وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

مہاراشٹر کے قانون سازوں نے  سمندر میں بحری کارروائیوں کا مشاہدہ کیا

Posted On: 11 NOV 2022 10:47AM by PIB Delhi

مغربی بحری کمان نے 10 نومبر 22 20کو ممبئی میں ممبران پارلیمنٹ، ایم ایل ایز، ایم ایل سی اور مہاراشٹر کے سرکاری عہدیداروں کے لیے منعقدہ ’ڈے ایٹ سی‘ یعنی   سمندر میں دن کے موضوع پر منعقدہ ایک تقریب کے دوران اپنی سرگرمیوں سے متعلق  صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ یہ تقریب سماج کے تمام طبقوں بالخصوص ساحلی ریاستوں میں زیادہ سے زیادہ سمندری شعور پیدا کرنے کے عزت مآب  وزیر اعظم کے وژن کے عین مطابق تھی۔

قانون ساز اسمبلی کے 25 ممبران  سمیت  125 مہمان اور عہدیدار ویسٹرن فلیٹ، آئی این ایس چنئی، آئی این ایس وشاکھاپٹنم اور آئی این ایس ٹیگ کے ہراول دستے کے بحری  جہازوں پر سوار ہوئے۔ مذکورہ پروگرام نے مہمانوں کو یومیہ   بحری کارروائیوں اور بھارتی  بحریہ کے جہازوں میں زندگی کا مشاہدہ کرنے کا ایک اچھا موقع فراہم کیا۔

اس  پروگرام کی خصوصیات میں جن مشقوں کو شامل کیا گیا،  ان میں  تیز تر حملہ کرنے والے طیارے کے ذریعے اُسی طرح کے حملہ کا مظاہرہ ، فضائی طاقت کا مظاہرہ، چیتک ہیلی کاپٹروں کے ذریعے تلاش اور بچاؤ، سی کنگ ہیلی کاپٹر کے ذریعے سونار ڈنک آپریشن، دوران سفر طیارے میں ایندھن سپلائی بہم پہنچانے  اور سمندر میں اہلکاروں کی منتقلی جیسی کارروائیاں شامل تھیں۔ معززشخصیات کو سمندر میں بحری کارروائیوں کے تمام  تر پہلوؤں سے روشناس کرانے کی خاطر آبدوز کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔

قانون ساز اسمبلی کے معزز  اسپیکر راہول نارویکر اور عزت مآب وزیر  جناب چندرکانت دادا پاٹل ان معززین میں شامل تھے ، جو  بحری جہاز پر سوار ہوئے۔ کمان  کے سینئر عہدیداروں نے دورہ کرنے والے تمام معززین کے ساتھ بات چیت کی اور انہیں ہندوستانی بحریہ کی طرف سے انجام دی گئی  کارروائیوں  کا ایک جائزہ فراہم کیا گیا ، جس میں سمندری حدود میں ملک کو درپیش خطرات اور چیلنجوں پر زور دیا گیا تھا۔ دی ڈے ایٹ سی یعنی سمندر میں دن پروگرام  کا مقصد قانون سازوں اور سرکاری اہلکاروں کو بحریہ کے قومی سلامتی اور قومی تعمیر میں اہم کردار کے بارے میں آگاہی   فراہم کرنا اور انہیں سمندر میں زندگی کی مشکلات  اور چیلنجوں سے روشناس کرانا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix1(2)P8OK.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix3(1)VIN0.jpeg

***

ش ح-ش ر۔ ک ا


(Release ID: 1875097) Visitor Counter : 124