وزارت دفاع

میری ٹائم ہسٹری سوسائٹی 15 نومبر 2022 کو 43ویں آئی ٹی ایس سالانہ سیمینار کا انعقاد کرے گی


تھیم: ہندوستان کی سمندری طاقت کی رفتار کو تلاش کرنا

Posted On: 09 NOV 2022 11:40AM by PIB Delhi

میری ٹائم ہسٹری سوسائٹی(ایم ایچ ایس) اپنا 43 واں سالانہ سیمینار 15 نومبر 22 کو  آئی این ایچ ایس  ایسوینی، کولابا میں  آگستیہ آڈیٹوریم ، میں منعقد کر رہی ہے۔

ایک دن تک چلنے والے اس سیمینار کا تھیم ‘‘ہندوستان کی سمندری طاقت کی رفتار کو تلاش کرنا’’ ہے۔ 7500 کلومیٹر سے زیادہ کی ساحلی پٹی کے ساتھ، ہندوستان نے  ماقبل تاریخ  زمانے سے سمندر کو ذریعہ معاش، تلاش  و تحقیق کے ساتھ ساتھ دیگر ملکوں کے ذریعہ  الحاق کا ذریعہ دیکھا ہے۔

اس سیمینار میں 10 پریزینٹرز شامل ہیں جو ہندوستان میں سمندری طاقت کے تاریخی ارتقاء اور اس کے اطلاق کے حوالے سے  اپنی تحقیقات پیش کریں گے اور اس کے اثرات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ مقررین اور ناظمین میں کموڈور (ڈاکٹر) سریکانت کیسنور (ریٹائرڈ)،  جناب  پرمود کپور، کیپٹن راگھویندر مشرا (ریٹائرڈ)، کیپٹن ایم دورائی بابو، کیپٹن ہمادری داس، کمانڈر نند پھترفیکر (ریٹائرڈ)، کمانڈر کالیش موہنن، کمانڈر آر ایس ساون، محترمہ جانہوی لوکیگاؤنکر اور  جناب  ڈینارڈ ڈی سوزا شامل ہیں۔

سیمینار کا مقصد ایک مکمل تاریخی جائزہ فراہم کرکے سامعین کے تجسس کو ابھارنا ہے جو ایک پائیدار بحری نظریے، متحد میری ٹائم پالیسیوں، اور ایک جامع قومی بحری ترقی کے منصوبے کے قیام کی بنیاد کے طور پر کام کر سکتا ہے۔

 ایم ایچ ایس بحری معلومات کےتمام  شائقین کو 15 نومبر 2022 کو صبح ساڑھے نو بجے سے شام   ساڑھے چار بجےتک سیمینار میں شرکت کی دعوت دیتا ہے۔ داخلے کے حقوق محفوظ ہیں۔ رجسٹریشن کی تفصیلات کے لیے، برائے مہربانی ops@mhsindia.org پر دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے ای میل بھیجیں۔

*************

 

ش ح۔ س ب ۔ رض

U. No.12341



(Release ID: 1874655) Visitor Counter : 107