صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدر ہند نے بھو نیشور میں تعلیم سے متعلق مختلف پروجیکٹوں کا آغاز کیا


پرانی یادوں کو تازہ کرنے کے لیے  اپنے اسکول اور ہاسٹل کا دورہ کیا

Posted On: 11 NOV 2022 2:07PM by PIB Delhi

ہندوستان کی صدر محترمہ دروپدی مرمو نے آج (11 نومبر 2022) بھونیشور کے جے دیو بھون سے مرکزی وزارت تعلیم کے مختلف پروجیکٹوں کا آغاز کیا۔ ان میں اوڈیا زبان میں آل انڈیا کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن (اے آئی سی ٹی ای) کی انجینئرنگ کی کتابیں، کمیشن برائے سائنسی اور تکنیکی اصطلاحات(سی ایس ٹی ٹی) کے ذریعہ تیار کردہ اوڑیا زبان میں تکنیکی اصطلاحات کی لغت؛ اورای -کمبھ (متعدد بھارتی زبانوں میں علم کا آغاز) پورٹل شامل ہیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ وہ مرکزی وزارت تعلیم کے ان اہم اقدامات کو شروع کرنے پروہ خوش ہیں۔ تعلیم کو سب کے لیے قابل رسائی بنانے کی سمت میں یہ قابل ستائش اقدامات ہیں۔ یہ دیکھا گیا ہے کہ بہت سے طلباء کو انگریزی میں تکنیکی تعلیم کو سمجھنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اسی لیے حکومت نے قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے تحت علاقائی زبانوں میں فنی تعلیم فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔

صدر جمہوریہ  نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ مادری زبان طلبہ کی ذہنی نشوونما میں مدد کرتی ہے۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ مادری زبان میں سیکھنے سے طلباء میں تخلیقی سوچ اور تجزیاتی صلاحیتیں پیدا ہوں گی اور یہ شہری اور دیہی طلباء کو یکساں مواقع فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے علاقائی زبانوں میں تکنیکی تعلیم کو مقامی زبانوں میں نصابی کتب کی عدم دستیابی کی وجہ سے رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ انھوں  نے اس رکاوٹ کو دور کرنے میں اے آئی سی ٹی ای کی کوششوں کی تعریف کی۔

صدر نے کہا کہ تعلیم بااختیار بنانے کا ایک ذریعہ ہے۔ ہمیں اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ ہمارے ملک میں ہر بچے کو ہر سطح پر تعلیم تک رسائی حاصل ہو۔ ہمیں تعلیم کو بغیر کسی تفریق کے سب تک پہنچانے کی پوری کوشش کرنی ہے۔ زبان ایک قابل عمل عنصر ہونی چاہیے نہ کہ طلبہ کی تعلیم میں رکاوٹ۔ علاقائی اور مقامی زبانوں میں سیکھنے کا تعارف ایک پڑھے لکھے، باشعور اور متحرک معاشرے کی تعمیر کی جانب ایک طویل سفر طے کرے گا۔

صدر نے کہا کہ اوڑیا ایک قدیم اور مالا مال زبان ہے۔ اس کی ایک الگ ادبی روایت اور مالامال ذخیرہ الفاظ ہیں۔ اس لیے اوڑیا زبان میں تکنیکی تعلیم حاصل کرنے میں کوئی دقت نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ تمام ہندوستانی زبانیں کم و بیش ایک جیسی صلاحیت رکھتی ہیں۔ انہیں یہ بات نوٹ کرتے ہوئے خوشی ہوئی کہ قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے تحت تمام ہندوستانی زبانوں کو یکساں اہمیت دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس نے ہندوستانی زبانوں کے میدان میں ایک نئے دور کا آغاز کیا ہے۔

اس سے پہلے دن میں صدر نے تپوبن ہائی اسکول کا دورہ کیا۔ اس کے بعد اس نے اپنے مادرعلمی گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول یونٹ-II اور کنتلا کماری سبت آدیواسی گرلز ہاسٹل یونٹ-II کا دورہ کیا جہاں وہ اپنے اسکول کے وقت میں ٹھہری تھیں۔ صدر نے طلباء، اساتذہ، سابق طلباء اور ہاسٹل کے مکینوں سے بات چیت کی۔

 

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

(ش ح۔ا ک۔ ج (

U-12427


(Release ID: 1875164) Visitor Counter : 161