مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اربن موبلٹی انڈیا(یو ایم آئی) کانفرنس اور ایکسپو 2022 کا آج کوچی میں افتتاح ہوا

Posted On: 04 NOV 2022 4:29PM by PIB Delhi

کوچی، کیرالہ میں 15ویں ایڈیشن آف اربن موبلٹی انڈیا(یو ایم آئی) کانفرنس اور ایکسپو 2022 کے انعقاد پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے، ہاؤسنگ اور شہری امور اور پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر جناب ہردیپ ایس پوری نے کہا کہ  اربن موبلٹی انڈیا کانفرنس اور نمائش کے اس 15 ویں ایڈیشن کی میزبانی کرنے کے لیےکوچی کا انتخاب مناسب ترین ہے، کیونکہ اس نے شہری علاقوں میں بغیر کسی رکاوٹ کے عوامی نقل و حمل کو فروغ دینے کے لیے ایک مثالی شہر کے طور پر خود کو ممتاز کیا ہے۔ اس کی توجہ ایک ایسا نظام بنانے پر ہے جو لوگوں کو ذاتی گاڑیوں سے عوامی نقل و حمل کے طریقوں میں تبدیل کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔ یہ مرکز کے ‘گاڑیوں کے بجائے لوگوں کو منتقل کرنے’ کے مقصد سے ہم آہنگ ہے۔

 جناب ہردیپ ایس پوری اور کیرالہ کے وزیر اعلیٰ جناب پنارائی وجین نے مشترکہ طور پر 15ویں اربن موبلٹی انڈیا (یو ایم آئی) کانفرنس اورنمائش 2022 کا آج یعنی 04 نومبر 2022 کوچی میں افتتاح کیا۔ کیرالہ کی حکومت تعاون کے ساتھ  یہ تقریب ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کی طرف سے  کیرالہ کے ہوٹل گرینڈ حیات کوچی، کیرالہ میں 4 سے 6 نومبر 2022 تک منعقد کی جارہی ہیں۔ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے پالیسی سازوں کے سینئر افسران، میٹرو ریل کمپنیوں کے منیجنگ ڈائرکٹر، ٹرانسپورٹ انڈرٹیکنگس کے چیف ایگزیکٹیو، بین الاقوامی ماہرین، پیشہ ور افراد، ماہرین تعلیم اور طلباء اس تقریب میں شرکت کریں گے۔

ہندوستانی شہری نقل و حرکت کے نظام میں دوسرے ممالک کے بہترین طریقوں /  تعلیمات  کو شامل کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے،  جناب  ہردیپ پوری نے کہا کہ ہم دوسرے ممالک کے تجربے سے سیکھنے کے قابل ہوئے ہیں۔ میٹرو لائنز جو ہم آج متعارف کروا رہے ہیں وہ اس قسم کے نظام ہیں جو دوسروں کے بہترین  طورطریقوں کو اپناتے ہوئے تشکیل دیئے گئے  ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا  دیسی طرز پر ڈھالنے کا عمل ایک ایسے تجربے میں بھی اپنا  کردار ادا کرے گا جس میں ہم ترقی کی سیڑھی کی اسی سطح پر کھڑے دوسرے ممالک کے ساتھ اشتراک کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔

عالمی تناظر میں ہندوستانی میٹرو لائنوں کی تیز رفتار ترقی پر گفتگو کرتے ہوئے  وزیر موصوف نے کہا کہ ستمبر 2022 تک 20 شہروں میں 810 کلومیٹر میٹرو لائن کام کر رہی ہے اور 27 شہروں میں 980 کلومیٹر سے زیادہ میٹرو نیٹ ورک اور آر آر ٹی ایس   فی الحال زیر تعمیر ہے۔ہندوستان کے پاس اس وقت دنیا کا پانچواں سب سے بڑا میٹرو نیٹ ورک ہے، اور امید ہے کہ یہ نیت ورک  جلد ہی جاپان اور جنوبی کوریا جیسی ترقی یافتہ معیشتوں کو پیچھے چھوڑ کر تیسرا سب سے بڑا نیٹ ورک بن جائے گا۔ یہ پیش رفت ٹریفک کی بھیڑ بھاڑ اور اس سے متعلقہ ہوا کے معیار اور کاربن کے اخراج  سے متعلق تشویشات میں نمایاں کمی کا باعث بنے گی۔

