا کرایہ چیئر کار کے لیے 1365  روپے  اور ایگزیکٹو کلاس کے لیے 2485 روپے ہے۔

مذکورہ وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں میں کوئی رعایت اور بچوں کا  پورا کرایہ لیا جایے گا۔ٹرین کے لئے بالغوں کے ٹکٹ  ہی جاری کیے جائیں گے۔ بکنگ، منسوخی، ری فنڈ  وغیرہ کے لیے دیگر شرائط و ضوابط شتابدی ٹرینوں کے مطابق ہوں گے۔

وندے بھارت ایکسپریس کی خصوصیات

یہ جدید سہولیات کے ساتھ عالمی معیار کی ٹرین ہے۔ اس ٹرین کی چند نمایاں خصوصیات درج ذیل ہیں:

  • آپریشنز میں بہتر حفاظت کے لیے کوَچ (ٹرین کی ٹکر سے بچنے کے نظام) سے لیس ہے۔
  • ہر کوچ میں چار ایمرجنسی ونڈوز کے ساتھ بہتر حفاظت۔ اس میں کوچ کے باہر ریئر ویو کیمرے سمیت چار پلیٹ فارم سائیڈ کیمرے ہیں۔
  • تمام برقی کیوبیکلز اور بیت الخلاء میں ایروسول پر مبنی آگ کا پتہ لگانے اور اسے بجھانے کے نظام کے ساتھ آگ سے حفاظت کے بہتر انتظامات۔
  • 650 ملی میٹر  اونچائی تک سیلاب کو برداشت کرنے کے لیے انڈر سلنگ برقی آلات کے لیے بہتر فلڈ پروفنگ۔ بجلی کی خرابی کی صورت میں ٹرین کے ہر کوچ میں چار ایمرجنسی لائٹس بھی ہوں گی۔
  • 3.5 رائیڈنگ انڈیکس پر مسافروں کے لیے بہتر سواری کا آرام۔  یہ ٹرین 32 انچ کے ایل سی ڈی ٹی وی اور مسافروں کی معلومات اور مواصلاتی نظام سے بھی لیس ہے۔
  • تمام درجوں کے لیے سائیڈ ریکلائنر سیٹ کی سہولت دستیاب کرائی گئی ہے۔ ایگزیکٹو کوچز میں 180 ڈگری گھومنے والی نشستوں کی اضافی خصوصیت ہے۔
  • ٹچ فری سہولیات کے ساتھ بائیو ویکیوم ٹوائلٹس اور مطالبے پر وائی فائی کی سہولت۔
  • جراثیم سے پاک ہوا کی فراہمی کے لیے الٹرا وائلٹ (یو وی ) لیمپ کے ساتھ، اعلی کارکردگی والے کمپریسر کے ذریعے بہتر ہیٹ وینٹیلیشن اور ایئر کنڈیشنگ کنٹرول۔
  • ٹرین کا 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک پہنچنے کا وقت صرف 140 سیکنڈ ہے۔ وائس ریکارڈنگ کی سہولت کے ساتھ ڈرائیور گارڈ کی بات چیت ہوگی۔
  • وے سائیڈ اسٹیشنوں کے ساتھ سگنل کے تبادلے کے لیے کوچز پر دو سگنل ایکسچینج لائٹس۔
  • وندے بھارت ٹرین، جسے انٹیگرل کوچ فیکٹری، پیرمبور، چنئی میں مقامی طور پر تیار کیا گیا ہے -  یہ ہندوستانی انجینئروں کی قابلیت کا ثبوت ہے اور میک ان انڈیا پہل کا نتیجہ ہے۔ یہ وزیر اعظم کے آتم نربھر  بھارت ویژن کو پورا کرنے کی طرف ایک بڑا سنگ میل ہے۔

بنگلورو – وارانسی بھارت گورو کاشی درشن

بنگلورو سے کاشی تک بھارت گورو ٹرین بھی شروع کی گئی ہے جو آرام دہ اور آسان ریل سفر، بورڈنگ، قیام اور درشن کی سہولتیں ایک  ہی پیکج میں فراہم کرائے گی۔ یہ ٹرین ہبلی، بیلگاوی سے بھی گزرے گی۔ اس سے نہ صرف بنگلورو کے عقیدت مندوں کو بلکہ شمالی کرناٹک کے ان لوگوں کو بھی فائدہ پہنچے گا جو کاشی کا سفر کرنا چاہتے ہیں۔ یہ ٹرین پریاگ راج اور ایودھیا سے بھی گزرے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003V8DE.jpg

بھارت گورو کاشی درشن ٹرین کا ایک کوچ

 

سفر کا خرچ 20,000 روپے  ہوگا جس میں سے ریاستی حکومت کی طرف سے سبسڈی کے طور پر 5000 فراہم کیے جائیں گے۔ ٹرین کا پہلا سفر تقریباً 600 تیرتھ یاتریوں   پر مشتمل ہوگا ۔ کاشی کے علاوہ یاتری ایودھیا اور پریاگ راج بھی جائیں گے۔

بھارت گورو ٹرین چلانے کا مقصد بھارت گورو ٹرینوں (تھیم پر مبنی ٹورسٹ سرکٹ ٹرینوں) کے ذریعے ہندوستان اور دنیا کے لوگوں کو ہندوستان کے شاندار ثقافتی ورثے اور شاندار تاریخی مقامات دکھانا ہے۔

پالیسی کا مختصر دائرہ کار

انڈین  ریلویز کا مقصد سیاحت کے شعبے کے پیشہ ور افراد کی بنیادی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا ہے تاکہ ہندوستان کی وسیع سیاحتی صلاحیت کو استعمال کرنے کے لیے تھیم پر مبنی ٹرینیں چلائیں۔

اس پالیسی کے تحت، رجسٹرڈ سروس پرووائیڈرز کو بھارت گورو ٹرینوں کے آپریشنز کے لیے انڈین ریلویز (آئی آر) کے ذریعے ’’استعمال کے حق‘‘ ماڈل کے تحت آئی سی ایف  کوچز پر مشتمل ریک پیش کیے جائیں گے۔ سروس فراہم کرنے والوں کے پاس این آر سی (نان ریلوے کسٹمر) پلان کے ذریعے براہ راست پروڈکشن یونٹس سے نئے کوچز کی خریداری کا اختیار بھی ہوگا۔

سروس فراہم کرنے والے کے پاس کاروباری ماڈل کا فیصلہ کرنے کی لچک ہوگی جس میں تھیمز، روٹس، سفری پروگرام، ٹیرف اور اس ماڈل سے منسلک دیگر خصوصیات شامل ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔  ا گ۔ ن ا۔

U-000

                          



(Release ID: 1875774) Visitor Counter : 163