وزارت دفاع

بھارتی فوج نے ، ویر ناریوں کی بہبود اور شکایات کے ازالے کے لیے، سنگل ونڈو کی سہولت کا آغاز کیا

Posted On: 10 NOV 2022 4:44PM by PIB Delhi

ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھانے میں ایک اور پیشرفت کرتے ہوئے، ہندوستانی فوج نے ’’اپنا خیال آپ رکھنا، چاہے کچھ بھی ہو‘‘ کے نعرے کے ساتھ ویر ناریوں کی فلاح و بہبود اور شکایات کے ازالے کے لیے ’’ویرانگانہ سیوا کیندر‘‘ (وی ایس کے) کے نام سے ایک واحدونڈو سہولت کا آغاز کیا۔ اس پروجیکٹ کا افتتاح، صدر آرمی وایوز ویلفیئر ایسوسی ایشن (اے ڈبلیو ڈبلیو اے) نے 10 نومبر 2022 کو دہلی کینٹ میں واقع ڈائریکٹوریٹ آف انڈین آرمی ویٹرنز (ڈی آئی اے وی) کے احاطے میں کیا تھا۔

’’ویرانگانہ سیوا کیندر‘‘ (وی ایس کے) انڈین آرمی ویٹرنز پورٹل www.indianarmyveterans.gov.in پر بطور سروس دستیاب ہوگا۔ یہ نظام، درخواست دہندہ کو تربیت، نگرانی اور باقاعدہ فیڈ بیک کے ساتھ، شکایات کے اندراج کی تمام ضروریات پورا کرتا ہے۔ ویر ناریاں/قریب ترین رشتہ دار کو مدد حاصل کرنے کے لیے ،ٹیلی فون، ایس ایم ایس، واٹس ایپ، پوسٹ، ای میل اور واک ان کے ذریعے،وی ایس کے تک پہنچنے کے متعدد ذرائع ہوں دستیاب ہوں گے۔ شراکت دار، صارف تعلقات انتظامیہ(سی آر ایم) سافٹ ویئر کے ذریعے، شکایات کی صورتحال کی نگرانی کر سکتے ہیں اور درخواست دہندہ کو ایس ایم ایس اور ای میل کے ذریعے صورت حال کے بارے میں باقاعدہ اپ ڈیٹس موصول ہوں گے۔

یہ پروجیکٹ مختلف شراکت داروں یعنی ریکارڈ آفسز، آفیسرز ریکارڈ آفس، ای سی ایچ ایس، اے ڈبلیو ڈبلیو اے، کینٹین سروسز ڈائریکٹوریٹ، کرنل ویٹرن، پی سی ڈی اے (او) اور پی سی ڈی اے (پی) کے رابطہ آفیسرز کے درمیان ایک مشترکہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھانے کی راہ ہموار کرتا ہے۔ غیر فوجی شراکت دار جیسے راشٹریہ سینک بورڈ (آر ایس بی)، کیندریہ سینک بورڈ (کے ایس بی) اور ضلع سینک بورڈ(زیڈ ایس بی) کو ای میل کے ذریعے منسلک کیاجا رہا ہے۔

اس سہولت کا پوسٹل ایڈریس،ڈی آئی اے وی، 104 کیولری روڈ، موڈ ےلائنز دہلی کینٹ 110010 ہے۔ اس سہولت کے لیے ایک واٹس ایپ نمبر جلد ہی شراکت کیا جا رہا ہے۔ بہبود سے متعلق شکایات کا اندراج ،پورٹل پر، ویر ناریوں کے ذریعے متعلقہ ریکارڈ آفسز، کرنل ویٹرنز اور ڈی آئی اے وی کے ذریعے کیا جا سکتا ہے۔ ویرناریوں کے پاس اس سہولت کے دفترمیں جانے اور اسسٹنٹ مینیجر وی ایس کے/او آئی سی وی ایس کے سے مل کر اپنی شکایات کو درج کرانے اور ان کی نگرانی کرنے کا اختیار ہوگا۔

اس پروجیکٹ کو، ڈی آئی اے وی، اے جی کی برانچ کے ذریعے چلایا جا رہا ہے اور اسےٹیکنالوجی سلوشن بی آئی ایس اے جی-این نے تیار کیا ہے، جبکہ ہیرو موٹر کورپ نے اپنے سی ایس آر اقدام کے ذریعے اس پروجیکٹ کی معاونت کی ہے۔

ویر ناریوں کو وی ایس کے، کے عملے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے تاکہ استفادہ کنندگان کے ساتھ موروثی تعلق اور ہمدردی برقرار رہے۔ وی ایس کے، ہندوستانی فوج کی طرف سے اپنی بیواؤں اور ویر ناریوں اور این او کیز کی حقیقی دیکھ بھال اور مدد کرنے کے لیے اپنی نوعیت کا ایک اقدام ہے۔

*****

U.No.12391

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1875032) Visitor Counter : 111