وزارت آیوش

آئی ایم پی سی ایل لمیٹڈ نے اپنے منافع میں مالی سال  2022-2021 کے لیے45.41 کروڑ روپے کا متاثر کن تین گنا اضافہ درج کیا ہے


کمیٹی نے آیوش کی وزارت کو 9.93 کروڑ روپے کا ڈیویڈنڈ ادا کیا ہے

Posted On: 10 NOV 2022 12:06PM by PIB Delhi

انڈین میڈیسن فارماسیوٹیکل کارپوریشن (آئی ایم پی سی ایل)، ، آیوش کی وزارت، حکومت ہند کے تحت کام کرنے والے ایک مرکزی پبلک سیکٹر انٹرپرائز(سی پی ایس ای) ، نے اپنے اسٹیک ہولڈرز - آیوش کی وزارت اور اتراکھنڈ کی حکومت کو 10.13 کروڑ روپے کا ڈیویڈنڈ ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ آیوش کی وزارت کے لیے 9.93 کروڑ روپے کا ڈیویڈنڈ چیک آج ٹرانسپورٹ بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں آیوش کے مرکزی وزیرجناب سربانند سونووال کو سونپا گیا۔

اس موقع پر، جناب سربانند سونووال نے کہا، ‘‘آئی ایم پی سی ایل لمیٹڈ نے گزشتہ مالی سال2021-2020 کے مقابلے میں اپنے منافع میں شاندار اضافہ درج کیا ہے، جو کہ قابل ستائش کامیابی ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دور اندیش قیادت میں آیوش سیکٹر نہ صرف ہندوستان میں بلکہ عالمی سطح پر ہمہ گیر ترقی کا مشاہدہ کر رہا ہے۔’’

ڈیویڈنڈ چیک حوالے کرنے کی تقریب میں آیوش کے وزیرمملکت  جناب  مجاپرا مہندر بھائی ، آیوش کی وزارت کے خصوصی سکریٹری جناب پرمود کمار پاٹھک؛ ڈائرکٹر یوگا اینڈ نیچروپیتھی سیل، آیوش کی وزارت جناب  وکرم سنگھ؛ مشیر آیوروید، ڈاکٹر مکیش کمار ایم ڈی، آئی ایم پی سی ایل لمیٹڈ؛ جناب اروند کمار اگروال، اے جی ایم (ایف اینڈ اے)، آئی ایم پی سی  ایل لمٹیڈ اور دیگر نے  شرکت کی ۔

ڈاکٹر مکیش کمار، ایم ڈی، آئی ایم پی سی ایل لمیٹڈ نے کہا، ‘‘ کارکردگی کے محاذ پر  کمپنی نے اپنے پچھلے سال کے مقابلے میں صلاحیت کے استعمال میں 47 فیصد اضافہ کا ہدف حاصل کیا ہے۔ پچھلے سالوں میں کاروبار، منافع اور صلاحیت کے استعمال کے لحاظ سے کارکردگی میں ہمہ جہت اضافہ نے کمپنی کے مستقبل کے امکانات پر توجہ مرکوز کی ہے۔’’

آئی ایم پی سی ایل لمیٹڈ کو حکومت ہند کی طرف سے منی رتن زمرہ II کا درجہ دیا گیا ہے اور اسے آئی ایس او 9001:2015 سرٹیفیکیشن بھی ملا ہے۔ کمپنی اس وقت 656 کلاسیکل ایورویدک، 332 یونیانی اور 71 ملکیتی ایورویدک دوائیں مختلف بیماریوں کے علاج کے لیے تیار کر رہی ہے۔ یہ  کمپنی قومی آیوش مشن(این اے ایم) کے تحت تمام ریاستوں کو آیوروید اور یونانی ادویات اور جن اوشدھی کیندروں کے 6000 مراکز کو سپلائی کرتی ہے۔

*************

 

ش ح۔ س ب ۔ رض

U. No.12381



(Release ID: 1874917) Visitor Counter : 100