وزارت سیاحت
ہندوستان میں ویکسی نیشن مہم کی کامیابی اسے محفوظ سیاحتی مقام بناتی ہے؛یہ بات لندن میں ورلڈ ٹریول مارکیٹ 2022 میں واضح کی گئی
Posted On:
09 NOV 2022 5:15PM by PIB Delhi
جی-20کی صدارت ، ہندوستان کے سیاحتی شعبے کو ہندوستان کی سیاحتی پیشکشوں کو ظاہر کرنے کا بے مثال موقع فراہم کرے گی۔
کلیدی جھلکیاں
· حکومت ہند کی وزارت سیاحت کے ایڈیشنل سکریٹری نے لندن میں ورلڈ ٹریول مارکیٹ 2022 میں میڈیا سے خطاب کیا۔
· لندن میں ورلڈ ٹریول مارکیٹ 2022 میں پائیدار سیاحت، سیاحت کے شعبے کی ڈیجیٹلائزیشن اور سیاحت کے ایم ایس ایم ایز کی ترقی پرمرکوز ہندوستان کی توجہ کو اجاگر کیا گیا۔
· سیاحت ایک ایسا شعبہ ہے جس میں بڑی لچک ہے اور اس نے کووڈ 19 سمیت مختلف مشکلات اور بحرانوں سے بحالی کی ہے۔
· ہندوستان میں ویکسی نیشن کی بڑی مہم کی کامیابی نے اسے ایک محفوظ سیاحتی مقام بنا دیا ہے۔
· اس سال کی نمائش کا تھیم ہے 'دی فیوچر آف ٹریول اسٹارٹس ناؤ'۔
لندن میں ورلڈ ٹریول مارکیٹ 2022 میں، ہندوستان ،عالمی سیاحتی صنعت کے شراکت داروں جیسے ٹور آپریٹرز، ٹریول ایجنٹس اور میڈیا کے درمیان ہندوستان کی مختلف سیاحتی پیشکشوں کی نمائش کر رہا ہے۔ پائیدار سیاحت کو فروغ دینے، سیاحت کے شعبے کی ڈیجیٹلائزیشن، سیاحت کے ایم ایس ایم ایز اور ہنر کی ترقی پر ہندوستان کی مرکوزتوجہ کو بھی جاری ڈبلیو ٹی ایم پر میڈیا کے پلیٹ فارم کے ذریعے اجاگر کیا جا رہا ہے۔ ڈبلیو ٹی ایم میں کوویڈ 19 کے بعد ہندوستان کو ایک محفوظ سیاحتی مقام کے طور پر بھی فروغ دیا جا رہا ہے۔ جی-20 کی صدارت، ہندوستان کے سیاحتی شعبے کو ہندوستان کی سیاحتی صلاحیت کو اجاگر کرنے کا ایک بے مثال موقع فراہم کرے گی۔
مذکورہ بالا تمام نکات پر ایڈیشنل سکریٹری وزارت سیاحت، حکومت ہند جناب راکیش کمار ورمانے زور دیا جنہوں نے منگل کو میڈیا سینٹر، ایکس سیل، لندن میں ڈبلیو ٹی ایم 2022 میں پریس میٹ میں میڈیا سے خطاب کیا۔اس
شروع میں، ایڈیشنل سکریٹری نے ،پریس میٹنگ کے انعقاد اور میٹنگ کی قیادت کرنے والے تمام ممالک کے ساتھ کامیابی سے ہم آہنگی کرنے پر،ڈبلیو ٹی ایم کو مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے سیاحت کے شعبے کو فروغ دینے میں میڈیا کے اہم کردار کو بھی سراہا۔ انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ وزارت سیاحت، 7 سے 9 نومبر تک لندن میں منعقدہ ورلڈ ٹریول مارکیٹ (ڈبلیو ٹی ایم- 2022 )میں حصہ لے رہی ہے اور ہندوستانی وفد کی قیادت حکومت ہند کےسکریٹری مسٹر اروند سنگھ، کررہے ہیں اور اس میں سیاحت کی وزارت کےسینئر عہدیدار اور ہندوستانی سفر اور سیاحت کے شراکت داروں کے نمائندے شامل ہیں۔ ڈبلیو ٹی ایم 2022 کے دورے کے دوران، ہندوستانی وفد عالمی سیاحتی صنعت کے شراکت داروں،جیسے کہ ٹور آپریٹرز، ٹریول ایجنٹس اور میڈیا کے سامنے، ہندوستان کی مختلف سیاحتی پیشکشوں کی نمائش کر رہا ہے۔ انہوں نے میڈیا کو اس بات سے بھی واقف کروایا کہ ہندوستان کس طرح پائیدار سیاحت کو فروغ دینے، سیاحت کے شعبے کو ڈیجیٹلائز کرنے، سیاحت کے ایم ایس ایم ایز اور مہارتوں کی ترقی پر توجہ مرکوز کر رہا ہے۔
ایڈیشنل سکریٹری نے ذکر کیا کہ سیاحت کا شعبہ کووڈ-19 وباکی وجہ سے بہت زیادہ متاثر ہوا تھا، تاہم، سیاحت ایک ایسا شعبہ ہے جس میں بڑی لچک ہے اور اس نے مختلف مشکلات اور بحرانوں سے بحالی کی ہے۔ یہ گھریلو سیاحت کے ساتھ نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔ ہمارے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی مضبوط قیادت میں، ہندوستان نے اپنے لوگوں کو ٹیکے لگانے میں بے مثال کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ تقریبا 2.19 ارب خوراکوں کا انتظام کیا گیا ہے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ہندوستان ایک سیاحتی مقام کے طور پر موجودہ وبا سے لاحق خطرے سے نمٹنے کے لیے زیادہ محفوظ اور زیادہ لچکدار ہے۔
شری راکیش ورما نے وضاحت کی کہ ہم میڈیا سے واقف کرانے کے اس موقع کو بھی استعمال کرنا چاہیں گے کہ ہندوستان بھی جی 20 صدارت کے لیے تیاری کر رہا ہے جو یکم دسمبر 2022 سے شروع ہونے والی ہے۔ اس کی صدارت کے تحت، ملک کے 55 شہروں میں 200 سے زائد اجلاسوں کی میزبانی متوقع ہے۔ جی-20 صدارت ، ہندوستان کے سیاحتی شعبے کو ہندوستان کی سیاحت کی پیشکشوں کو اجاگر کرنے اور ہندوستان کی سیاحت کی کامیابی کی کہانیوں کو عالمی سطح پر شیئر کرنے کا ایک بے مثال موقع فراہم کرے گی۔
سیاحت کی وزارت کا مقصد سیاحت کے شعبے کو ترقی دینا ہے خاص طور پر کووڈوبائی امراض کے بعد نئی بلندیوں پر اور 2030 کے پائیدار ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے منتقلی کو تیز کرنا۔
وزارت سیاحت، حکومت ہند کے سکریٹری مسٹر اروند سنگھ نے یو این ڈبلیو ٹی او اور ڈنلیو ٹی ٹی سی – ری تھنکنگ سیاحت کے تعاون سے ورلڈ ٹریول مارکیٹ میں وزراء کے اجلاس میں شرکت کی۔ بعد میں سی این بی سی، سی این این، بی بی سی اور یورو نیوز کے ذریعہ سیاحت کی وزارت کے سکریٹری مسٹر اروند سنگھ کا انٹرویو ہوا۔
سکریٹری سیاحت نے شام کو ڈبلیو ٹی ٹی سی کے سالانہ استقبالیہ میں شرکت کی۔
متعلقہ اسٹوریز:
https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1873930
https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1874453
*****
U.No.12355
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1874834)
Visitor Counter : 151