وزارت اطلاعات ونشریات
گوا آئی ایف ایف آئی(اِفی) 53 مندوبین کو خوش آمدید کہنے کے لیے چشم براہ
اِفی 53 ایکسٹرا ویگینزا کا حصہ بننے کے لیے آرٹ تنصیبات، اوپن ایئر اسکریننگ اور بہت کچھ
جب سے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (اِفی) نے گوا کو اپنا گھر بنایا ہے ، ریاست نے اس فیسٹیول اور اس کے شرکاء کا کھلے دل سے خیرمقدم کیا ہے۔ ریاست کا جذبہ اور مہمان نوازی ایسی ہے کہ میلے کے ہر ایڈیشن کے دوران متعدد دلچسپ واقعات اور پرکشش چیزیں سامنے آتی ہیں، جس سے مندوبین کو یہاں دوبارہ آنے کی بیتابی رہتی ہے۔ میلے کی اسکریننگ، ماسٹرکلاسز اور مباحثوں کے علاوہ کچھ ایسی سرگرمیاں ہیں جنہیں افی کے 53ویں ایڈیشن میں دریافت کئے جانے ، محسوس کئے جانے اورجن سے لطف اندوز ہونے کا انتظار ہے:
فیسٹیول میل
روڈ ٹو وکٹری یعنی ’فتح کا راستہ‘ رکاوٹوں سے پر ہو سکتا ہے، لیکن افی کی ’راہ‘ تہواروں سے آراستہ ہو گی۔ فیسٹیول میل یا فٹ پاتھ ، پنجی میں کلا اکیڈمی سے شروع ہو کر انٹرٹینمنٹ سوسائٹی آف گوا کے احاطے تک آرٹ کی دلکش تنصیبات سے سجایا جائے گا۔ تنصیبات جو تعریف کو مدعو کرتی ہیں اور غور و فکر کی ترغیب دیتی ہیں ،وہ میلے کے مندوبین اور راہگیروں ،دونوں کو مسحور کرنے کی کوشش کریں گی۔ یہ تعریف وتوصیف اور غور وفکر کی مقدار اتنی ہوگی کہ فیسٹیول میل میں کھانے پینے کے متعدد اسٹالز یقینی طور پر سیاحوں، مقامی باشندوں اور میلے کے مندوبین سے بھرے ہوں گے جو کھانوں سے شکم سیری اور اپنی توانائی کو از سر نو ریچارج کرنے کے متمنی ہوں گے ۔
فیسٹیول میل
اوپن ایئر اسکریننگ
سیاحوں اور مقامی باشندوں کے لیے جنہوں نے میلے کے لیے مندوبین کے طور پر اندراج نہیں کیا ہے، افی 53 نے ایک چیلنج جاری پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کچھ مسحور کن مواد کی مفت اسکریننگ کے ذریعے جس سے افی کے مندوبین لطف اندوز ہوتے ہیں، افی 53 ان لوگوں کیلئے چیلنج پیش کرتا ہے جنہوں نے رجسٹر نہیں کرایا ہے کہ وہ سنیما کے جشن کا مزہ چکھیں اور دیکھیں کہ آیا وہ مندوبین میں شامل نہ ہونے اور اگلے ایڈیشن کے لیے رجسٹر ہونے کا انتخاب کر سکتے ہیں! الٹینہو کے جوگرس پارک، مارگاؤ میں رویندر بھون اور میرامار بیچ میں عظیم سنیما کے دروازے مفت میں کھولے جائیں گے۔
جوگرس پارک- الٹینہو میرامار بیچ
رویندر بھون- مارگاؤ
تفریحی زون
اگرچہ اسکریننگ، مباحثے اور ماسٹر کلاسز خود ہی بھرپور تفریح کا موقع فراہم کرتی ہیں، سیراور تفریح کی حدود کو مزید دریافت کرنے کے لیے، بھگوان مہاویر چلڈرن پارک اور آرٹ پارک میں تفریحی زون قائم کیے جائیں گے۔ یہ تفریحی زون میلے کے دوران مندوبین اور غیر مندوبین کے لیے یکساں طور پر کھلے رہیں گے۔ دونوں مقامات پر لائیو پرفارمنس، آرٹ کی تنصیبات اور یقیناً کھانے کے اسٹالز ہوں گے۔
بھگوان مہاویر چلڈرن پارک آرٹ پارک
افی کے بارے میں
1952 میں شروع ہونے والا انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (افی ) ایشیا کے سب سے نمایاں فلمی میلوں میں سے ایک ہے۔ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا کا خیال فلموں، ان کی کہانیوں اور ان کے پیچھے کارفرما لوگوں کا جشن منانا ہے۔ ایسا کرکے ہم فلموں کے لیے روشن خیالی سے مزین تعریف و توصیف اور پرجوش محبت کو پروان چڑھانے ، فروغ دینے اور پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں جو دوررس ، وسیع اور گہری ہو ؛ لوگوں کے درمیان محبت، افہام و تفہیم اور بھائی چارے کا پل بنانے والی اور انفرادی و اجتماعی فضیلت کی نئی چوٹیوں کو سر کرنے کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کرنے والی ہو۔
یہ میلہ ہر سال حکومت ہند کی وزارت اطلاعات و نشریات کی طرف سے میزبان ریاست گوا کی تفریحی سوسائٹی کے اشتراک سے منعقد کیا جاتا ہے۔ 53ویں افی کے تمام متعلقہ اپ ڈیٹ فیسٹیول کی ویب سائٹ www.iffigoa.org، پی آئی بی کی ویب سائٹ (pib.gov.in) پر، ٹوئٹر، فیس بک اور انسٹاگرام پر افی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور پی آئی بی گوا کے سوشل میڈیا ہینڈلز پر بھی حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ دیکھتے رہیں، آئیے ہم سینما کے جشن کے جام سے بھر پور مے نوشی کرتے رہیں… اور اس کی خوشی بھی بانٹتے رہیں۔
ہمیں سوشل میڈ یا پر فولو کریں
@PIBPanaji /PIBPanaji /pib_goa pibgoa[at]gmail[dot]com /PIBGoaFollow us on Social Media:
******
شح۔ مم۔ م ر
U-NO. 12476
(Release ID: 1875668)
Visitor Counter : 175