وزارت اطلاعات ونشریات

آئی ایف ایف آئی 53، جہاں آرٹ قابل رسائی ہے


ایف ٹی آئی آئی ، معذور افراد کے لیے آئی ایف ایف آئی- 53 میں مفت کورسز آفر کرتا ہے

Posted On: 10 NOV 2022 11:09AM by PIB Delhi

فلم اور ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا (ایف ٹی آئی آئی  )، پونے نے اپنے سینٹر فار اوپن لرننگ ( سی ایف او ایل) پہل کے تحت، نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایف ڈی سی) اور انٹرٹینمنٹ سوسائٹی آف گوا (ایس ایس جی) نے معذور افراد کے لیے دو مفت کورسز کا اعلان کیا ہے۔ بین الاقوامی فلم فیسٹیول آف انڈیا کا 53 واں ایڈیشن 20 سے 28 نومبر تک گوا میں منعقد ہونے والا ہے۔ آٹزم (نفسیاتی بیماری) سے متاثر افراد  کے لیے اسمارٹ فون فلم سازی کا ایک بنیادی کورس اور وہیل چیئر پر بیٹھے لوگوں کے لیے اسکرین ایکٹنگ کا ایک بنیادی کورس آئی ایف ایف آئی 53 میں آفر کیا جاتا ہے۔

اس بات کو یقینی بنانے کے مقصد کے ساتھ کہ فن سازی کا عمل سب کے لیے قابل رسائی ہے، ایف ٹی آئی آئی  معذور افراد کو جادوئی سنیما میں حصہ لینے اور اس میں مہارت حاصل کرنے کے لیے بااختیار بنانے کی خاطر مختلف کورسز کرنے کی سہولت فراہم کررہا ہے۔ آئی ایف ایف آئی 53 میں کورسز 8 دن کے میعاد کیلئے ہیں اور یہ 21 نومبر سے 28 نومبر تک جاری رہیں گے۔ جبکہ ایک کورس کا مقصد شرکاء کو جدید دور کے مصنفین میں ڈھالنا ہے، دوسرے کورس کا مقصد ان کے اندرونی اداکاری کو سامنے لانا ہے۔

آٹزم سے متاثر  افراد کے لیے اسمارٹ فون فلم سازی کا ایک بنیادی کورس اجمل جامی پڑھائیں گے ، جو بصری کمیونیکیشن کے شعبے میں ایک مشہور پیشہ ور ہیں۔ انہوں نے جنگی اور متنازعہ علاقوں کی رپورٹنگ سے لے کر دستاویزی فلموں، پروموشنل فلموں، سافٹ فیچرس اور شوز میں متعدد ایوارڈز حاصل کیے ہیں۔ بطور سینماٹوگرافر، فلمساز اور فوٹوگرافر، انہوں نے قومی اور بین الاقوامی اداروں کے لیے نامور پراجیکٹس پر کام کیا ہے۔

اس کورس میں سنیما کی زبان کے تعارف سے لے کر اسمارٹ فون پر شوٹنگ اور ایڈیٹنگ تک کے متعدد ماڈیولز ہوں گے۔ ماڈیول کے آخر میں ایک اسکریننگ اور جائزہ سیشن بھی ہوگا۔ مزید تفصیلات اور رجسٹریشن کے لیے ایف ٹی آئی آئی کی آفیشل ویب سائٹ پر اس لنک کو فالو کریں: https://www.ftii.ac.in/p/vtwa/basic-course-in-smartphone-film-making-21st-28th-november-2022-for-individuals-suffering-from-autism-in-goa

وہیل چیئرز پر بیٹھے افراد کے لیے اسکرین ایکٹنگ کا ایک بنیادی کورس ججوئے پی آر کے ذریعے کرایا جائے گا۔ وہ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا، پونے  میں انچارج ڈین (فلم) اور اداکاری کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ہیں۔ ایک تھیٹر آرٹسٹ، فلم ایکٹر، ٹرینر اور پروڈیوسر، جیجوئے نے 4 براعظموں میں 55 فلموں اور تقریباً 400 بین الاقوامی تھیٹر شوز میں پرفارم کیا ہے۔

اداکاری کا یہ کورس 6 ماڈیولز پر مشتمل ہے، جس کا آغاز نتیاشاستر کے تعارف سے ہوتا ہے۔ یہ کورس مزاحیہ کرداروں  پر بھی خصوصی زور دیتا ہے۔ نقل و حرکت، اداکاری کے کھیل اور  احساس بیداری کے کھیل جو رکاوٹوں کو توڑنے پر توجہ مرکوز کرتے ہیں کورس کی دیگر خصوصیات ہیں۔ تفصیلات اور رجسٹریشن کے لیے، ملاحظہ کریں: https://www.ftii.ac.in/p/vtwa/basic-course-in-screen-acting-21st-to-28th-november-2022-for-individuals-on-wheelchair-in-goa

گوا میں دونوں کورسز گوا کے میک کوئینز پیلس کی آرٹ گیلری میں منعقد کیے جا رہے ہیں۔

 

**********

 

ش ح ۔ ع ح

U.No: 12379



(Release ID: 1874918) Visitor Counter : 139