وزیرموصوف نے پانچ سال کی مدت کے دوران  ٹرانسپورٹ کے ساتھ اپنی وابستگی اور میٹرو سسٹم اور دیگر ٹرانسپورٹ سسٹمز کے ارتقاء پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیر موصوف نے کوچی میٹرو کو اختراعی کوچی واٹر میٹرو پروجیکٹ کے لیے مبارکباد دی، جو 15 راستوں کے ذریعے 10 جزائر کو باہم مربوط کرے گا اور 78 کلومیٹر کے نیٹ ورک میں روزانہ 100,000 سے زیادہ لوگوں کے سفر کرنے میں  سہولیت فراہم  کرے گا۔ ایک بار شہر میں  ہر جگہ اس کی سہولت فراہم ہوجانے کے بعد  واٹر میٹرو نہ صرف روایتی واٹر ٹرین اور سفری راستوں کو بحال کرے گی، بلکہ یہ پروگرام  روزانہ مسافروں کے لیے ایک سستا اور زیادہ پائیدار متبادل بھی فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اندرون ملک آبی نقل و حمل فطری طور پر سڑک یا ریل کی نقل و حمل کے مقابلے میں  زیادہ توانائی کی بچت کرنے والا ہے۔

عزت مآب وزیر اعظم کے پنچ پران ہدف کو حاصل کرنے کے لیے شہری علاقوں میں ایک موثر اور ماحول دوست  نقل و حمل کا نظام رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے، ہاؤسنگ اور شہری امور کے مرکزی وزیر نے کہا کہ حکومت، عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی دور اندیشانہ قیادت میں، ان اہداف کو حاصل کرنے کی ذمہ داری  نبھانےکے لیے پرعزم ہے۔ ہندوستان کی ترقی کے اس امرت کال میں حکومت پہلے ہی آنے والی دہائیوں کا انتظار کر رہی ہے۔ درحقیقت، 15 اگست 2022 کو اپنے یوم آزادی کے خطاب میں، وزیر اعظم نے ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے لیے‘پنچ پران’ کے ساتھ @2047 انڈیا کے لیے روڈ میپ کا خاکہ پیش کیا۔ یہ پانچ وعدے یہ تھے:

  1. ترقی یافتہ ہندوستان کے لیے بڑا عزم؛
  2. غلامی کی ایک علامت  بھی ہم میں باقی نہ رہے۔
  3. ہمیں اپنے ورثے پر فخر ہونا چاہیے۔
  4. ہمیں اتحاد اور یکجہتی سے رہنا ہے۔ اور
  5. ہر شہری کو اپنا فرض ادا کرنا چاہیے۔

ایک ترقی یافتہ ہندوستان 2047 تک اس بات کو اہمیت کا حامل  قرار دیتا  ہے کہ شہری نقل و حرکت اس مقصد کے لیے ایک اہم محرک ہے، خاص طور پر  اس لئے بھی  کیونکہ تقریباً 50فیصد آبادی شہری علاقوں میں ہوگی۔

اپنے اختتامی کلمات میں، وزیر  موصوف نے کہا کہ ہم  اب  اس سلسلے میں روڈ میپ کی تیاری کا عمل  شروع کر سکتے ہیں کہ 2047 میں شہری ٹرانسپورٹ کیسی ہوگی۔

*************

 

ش ح۔ س ب ۔ رض

U. No.12344


(Release ID: 1874677) Visitor Counter : 130