سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

جناب نتن گڈکری نے شمال مشرقی خطے کے لئے مجموعی طورپر 1.6لاکھ کروڑ روپے کی لاگت والے نئے پروجیکٹوں کا اعلان کیا

Posted On: 11 NOV 2022 5:14PM by PIB Delhi

سڑک ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہ کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج شمال مشرقی خطے میں کل 1.6لاکھ کروڑ روپے کی لاگت والے مجوزہ نئے پروجیکٹوں کو منظوری دینے کا اعلان کیا۔آسام کے گوہاٹی میں شمال مشرقی خطے میں قومی شاہراہ پروجیکٹوں کے جائزے کی اختتامی اخباری کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ اِن پروجیکٹوں میں سڑک، روپ وے، آر او بی، برہمپوتر ندی اور دیگر آبی اِکائیوں پر بڑے پل شامل ہیں۔ جناب گڈکری نے کہا کہ تریپورہ کے اُدے پور اور آسام کے سِلچر میں ملٹی مادل لاجسٹکس پارک بھی تجویز کئے گئے ہیں۔

 

001.jpg

 

جناب گڈکری نے کہا کہ جناب وزیر اعظم نریندر مودی کی دور اندیشانہ قیادت میں ہم شمال مشرقی ہندوستان میں کنکٹی وٹی کی کمی کو پورا کرنے اور اس خطے میں ٹرانسپورٹ کے بنیادی ڈھانچے کو رفتار دینے کی سمت میں کام کررہے ہیں۔

 

002.jpg

 

مرکزی وزیر نے کہا کہ تقریباً 50 وے سائیڈ سہولتیں اور 50ویو پوائنٹس بھی تیار کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک بار تعمیری کام مکمل ہوجانے پر اِن سے شمال مشرقی خطے میں سیاحت کے شعبے اور معیشت کو قابل ذکر فروغ حاصل ہوگا۔

 

003.jpg

************

 

 

ش ح-ج ق–ن ع

U. No.12438



(Release ID: 1875332) Visitor Counter : 86